Tag: Kulsoom Nawaz Funeral

  • بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں‌ سپرد خاک کردیا گیا

    بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں‌ سپرد خاک کردیا گیا

    لاہور :  سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکو میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق  بیگم کلثوم نوازکو سپردخاک کردیاگیا، تدفین کےبعدمولاناطارق جمیل نےدعاکرائی، قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر  دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ، لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی ۔ 

    اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، گورنرپنجاب چوہدری سرور،میاں محمودالرشید،ممنون حسین، محموداچکزئی،شاہی سید،نجم سیٹھی،جاویدہاشمی نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

    خورشیدشاہ،یوسف رضاگیلانی،پرویزاشرف،قمرزمان،خالدمقبول،فاروق ستارسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ 

    قبل ازیں ان کی میت ایمبولینس کے ذریعے جنازہ گاہ پہنچائی گئی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کو جنازہ گاہ لے کر  پہنچے۔  اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

     نماز جنازہ شام سوا پانچ بجے لاہورمیں اداکی گی ۔ اب میت کو جاتی امرا میں شریف فیملی کےآبائی قبرستان میں دفن کیا جائے۔ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی، مرحومہ کلثوم نوازکی رسم قل اتوارکےروزب عدنمازعصرادا کی جائے گی۔

    کلثوم نواز کو جاتی امرامیں شریف فیملی کے آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا، نواز شریف کے والد اور بھائی بھی اسی میڈیکل سٹی میں مدفون ہیں۔

    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    یاد رہے آج صبح کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا، میت لے کر شریف خاندان کے تیرہ افرادلاہور  پہنچے۔

    جن میں شہباز شریف،حسین نواز کےدونوں بیٹے،کلثوم نوازکی بیٹی اسماء ڈار، حلیمہ ڈار اور عثمان ڈار شامل تھےجبکہ  حسین نوازاورحسن نوازپاکستان نہیں آئے۔

      بیگم کلثوم نوازکی میت کو ایئرپورٹ سے جاتی امرامنتقل کرکے شریف میڈیکل سٹی کےسردخانےمیں رکھ دیاگیا تھا۔

    خیال رہے اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی، اہلیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پیرول پر رہائی میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

  • پیپلز پارٹی کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا

    پیپلز پارٹی کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا

    لاہور: پیپلز پارٹی کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بعد میں تعزیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وفد تشکیل دے دیا۔

    وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر، قمر الزمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بعد میں اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔

    خیال رہے کہ سابق خاتون اول  بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

    اس موقع پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو  پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

    سابق خاتون اول کا جسد خاکی وطن لانے کے لیے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف لندن پہنچے ہیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام لندن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد شہباز شریف ان کا جسد خاکی لے کر وطن واپس پہنچیں گے۔

    سابق خاتون اول کی تدفین لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ہی کی جائے گی۔

  • کیا حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

    کیا حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

    لاہور: سابق خاتون اول کلثوم نواز کے انتقال کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا ان کے دونوں‌ صاحب زادہ تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز ایک عرصے سے پاکستان سے باہر ہیں، انھیں یہاں‌ مقدمات کا سامنا ہے، جب کہ نوازشریف اور مریم نواز اس وقت جیل میں ہیں.

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں شاید نوازشریف کے دونوں‌ صاحب زادہ پاکستان نہ آئیں. خاندانی ذرایع بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حسین اور حسین نواز پاکستان نہیں آئیں گے.

    یاد رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں جب میاں شریف کا انتقال ہوا، تب بھی شریف خاندان پاکستان نہیں آیا تھا.

    واضح رہے کہ کلثوم نواز آج بہ روز منگل طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔ وہ گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    شریف خاندان نے پاکستانی ہائی کمیشن کےتعاون کی پیش کش رد کردی

    دوسری جانب سیاسی مخالفت کے باوجود حکومت نے شریف خاندان کوتمام سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے.

    حکومتی ہدایات کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شریف خاندان کو تعاون کی پیش کش کی تھی، تاہم یہ پیش کش رد کر دی گئی ہے.

    شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے.