Tag: kung fu

  • کبڈی اور کنگ فو کا کھلاڑی راشد منہاس قومی اسٹار بن گیا

    کبڈی اور کنگ فو کا کھلاڑی راشد منہاس قومی اسٹار بن گیا

    وہاڑی : پنجاب کے ایک چھوٹے سے علاقے میلسی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی راشد منہاس نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

    راشد کا ذریعہ معاش تو کھیتی باڑی ہے لیکن اپنی انتھک محنت اور لگن سے ووشو، کنگ فو اور کبڈی میں اپنا لوہا منواچکے ہیں۔

    سال 20216 میں انہوں نے بھارت میں ہونے والے اولپمک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔

    اس کے علاوہ سال 2012 میں ایران میں ہونے والے مقابلوں میں سلور میڈل جیتا اور سیف گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پرگرام باخبر سویرا میں قومی اسٹار راشد منہاس نے سننے والوں کو اپنی کوششوں سےکامیابی تک کے سفر کی روداد سنائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسکول لائف سے ہی اس کھیل کا شوق تھا، اسکول میں ہی اس کی ٹریننگ لی اور وقت کے ساتھ ساتھ ہی یہ شوق بڑھتا چلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2016میں بھارت میں سلور میڈل جیتا اورسال2017- 18- 19اور 20 سال تک نیشنل چیمپیئن رہا ہوں۔

    راشد منہاس نے بتایا کہ مجھے میرے اساتذہ کا بہت تعاون رہا سب سے پہلے میں نے لاہور میں ہونے والے ایک مقابلے میں شرکت کی اور آج میں ایک انٹرنیشنل سطح کا کھلاڑی بن چکا ہوں۔

  • کنگ فو کی ماہر 94 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا پردھوم

    کنگ فو کی ماہر 94 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا پردھوم

    ژی جیانگ : چین کی ایک باہمت 94 سالہ خاتون نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو بھی شوق کے آڑے آنے نہ دیا، وہ آج بھی باقاعدگی سے روزانہ کنگ فو کی مشق کرتی ہیں، ان کی کنگ فو کی مہارت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    کنگ فو میں مہارت کے لیے کوئی عمر مقرر نہیں کی جا سکتی، ژی جیانگ کے دیہی علاقے میں شور شرابے سے دور اپنے گھر میں رہنے والی 94 سالہ زہانگ ہیکسیان کے نزدیک ایسا کچھ نہیں۔

    وہ آج بھی روزانہ کنگ فو کی مشق کرتی ہیں، مذکورہ خاتون نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر بے حد مقبولیت حاصل کی ہے۔

    اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کنگ فو کے ماہر کی حیثیت سے اس وقت کے بدمعاشوں کو قابو کیا اور اب جبکہ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے تو خود کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے کنگ فو کا استعمال کرتی ہوں۔

    kung-fu-021

    تاہم 94 سالہ زہانگ ہیکسیان کو خدشہ ہے کہ اب کنگ فو کی روایت دم توڑتی جا رہی ہے۔ وہ اپنے پوتے پوتیوں کو بھی ورزش کرنے کی ہدایت دیتی رہتی ہیں۔

    kung-fu-022

    علاوہ ازیں وہ اس عمر میں بھی  روزانہ کھانا بنانے کے لیے جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر بھی لاتی ہیں، ان کے بیٹے فینگ چوانین کا کہنا ہے کہ والدہ اپنا روز مرہ کا ہر کام بخوبی انجام دیتی ہیں وہ اپنا خیال خود رکھتی ہیں انہیں ہماری ضرورت پیش نہیں آتی۔