Tag: kunal khemu

  • سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    رنگ دے بسنتی سے شہرت پانے والی بالی وڈ کی خوبرو حسینہ سوہا علی خان سپر سٹار کنال کھیمو کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    پٹودی خان کی سب سے چھوٹی بیٹی اور سیف علی خان کی بہن سوہا کی شادی کی تقریب25 جنوری کو ممبئی میں منعقد ہوئی۔سوہا کی شادی کی تقریب ان کے بھائی سیف کی شادی کی نسبت انتہائی سادہ تھی۔

    شادی کی رسومات میں صرف پتودی خاندان شریک تھا اورمیڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    نارنجی اور کریم رنگت کے روایتی لہنگے میں سوہا علی خان انتہائی خوبصورت لگ رہیں تھیں تو آف وائٹ شیروانی میں کنال بھی انتہائی دلکش نظرآرہے تھے۔

    محفل میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جو کہ اپنے والد کے قد برابر ہوگئے ہیں اور سیاہ شیروانی اور گلابی پگڑی میں انتہائی وجیہہ لگ رہے تھے۔

    شادی کے بعد نو بیاہتا جوڑے نے باہرآکرمیڈیا سے ملاقات کی اور رات میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لئے ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا۔

  • سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

    سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

    بالی وڈ: بھارتی فلم’ڈھونڈتے رہ جاوٗگے‘میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش جوڑی کنال کھیمو اور سوہا علی خان نے بالاخر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    بالی وڈ نگری میں گردش کرتی خبروں کے مطابق سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان نے بابل کا گھر چھوڑ کر پیا نگر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ جنوری میں ان کے منگیتر کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردانہ وجاہت کے شاہکار کمار کھیمو نےسوہا کو اس سال کی شروعات میں خوشبؤں کے شہر پیرس میں پروپوز کیا تھا اور دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کی تھی اوراب اس حسین جوڑے نے اپنے رشتے کو باقاعدہ نام دینے کافیصلہ کیا ہے شادی کی تاریخ 25 جنوری 2015 ہے۔

    دولہا دلہن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی سادگی سے کرنا چاہتے ہیں لیکن چھوٹے نواب کی بہن کی شادی سادگی سے ہوجائے ایسا کیسے ممکن ہے لہذا سال 2015 کی شروعات ہوگی ایک اور دھماکے دار شادی سے۔