Tag: KSE

  • حکومتی مالیاتی اداروں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیدیا

    حکومتی مالیاتی اداروں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیدیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی تیزی میں بدل گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئےحکومتی مالیاتی ادارے حرکت میں آگئے۔

    گزشتہ روز تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنےکےبعد آج بھی اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئے بڑے مالیاتی ادارے حرکت میں آگئے ۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے دو ارب روپے سے زائد کی خریداری کی گئی۔ حکومتی اداروں میں نیشنل بینک پاکستان، اسٹیٹ لائف اور این آئی ٹی شامل ہیں۔ جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسی کروڑ سےایک ارب روپے کے شیئرز کی خریداری کی۔ خریداری تیل، گیس،بینکوں اور فرٹیلائزر کے شیئرز میں دیکھی گئی۔

  • سیاسی ہلچلل کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں

    سیاسی ہلچلل کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں

    کراچی :لانگ مارچ اور یوم انقلاب کےدن قریب آنے اور ملک میں سیاسی ہلچل میں اضافے کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر دبائو میں نظر آئی۔۔ابتدائی آدھےگھنٹےکی تیزی کےبعد تمام دن مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔

    سرمایہ کار مارکیٹ سےغائب نظر آئےجس کےنتیجےمیں کاروباری وقت زیادہ ہونےاور جمعے کو دو کاروباری سیشنز ہونےکےباوجود صرف چار ارب روپےمالیت کےسات کروڑ شئرزکاکاروبار ہوسکا۔تجزیہ کاروں کےمطابق لانگ مارچ اور یوم انقلاب کےدن قریب آنےاور سیاسی ہلچل میں اضافےکی صورتحال سرمایہ کاروں کی نفسیات پرحاوی رہی۔۔

    کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھپن پوائنٹس کی گراوٹ کاشکار ہوکر اُنتیس ہزار تین سو اسسی پوائنٹس پر بند ہوا

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں

    کراچی اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں

    ملک میں احتجاجی سیاست کا رنگ گہرا ہونے سےکراچی اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی۔مارکیٹ ایک دن میں چھےسو چھیاسٹھ پوائنٹس گرگئی۔عید کی نوروزہ طویل تعطیلات کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتےکا آغازخاصا مایوس کن رہا۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کےسابق چئیرمین اور سینئیرممبر عارف حبیب کےمطابق ملک میں احتجاجی سیاست کارنگ گہراہونےسےمارکیٹ مندی کاشکار ہوئی۔اس صورتحال میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نےپرافٹ بک کرتےہوئےشئیرز فروخت کرنےکو ترجیح دی۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کےمطابق ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کےگھر پر رینجرز کےچھاپےکےمنفی اثرات بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مرتب ہوئے۔پیر کو مارکیٹ میں بلوچپس کمپنیوں کے شئیرز سمیت تمام سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا۔

    دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 878 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔اختتامی گھنٹوں میں تھوڑی ریکوری آنےسےکاروبار کےاختتام پر مارکیٹ کابینچ مارک 100 انڈیکس 666 پوائنٹس کی کمی سے 29648 پوائنٹس پر بند ہوا

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ:غیر ملکی سرمایہ کاری کے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی اسٹاک مارکیٹ:غیر ملکی سرمایہ کاری کے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے گزشتہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ۔جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم چھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ,رمضان میں ڈل ٹریڈنگ اور ملک میں جاری ہلچل کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جاری رہیi.

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس فری فلوٹ شیئر کا چونتیس فیصد موجود ہے۔جون میں یو بی ایل کے حکومتی حصص کی فروخت سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کے دس بہترین پرفارمنگ مارکیٹس میں ہورہا ہے۔