Tag: Kurram agency

  • کرم ایجنسی: غیرقانونی افغان باشندوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

    کرم ایجنسی: غیرقانونی افغان باشندوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

    کرم ایجنسی : انتظامیہ نے غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی تین یوم میں علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے قبائلی علاقے میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو مطلع کرنے کے لئے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کیا جارہا ہے جبکہ گاڑیوں پر نصب لاوٗڈ اسپیکر سے بھی اعلانات کیے جارہے ہیں۔

    غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو کہا جارہا ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنی رہائش گاہیں خالی کرکے اورکاروبارفروخت کرکے افغانستان روانہ ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کرم ایجنسی: اسکول وین کے قریب دھماکہ، ایک بچہ، راہگیرجاں بحق

    کرم ایجنسی: اسکول وین کے قریب دھماکہ، ایک بچہ، راہگیرجاں بحق

    کرم ایجنسی: نستی کوٹ میں اسکول وین کے قریب دھماکے سے ایک بچہ اور راہگیر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔

    کرم ایجنسی کے نواحی علاقے نستی کوٹ میں صبح سویرے بچوں کو اسکول لے جانے والی وین کے قریب بم دھماکے سے ایک بچہ اور ایک راہ گیر جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی، پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالوں اور زخمی کو ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اسپتال پارہ چنار منتقل کردیا ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کے بعد سیکیوررٹی فورسز نےعلاقے کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    ہنگو: کرم ایجنسی اور ہنگو میں فورسز نے بم ناکارہ بنا کر دہشت گردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پارہ چنار کی سبزی منڈی سے پچیس کلووزنی بم برآمد ہوا۔ بم برآمد ہوتے ہی علاقے میں خوف پھیل گیا۔

    فوری طور پربم کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیب کی پیٹی میں رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    دوسری جانب ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

  • کرم ایجنسی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, 6کلووزنی بم برآمد

    کرم ایجنسی: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام, 6کلووزنی بم برآمد

    کرم ایجنسی : صدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، انتظامیہ نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کے مطابق چھ کلووزنی بم تھرماس میں بند نصب کیا گیا تھا، کرم انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی فوری کارروائی کے دوران بم ناکارہ بنایا دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے دہشتگردوں کو بھی ٴرنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔

    پولیٹیکل حکام نے اس بات کا انکشاف کیا کہ صدہ کے بجائے دہشت گردوں کامنصوبہ عجب خان چوک پر بم نصب کرنے کا تھا، دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔