Tag: kulsoom nawaz health

  • والدہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، ابھی وطن واپسی کا فیصلہ نہیں کیا، مریم نواز

    والدہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، ابھی وطن واپسی کا فیصلہ نہیں کیا، مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدہ تاحال وینٹی لیٹر پرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی وطن واپسی کافیصلہ نہیں کیا،مریم نواز والدہ تاحال وینٹی لیٹرپرہیں۔

    مریم نواز نے والدہ کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

    یاد رہے دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے کلثوم نواز کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے۔

    نواز شریف نے کہا تھا کہ جب میں یہاں آیا تو معلوم ہوا بیگم کلثوم اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں اور بے ہوش ہیں، ، آئی سی یو ہی میں کچھ دیر کے لیے دیکھ لیتا ہوں۔

    خیال رہے کہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھلنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں، گزشتہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد سے بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انھیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا،حسین نواز

    نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا،حسین نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی کو بہت دکھ ہوا ہے، جنہوں نےروکنےکی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، قوم سے درخواست ہے، بیگم کلثوم نواز کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    حسین نواز کا کہنا تھا کہ دعا کریں اللہ نے بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک سے بچایا ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ابھی کچھ نہیں بتا سکتے علاج جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی بہت تکلیف میں ہے، جنہوں نے روکنے کی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے،نواز شریف سمیت شریف خاندان لندن میں ہے ، شہباز شریف بھی اپنی بھابھی کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دعاؤں کے لیے قوم کا احسان مند ہوں جبکہ مریم نوازاور بیٹے حسین نوازنے بھی والدہ کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعاکی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں۔جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف

    بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف

    لندن: نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، نوازشریف اور ان کے بچے کلثوم نواز کو لیکرگھر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ان کی تیسری بار سرجری کرنے کے بعد ہارلی اسٹریٹ کلینک سے فارغ کردیا گیا، وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ اسپتال سے رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے بہت مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، لندن سے ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری بھی کامیاب رہی ہے جس بعد انہیں گھر منتقل کیا جارہا ہے۔

    کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی والدہ کی مزید رپورٹس آنا باقی ہیں ، قوم سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔


    مزید پڑھیں: کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہارلی اسٹریٹ کلینک میں جاری


    واضح رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشن ہوچکے ہیں، جس میں حلق اور سینے کا آپریشن کیا گیا تھا، بعد ازاں ماہر معالجین کی ٹیم نے ایک اور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: این اے 120، کلثوم نواز کی جیت، یاسمین راشد کو شکست


    چند روز قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کامیاب قرار پائیں، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • صدرممنون حسین کا کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    صدرممنون حسین کا کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : صدرممنون حسین نے نوازشریف کو ٹیلیفون کرکے کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو جلد صحت عطا فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے نوازشریف کو ٹیلیفون کیا اور کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی، صدرممنون حسین کی کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    صدرممنون حسین نے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو جلد صحت عطا فرمائے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہماری پوری فیملی کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائیں، آصفہ  بھٹو

    ہماری پوری فیملی کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائیں، آصفہ بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کو کینسر کی تشخیص کی خبر پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری پوری فیملی کی جانب سےبیگم کلثوم نواز کیلئے دعائیں۔

    آصفہ بھٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔

    سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔

    اس دوران انکی انتخابی مہم انکی صاحبزادی مریم نواز چلائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔