Tag: kulbhoshan

  • ایران نے شرپسند عناصر سے تعلق کی خبروں کی تردید کردی

    ایران نے شرپسند عناصر سے تعلق کی خبروں کی تردید کردی

    اسلام آباد: ایرانی سفارت خانے نے شرپسند عناصر کے ایرانی اداروں سے تعلقات سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے آج بروز جمعہ ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد خبروں کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شرپسند شخص کے ایران کے کسی ادارے سے تعلقات نہیں ہیں اور ایسی تمام بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

    پڑوسی ملک کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں اور ایران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے‘ کسی کو بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    عزیر بلوچ کے کس کس سیاسی جماعت سے رابطے تھے؟

    سفارت خانے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان استوار رشتے صدیوں قدیم ہیں اور ایسی خبریں پاک ایران باہمی تعلقات کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش میں ہیں کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے بدنامِ زمانہ گینگسٹر عذیر بلوچ کے ایرانی اور بھارتی انٹلی جنس حکام سے روابط ہیں‘ عذیر بلوچ کو دوروز قبل پاک فوج نے جاسوسی کے الزام میں پولیس کی تحویل سے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو نے بھی پاکستان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایران کا راستہ اختیار کیا تھا۔

  • حکومت کلبھوشن یادو کا معاملہ عالمی اداروں کے سامنے رکھنے پر غورکررہی ہے: وزارتِ خارجہ

    حکومت کلبھوشن یادو کا معاملہ عالمی اداروں کے سامنے رکھنے پر غورکررہی ہے: وزارتِ خارجہ

    اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نےبھارتی مداخلت کے معاملے پر تحریری جواب سینیٹ میں جمع کرا دیا، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی مداخلت پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیرِصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزارتِ خارجہ کی جانب سےسینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا.

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی مداخلت پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیا گیا ہے،اور ساتھ ہی ساتھ حکومت نے کلبھوشن یادیواور اس کی سرگرمیوں سے بھارت کو بھی آگاہ کیا ہے.

    مزید پڑھیں:کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا

    تحریری جواب میں درج ہے کہ حکومت پاکستان عالمی اداروں کو کل بھوشن یادیو کے معاملے سےعالمی اداروں کو اس سےمتعلق آگاہ کرنے پرغورکررہی ہے، اس حوالے سے تمام تر معلومات جمع کرلی گئیں ہیں۔ معلومات زمینی حقائق اورمختلف اداروں کی مشاورت سےتیارکی گئیں.

    مزید پڑھیں:پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے

    وزارتِ خارجہ کے تحریری جواب میں درج ہے کہ متعلقہ معاملہ انتہائی حساس ہے،اس کے لئے تفصیل تیارکرنا ہوگی۔

    مزید پڑھیں:ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں بھارت کا حاض سروس نیوی کے افسر پاکستان کی سرحدی حدود میں انٹیلی جنس کی گرفت میں آیا تھا، جس نے ویڈیو بیان میں‌اعتراف کیا تھا کہ ایران میں رہتے ہوئے افغانستان کی سرزمین کا استعمال کیا اور پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی۔

    بھارتی جاسوس نےیہ بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانیت اور بلوچستان کو علیحدہ کرانے کے لیے منظم کارروئیاں کروائیں۔ ویڈیو بیان میں‌ کل بھوشن یادیو نے یہ بھی بتایا کہ اس کا ملک پاکستان میں داندازی کراتا رہا ہے اور کررہا ہے.

    مزید پڑھیں:کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    خیال رہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے گزشتہ دنوں کہا  تھا کہ بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب مؤثر انداز میں دیا جائے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔