Tag: KULSOOM NAWAZ

  • کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے، نواز شریف

    کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے، نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وہ ہیتھرو ایئر پورٹ سے سیدھے اسپتال پہنچے تھے۔

    نواز شریف نے کہا مجھے معلوم نہیں تھا کہ کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور حالت تشویش ناک ہے، حسن نے فون کر کے ائیرپورٹ سے سیدھا اسپتال آنے کا کہا تھا۔

    انھوں نے کہا جب میں یہاں آیا تو معلوم ہوا بیگم کلثوم اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں اور بے ہوش ہیں، آج ان کا سی ٹی اسکین بھی ہوا ہے، وہ تاحال آئی سی یو میں ہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب سے وہ اسپتال آئے ہیں بیگم کلثوم ہوش میں نہیں آئیں، آئی سی یو ہی میں کچھ دیر کے لیے دیکھ لیتا ہوں، انھوں نے قوم سے درخواست کی کہ وہ کلثوم نواز کے لیے دعا کریں۔

    نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت یابی عطا فرمائے، میں دعاؤں میں یاد رکھنے پر پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ دنیا بھر کے تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے۔

    خوشحال پاکستان اسکیم : عدم ثبوت پر نواز شریف کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری


    ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ زندگی میں کبھی ایک ساتھ کئی مشکلیں آجاتی ہیں، اس وقت میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ آسانیاں فرمائے۔

    خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں مہم چلانی ہے، دوسری طرف انھیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا سامنا ہے، تیسری طرف اہلیہ کی خراب صحت کی پریشانی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، حسین نواز

    والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، حسین نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، چار روزہ استثنیٰ کی باتیں کی جا رہی ہیں،بڑے دکھ کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے کہا کہ والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، عدالتوں سے چار روز کے استثنیٰ کی باتیں کی جا رہی ہیں، بڑے دکھ کی بات ہے۔

    حسین نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے والدہ کی جمہوریت کے لیے کیا خدمات ہیں، پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو ابہام پیدا کر رہے ہیں، ہم تکلیف میں ہیں، ایسی باتیں دل کو مزید تکلیف پہنچا رہی ہیں۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کو ایک دن جواب دینا ہوگا،حسین نواز


    دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں جبکہ مریم نواز نے والدہ کے لیے قوم سے دعائیں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی کو بہت دکھ ہوا ہے، جنہوں نےروکنےکی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں۔جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

    جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے جبکہ نواز شریف سمیت شریف خاندان لندن میں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا

    کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھل سکی، نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا

    لندن: بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھلنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، جس کے باعث‌ نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ چند روز کے مؤخر کردیا.

    خاندانی ذرایع کا کہا ہے کہ ڈاکٹرز پیر کو بیگم کلثوم نواز کا دوبارہ معائنہ کریں‌ گے، جس کے بعد نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ابتدا میں خبر آئی تھی کہ نوازشریف اور مریم نواز نے لندن سے پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آج رات پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، لیکن بعد میں یہ فیصلہ تبدیل کر لیا گیا۔ 

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور معروف کاروباری شخص میاں منشا نے اسپتال جاکر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے کمرے میں مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جسے انتظامیہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نوید نامی شخص کو چھوڑ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انھیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔


    لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • والدہ کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹر نے ابھی کچھ نہیں بتایا، مریم نواز

    والدہ کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹر نے ابھی کچھ نہیں بتایا، مریم نواز

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹر نے ابھی کچھ نہیں بتایا، ڈاکٹر کہہ رہے ہیں والدہ کی صحت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے لیے دعا کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، دعا ہے اللہ میری والدہ کو جلد صحت یاب کرے، عوام والدہ کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    مریم نواز کے مطابق والدہ سے بات نہیں ہوسکی ہے، جب ہم آئے تو وہ آئی سی یو میں تھیں، خواہش تھی والدہ کی آواز سنوں لیکن افسوس نہیں سن سکی، جب سے ہم لندن آئے ہیں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں کچھ پتہ نہیں والدہ کب ہوش میں آئیں گی۔

    شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے

    علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادہ پہلے ہی لندن میں موجود ہے، وہ ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم کو شفا عطا کرے، میرے دورے کا مقصد صرف تیمارداری ہے، عید ایسا تہوار ہے جو محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص کے داخلے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص ڈاکٹر نوید فاروق نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے ناکام بناتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے مشتبہ شخص سے تفتیش شروع کی تو اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے آیا تھا، بغیر اجازت کمرے میں داخل ہونے کوشش غلطی تھی‘۔

    اسپتال انتظامیہ نے بیگم کلثوم نواز کے کمرے کے باہر کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے اور اب کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا

    لندن: کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش ناکام، مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا

    لندن: برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص نے داخل ہونے  کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے ناکام بنادی، پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نوید نامی شخص کو چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انہیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔

    حسین نواز کے مطابق مشتبہ شخص خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے والدہ کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جب انتظامیہ تک معاملہ پہنچایا تو وہ بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے اپنی شناخت ڈاکٹر نوید کے نام سے ظاہر کی، انتظامیہ اور سیکیورٹی نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    مزید پڑھیں: چیف آف آرمی اسٹاف کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، آئی ایس پی آر

    پولیس نے مشتبہ شخص سے تفتیش شروع کی تو اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے آیا تھا، بغیر اجازت کمرے میں داخل ہونے  کوشش غلطی تھی‘۔

    لندن پولیس نے ہارلےاسٹریٹ میں بغیر اجازت داخل ہونے والےشخص کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد وارننگ دے کر رہا کردیا، تفتیشی افسر کے مطابق نوید فاروق کو اسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

    کلثوم نواز کے ڈاکٹر نے ملنے کی اجازت دی، ڈاکٹر نوید

    دوسری جانب مشتبہ شخص نوید فاروق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ کو میرامؤقف جاننےکی کوشش بھی کرنی چاہیےتھی، مجھے روکنےسےمتعلق جورویہ تھا اسےاچھی طرح سمجھتا ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی وجہ سے کلثوم نواز کی طبیعت اور خیریت دریافت کرنے کے لیے اسپتال پہنچا تاکہ نوازشریف اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرسکوں، کلینک میں داخل ہونے کے بعد احساس ہوا کہ میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں پہنچ گیا۔

    ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل ہونےکااحساس ہوا تو سوچاخودچلاجاؤں، انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس نے اپنا تعارف ڈاکٹرعدنان کےنام سےکرایا جس پر میں نے بھی انہیں اپنا تعارف کرایا تو انہوں نے کلثوم نواز سے ملنے کی اجازت دے دی۔

    مشتبہ شخص کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان نے آگاہ کیا کہ وہ کلثوم نواز کے ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم و کام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، میرے اسپتال آمد سے غلط فہمی پیدا ہوئی، اگر ایسا کچھ تھا تو اسپتال میں تعینات سیکیورٹی کو مجھےروکناچاہیےتھا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نےکہیں نہیں کہا کلثوم نواز کا وزیٹرہوں، اسپتال عملےاور گارڈز کوکہا میں بھی ایک ڈاکٹرہوں، میں نےکلثوم نوازکےفیملی ممبرسےمعذرت بھی کی۔

    اسپتال انتظامیہ نے بیگم کلثوم نواز کے کمرے کے باہر کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے اور اب کمرے میں اہل خانہ  کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے دو روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔

    مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا تھا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں۔

    شہبازشریف نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی عوام سے اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

    بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبعیت مزید تشویش ناک ہیں، تاحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

    خیال رہے دو روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا تا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں‘ فواد چوہدری

    بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نواز کے لیے دعا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطا کرے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں، عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نوازکے لیے دعا کررہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہبیگم کلثوم نواز کی طبعیت خراب ہونے پر گزشتہ روز انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، شریف خاندان نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دعا کریں کلثوم نوازکو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائے‘ نوازشریف

    دعا کریں کلثوم نوازکو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائے‘ نوازشریف

    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دعا کریں کلثوم نواز کو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرمائے، جتنے بھی لوگ بیمارہیں اللہ سب کو شفا دے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی حکومت برطرف توکبھی وزیراعظم کو نکال دیا جاتا ہے۔

    مسلم لیگ ن قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پھانسیاں چڑھتے، ہتھکڑیاں لگواتےاورجلاوطن ہوتے رہے، ہم نے کس طرح کا پاکستان بنایا ہے، کس طرح ملک کی تعمیر کی ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ نسلوں کو کس طرح کا پاکستان دینے جا رہے ہیں، یہ سب معاملات بہت افسوسناک ہیں ان پر غورہونا چاہیے، یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو پاکستان خدانخواستہ انتشار کا شکار ہوتا رہے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ میں کوئی عزت نہیں بلکہ دنیا میں بھی وہ عزت اور مقام نہیں جیسا ہونا چاہیے تھا، دنیا میں مقام حاصل کرنے کی طرف بڑھتے ہیں تورکاوٹیں آتی ہیں۔

    احتساب عدالت میں استثنیٰ کی درخواست پر کیا فیصلہ ہوگا، معلوم نہیں‘نوازشریف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وکلاء میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے جس کے بعد اجازت ملی تو لندن میں قیام بڑھا دوں گا۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرے والدین کی شادی کو47سال مکمل ہوگئے،ماشااللہ، مریم نوازکا ٹوئٹ

    میرے والدین کی شادی کو47سال مکمل ہوگئے،ماشااللہ، مریم نوازکا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والدین کو 47ویں شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا دور رہیں یا ساتھ، بیماری ہویا صحت،دونوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز آج اپنی شادی کی 47 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کی 47ویں شادی کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرےوالدین کی شادی کو47سال مکمل ہوگئے، ماشااللہ، دور رہیں یا ساتھ،بیماری ہو یا صحت،دونوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے بستر پر کیک کاٹا اورہمیں تصویر بھیجی، میری والدہ کا پیغام تھا انشااللہ ہم سب جلدساتھ ہوں گے۔

    یاد رہے ایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کی سماعت میں موسم خرابی کے باعث نوازشریف اورمریم نواز پیشی پرنہ آسکے، جس کے بعد  احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل نواز شریف اور مریم نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی جائے گی، جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا ہے تاہم عدالت نے شریف خاندان کی استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی  تھی۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیرعلاج ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار جعلی ووٹوں کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور کلثوم نواز کے وکیل کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران کلثوم نواز، الیکشن، نادرا سمیت دیگر فریقین نے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت مانگی۔

    جس پر عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کا تعلق حکمران جماعت سے تھا وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ ہیں، کلثوم نواز کو کامیاب کرنے کیلئے 29 ہزار جعلی ووٹ بنوائے گے اور ان ووٹوں کا اندراج بھی نہیں کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان جعلی ووٹوں کو تسلم کیا لیکن انکو منسوخ نہیں کیا گیا، اگر 29 ہزار جعلی ووٹوں کو منسوخ کر دیا جاتا تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔

    ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جعلی ووٹوں کو منسوخ کیا جائے۔

    کلثوم نواز کے کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں: این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر 17 ستمبر 2017 کو ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔

    تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کی مخالفت میں کھڑا کیا تھا، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کی امیدوار نے 13268 ووٹ کی برتری سے فتح اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔