Tag: KULSOOM NAWAZ

  • اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نوازسے منسوب کیے جائیں، تعزیتی قرارداد میں مطالبہ

    اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نوازسے منسوب کیے جائیں، تعزیتی قرارداد میں مطالبہ

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نواز کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی قرارداد جمع کرائی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نواز سے منسوب کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرپنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد جمع کرادی، قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان جمہوریت پسند اوردلیر خاتون سیاستدان سےمحروم ہو گیا، کلثوم نواز نے جمہوریت کی سر بلندی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی ، ایوان خاتون اول رہنے والی کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

    تعزیتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نواز سے منسوب کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز برطانیہ میں طویل عرصے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں تھیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے جبکہ شہبازشریف بیگم کلثوم نوازکی میت پاکستان لانےکے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ شہبازشریف میت لے کر جمعہ کو وطن واپس آئیں گے۔

    جس کے بعد مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    خیال رہے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ جاتی امرا میں موجود ہے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے ۔

  • کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا: حمزہ شہباز

    کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا: حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا، کلثوم نواز 14 ماہ تک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑیں۔

    حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر کلثوم نواز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

    خیال رہے کہ سابق خاتون اول  بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

    اس موقع پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو  پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔

    دوسری جانب نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت لینے کے لیے لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

    وہ میت لے کر جمعہ کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • ’امی آنکھیں کھولیں، دیکھیں ابو جان آئے ہیں‘: مریم نواز کی والدہ سے آخری گفتگو

    ’امی آنکھیں کھولیں، دیکھیں ابو جان آئے ہیں‘: مریم نواز کی والدہ سے آخری گفتگو

    لندن: پاکستان روانگی سے قبل مریم نواز کی اپنی والدہ کلثوم نواز سے آخری گفتگو نے ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان روانگی سے قبل بستر علالت پر موجود سابق خاتون اول کلثوم نواز سے ملنے آئے ہیں۔

    ویڈیو میں مریم نواز والدہ کے سر پر ہاتھ پھیر رہی ہیں اور ان سے کہہ رہی ہیں، ’امی آنکھیں کھولیں، دیکھیں ابو جان آئے ہیں۔ وہ آپ کے پاس کھڑے ہیں‘۔

    مریم نواز کہتی ہیں، ’امی آپ کو آواز آرہی ہے نا؟‘ لیکن کلثوم نواز بے حس و حرکت ہیں اور کوئی ردعمل نہیں دے رہیں۔

    یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان واپس آنا تھا جہاں ان کی گرفتاری کے انتظامات مکمل تھے۔

    اس سے قبل نواز شریف کی بھی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو آوازیں دے رہے تھے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

    مزید پڑھیں: آنکھیں کھولو کلثوم، باؤ جی آئے ہیں

    پاکستان واپسی سے قبل دونوں باپ بیٹی کی ایک اور تصویر بھی سامنے آئی تھی جس میں نواز شریف نے اپنی اہلیہ کے ماتھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا جبکہ مریم نواز رو رہی تھیں۔

    خیال رہے کہ سابق خاتون اول  بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

    اس موقع پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کے بعد وہ جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔

  • کیا حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

    کیا حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

    لاہور: سابق خاتون اول کلثوم نواز کے انتقال کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا ان کے دونوں‌ صاحب زادہ تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز ایک عرصے سے پاکستان سے باہر ہیں، انھیں یہاں‌ مقدمات کا سامنا ہے، جب کہ نوازشریف اور مریم نواز اس وقت جیل میں ہیں.

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں شاید نوازشریف کے دونوں‌ صاحب زادہ پاکستان نہ آئیں. خاندانی ذرایع بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حسین اور حسین نواز پاکستان نہیں آئیں گے.

    یاد رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں جب میاں شریف کا انتقال ہوا، تب بھی شریف خاندان پاکستان نہیں آیا تھا.

    واضح رہے کہ کلثوم نواز آج بہ روز منگل طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔ وہ گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    شریف خاندان نے پاکستانی ہائی کمیشن کےتعاون کی پیش کش رد کردی

    دوسری جانب سیاسی مخالفت کے باوجود حکومت نے شریف خاندان کوتمام سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے.

    حکومتی ہدایات کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شریف خاندان کو تعاون کی پیش کش کی تھی، تاہم یہ پیش کش رد کر دی گئی ہے.

    شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے.

  • بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع

    بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی: خاندانی ذرائع

    اسلام آباد: بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا، تدفین جاتی امرامیں ہوگی.

    خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی تدفین جمعہ کو جاتی امرامیں کی جائے گی، کلثوم نوازکی تدفین میاں شریف کی قبرکے پہلو میں ہوگی.

    خاندانی ذرائع کے مطابق شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے.

    شہبازشریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، نوازشریف، مریم نواز سے ملاقات کے بعد شہبازشریف لندن روانہ ہوں گے.

    نواز شریف،مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی پرول پررہائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

    بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجدمیں اداکی جائے گی

    لندن میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں اداکی جائے گی.

    آخری اطلاعات موصول ہونے تک بیگم کلثوم نوازکی میت ریجنٹ پارک مسجد پہنچا دی گئی.

    میت لاہورمنتقلی کے لئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول

    سفارتی ذرایع کے مطابق میں‌ پاکستانی ہائی کمیشن کو جسد خاکی لاہورمنتقلی کے احکامات موصول ہوگئے ہیں.

    بیگم کلثوم نوازکی میت کل شام تک پاکستان منتقلی کاامکان ہے ، پاکستانی ہائی کمیشن نےایک افسرشریف خاندان کی معاونت کے لئےمقررکردیا ہے۔

  • پاکستان واپسی سے قبل نوازشریف، کلثوم نواز کے درمیان ہونے والی آخری ملاقات کی ویڈیو

    پاکستان واپسی سے قبل نوازشریف، کلثوم نواز کے درمیان ہونے والی آخری ملاقات کی ویڈیو

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی کلثوم نواز سے ہونے والی آخری ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی.

    تفصیلات کے مطابق آج سابق خاتون اول اور میاں نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز برطانیہ میں‌ انتقال کر گئیں، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں‌ مبتلا تھیں.

    اس موقع پر محترمہ کلثوم نواز اور میاں نوازشریف کے درمیان ہونے والی آخر ی ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں میاں نوازشریف شریف ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

    ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز بے ہوشی کی حالت میں‌ ہیں اور میاں نوازشریف کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دے رہیں. پھر نوازشریف ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جب میاں نواز شریف اور کلثوم نواز کو نیب عدالت سے سزا سنائی تھی، اس وقت وہ کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے لندن میں تھے، تاہم وہ ان کی بیماری کے باوجود وطن لوٹ آئے۔

    واضح رہے کہ محترمہ کلثوم نواز فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی حامل تھیں اور سنہ 1999 سے سنہ 2002 تک پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر رہیں ، نواز شریف کی جلا وطنی کے دور میں وہ ایک مضبوط لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی تھیں۔

    کلثوم نواز گزشتہ سال سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے بھی امیدوار تھیں، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد تھیں، کلثوم نواز نے انہیں شکست دی تھی ، تاہم اپنی طبعیت کی ناسازی کی بنا پر حلف نہیں اٹھا سکی تھیں۔

  • کلثوم نواز کا انتقال، اعترازاحسن نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی

    کلثوم نواز کا انتقال، اعترازاحسن نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے بیگم گلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شریف خاندان سے معافی مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ میری وجہ سے ماضی میں شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی، شریف خاندان کی دل آزاری پر ان سے معافی مانگتا ہوں.

    اعتزازاحسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازایک نڈرخاتون تھیں، انھوں نے جمہوریت کے لئے آمر کے خلاف بھرپورجنگ لڑی.

    ان کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں، بیگم کلثوم نےسیاسی زندگی بھی بھرپوراندازمیں گزاری.


    مزید پڑھیں: بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج برطانیہ میں  انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصہ  سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کا جسدِ خاکی لاہور لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور ان کی تدفین جاتی امراء میں کی جائے گی

  • ایک ماہ تک کوما میں‌ رہنے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں

    ایک ماہ تک کوما میں‌ رہنے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں

    لندن: ایک ماہ تک کومے میں رہنے کے بعد میاں نواز شریف کی زوجہ بیگم کلثوم نواز ہوش میں‌ آگئیں.

    تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں‌ کھول دیں، ان کے بیٹے نے اس امر کی تصدیق کی ہے.

    میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نوازنے ایک ماہ بعد آج آنکھیں کھولی ہیں.

    یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی ناساز طبیعت کی وجہ سے میاں نواز شریف نے جون کے وسط میں پاکستان واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔

    جب ایون فیلڈ فیصلہ محفوظ کیا گیا، تب بھی میاں نواز شریف نے استدعا کی تھی کہ ان کی طبیعت کی خرابی کے باعث فیصلہ کچھ روز کے لیے موخر کیا جائے۔

    البتہ احتساب عدالت نے مقررہ تاریخ پر فیصلہ سنا دیا، جس میں میاں نواز شریف کو گیارہ سال، مریم نواز کو آٹھ سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا اور بھاری جرمانے ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے میاں نواز شریف اور مریم نواز جمعے کو پاکستان لوٹ رہے ہیں۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے براہ راست اڈیالہ پہنچایا جائے گا۔


    کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کلثوم نوازکو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی،رپورٹ

    کلثوم نوازکو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی،رپورٹ

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پرہیں،حالت میں بہتری آئی ہے، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا گیا ہے کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت میں بہتری آئی ہے، ان کو اب کارڈیک سپورٹ کی ضرورت نہیں۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نوازکو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی، سانس کی نالی لگانے سے پہلے پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر کی جائے گی۔

    کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ ڈیوڈلارنس نے تیار کی ہے، رپورٹ 27جون کو تیارکی گئی اور 28 کو نوٹری پبلک سے تصدیق کرائی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد مریم نواز اور حسن و حسین نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جا چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں مہم چلانی ہے، دوسری طرف انھیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا سامنا ہے، تیسری طرف اہلیہ کی خراب صحت کی پریشانی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نوازشریف

    الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نوازشریف

    لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے الیکشن پر دنیا کی نظریں ہیں، میں بھی واپس جاکر انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ہارلے اسٹریٹ کے باہر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نوازشریف نے ملک کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کے سامنے اپنا تماشا نہیں بنانا چاہیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال افسوسناک ہے جس کے باعث شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں، لوگوں کی پکڑ دھکڑ ٹھیک عمل نہیں الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے، نواز شریف

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر دنیا کی نظریں ہیں، ماضی میں جب بھی پری پول ریگنگ ہوئی تو اس کی وجہ سے ملک و قوم کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان واپس جاکر انتخابات میں حصہ لینا اور نیب میں پیش ہونا چاہتا ہوں تاکہ میرے خلاف چلنے والے کیسز ختم ہوں مگر کلثوم نواز کی طبیعت اجازت نہیں دے رہی۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں، طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے، حالت خطرے سے باہر نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم اور اُن کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا

    خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں انتخابی مہم چلانی ہے مگر اہلیہ کی طبیعت کے باعث نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی لندن میں موجود ہیں، علاوہ ازیں نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں ایوان فیلڈ ریفرنس بھی زیر سماعت ہے جس کے باعث وہ بہت پریشان ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔