Tag: Kulbhusan Jadhav

  • پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ،اہلیہ کو ویزا دینےکی ہدایات جاری کردی

    پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ،اہلیہ کو ویزا دینےکی ہدایات جاری کردی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے ویزا دینے کی ہدایات جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی د ہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کردی، دفتر خارجہ نے دہلی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو سے اہلیہ،والدہ کی ملاقات 25 دسمبرکوہوگی، ملاقات کیلئےجگہ کےتعین کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کلبھوشن کی ملاقات کے وقت بھارتی سفارتکار ساتھ ہوگا جبکہ ملاقات کے دوران پاکستانی سفارتکار بھی موجود ہوگا۔

    دوسری جانب دفترخارجہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کی پیشکش پربھارت کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ پچیس دسمبرکوپاکستان آئیں گی، کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ سے ملاقات پچیس دسمبر کو ہی کرائی جائیگی۔

    ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں جواب کرادیا ہے، پاکستان بھرپورطریقے سے مقدمہ لڑے گا۔


    مزید پڑھیں : انسانی ہمدردی:‌ کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش


    ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات پراثراندازنہیں ہورہا بلکہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا تھا کہ پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ ،والدہ کو پچیس دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی بیوی کو شوہر سے ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

    بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، جس میں پیش کش کی گئی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومتِ پاکستان کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دیتی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی


    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

    کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن کیس: عالمی عدالتِ انصاف 15 مئی کو سماعت کرے گا

    کلبھوشن کیس: عالمی عدالتِ انصاف 15 مئی کو سماعت کرے گا

    ہیگ: عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی سماعت 5 مئی بروز پیر کی جائے گی۔

    آئی سی جے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کلبھوشن سے متعلق کیس کی سماعت مرکزی دفتر امن محل میں عوامی سطح پر کی جائے گی اور کارروائی براہ راست بھی کی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت کے آئی سے جے کی ویب سائٹ اور اقوام متحدہ کے ویب ٹی وی کے علاوہ مقامی چینلز پر بھی نشر کی جائے گی۔

    پڑھیں: کلبھوشن کی سزائے موت رکوانے کے لیے بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

    یاد رہے کہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن کو بچانے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھاکہ ’’سابق نیوی افسر کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پاکستان نے اُس سے متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کیں‘‘۔

    اسی سے متعلق: ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ لی

    بھارت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کی گرفتاری اور اُسے کونسلر تک رسائی نہ دینا ویانا کنونشن کے بل کی خلاف ورزی ہے۔