Tag: Kulbushan Yadav

  • کلبھوشن کیس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کلبھوشن کیس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کلبھوشن کیس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن کیس پر کچھ قانونی پہلو زیر غور ہیں لیکن آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آئی سی جے فیصلے پر اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں ہورہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیس سے متعلق بعض قانونی پہلو پر غور کیا جارہا ہے، کمانڈر کلبھوشن سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان اپنے وقت پر ہوگا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے، ترمیم کے بعد کلبھوشن سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرسکے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا حق ملے گا، آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہوسکے گی۔

    یاد رہے عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی اور کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا۔

  • بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :پاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو ملک میں جاسوسی کرنے ‘ قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی، مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا۔

    کلبھوش یادو کو سزائے موت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایک 1923 کے سیکشن 3 کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کی جانب سے کلبھوشن یادیو کودی جانے والی  سزائے موت کی آرمی چیف جنرل قمر باجودہ نےتوثیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس  نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا، کلبھوشن یادیو نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا جبکہ یہ بھی اعتراف کیا تھا وہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے مشن پرتھا۔

    یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو  3مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔


    مزید پڑھیں : بلوچستان میں بدامنی میں افغان انٹلی جنس ملوث تھی، را ایجنٹ کا انکشاف


    گرفتاری کے بعد کلبھوشن یادیو کے گناہوں کے اعتراف پر مبنی ایک ویڈیو بیان منظر عام پر لایا گیا تھا ، جس میں کلبھوشن نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسند بلوچوں سےملاقاتیں کرتا رہا ہے اوران ملاقاتوں میں اکثرافغانستان کی انٹلی جنس کے اہلکاربھی موجود ہوتے تھے۔

    کلبھوشن یادیو نے 1987میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی، یکم جنوری 1991میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا 2001میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شامل ہوا اور 2013 سے ’’را‘‘کے لئے کام کررہا تھا جبکہ 2022میں ریٹائر ہونا تھا لیکن قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔