Tag: ku student

  • کرونا وائرس کا شکار نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

    کرونا وائرس کا شکار نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

    کراچی : شہر قائد میں کروناوائرس سے متاثر 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا، جس کے بعد ساتھی طلبامیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، بیرون ملک سےکراچی پہنچنےکےبعدطالبعلم نےجامعہ کراچی میں کلاسیں لی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحیی جعفری جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا  اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیا۔

    جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کروناکےمریض کےتمام کلاس فیلوز کامعائنہ کیاجائےگا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کامعائنہ کریں گے، مشیر امور طلبا ڈاکٹر سیدعاصم علی تمام طلباسے رابطےمیں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائےگی۔

    دوسری جانب ساتھی طالبعلم ہلال سعیدنے کہا یحیی20فروری کوکراچی پہنچاتھااورتب سےکلاس لےرہاتھا، ہم سب آئی آر کے طالبعلم بہت ہی پریشانی کا شکار ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

    ہلال سعید نے مزید کہا کہ یحیی جس کلاس میں پڑھتاہے ، وہاں 37 طالبعلم زیرتعلیم ہیں، ہم سب طالبعلموں کی بھی اسکریننگ کرائی جائے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں،  کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

  • سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والا طالب علم پوزیشن سے محروم

    سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والا طالب علم پوزیشن سے محروم

    کراچی: شہر قائد کی سب سے بڑی درس گاہ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں، ایم اے شعبہ سیاسیات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم پوزیشن سے ہی محروم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی سنگین غلطی سامنے آئی، سارا سال انتھک محنت کر کے پرچوں میں اول نمبر پر کامیابی حاصل کرنے والا طالب علم پوزیشن سے ہی محروم ہوگیا۔

    جامعہ کراچی کے طالب علم سید محمد فہد نے رول نمبر 322032 کے ساتھ سال 2016 میں ایم اے سیاسیات کے آخری سال کے پرچے دیے اور کامیابی حاصل کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اُسے غلط نمبر کی مارک شیٹ جاری کی گئی۔

    طالب علم نے اسکروٹنی کے لیے درخواست دائر کی تو اُس میں شعبہ امتخانات کی غلطی سامنے آئی جس کے مطابق مارک شیٹ تیار کرتے وقت اسٹاف ممبر سے ٹائپنگ میں غلطی ہوئی۔

    بعد ازاں کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فہد نامی طالب علم کو درست مارک شیٹ جاری کی جس کے مطابق اُس نے مجموعی طور پر 673 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم جب رزلٹ لسٹ سامنے آئی تو طالب علم چکرا کر رہ گیا۔

    جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات مسلسل تیسری بار غلطی کرتے ہوئے طالب علم کو پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کی فہرست سے نکال دیا اور کم نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ کو اول پوزیشن دے دی۔

    متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ محمد فہد نے اول پوزیشن حاصل کی تاہم اُس کا نام پوزیشن ہولڈر طالب علموں کی فہرست میں موجود نہیں ہے۔

    طالب علم کا کہنا ہے کہ شعبہ امتحانات کی جانب سے غلط نمبروں والی مارک شیٹ جاری کی جس پر میں نے کنٹرولر امتحانات کو اسکروٹنی کی درخواست جمع کروائی اور پھر مجھے تصیح کر کے درست مارک شیٹ جاری کی گئی جس کے مطابق میں نے اول پوزیشن حاصل کی تھی۔

    مزید پڑھیں: یونیورسٹی کی سنگین غلطی، سلمان خان کی تصویر والی ڈگری جاری

    شعبہ امتحانات کے مطابق ایم اے سیاسیات کے دفتر میں موجود نتائج کے مطابق طلبہ سویرہ یوسف نے 647 نمبر لے کر پہلی جبکہ کوثر 630 لے کر دوسرے اور  صبا لطیف 627 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔