Tag: Kutch

  • پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    کشمور پولیس نےکراچی کے اغوا ہونے والے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  کشمور پولیس نے ہنی ٹرپ کے ذریعے اغوا ہونیوالے تاجر کو بازیاب کرالیا ہے، تاجر کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی تاجر عبداللہ پٹھان کو ہنی ٹریپ میں کچہ ایریا بلایا گیا تھا جس کے بعد اسے اغوا کرلیا گیا تھا۔

    پولیس نے بخشاپورکےکچے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تاجر کو بازیاب کروا کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

    دوسری جانب 6 جون کو کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری کو پولیس نے بازیاب کرا کیا تھا، ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

    گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

  • مودی حکومت نے گجرات میں 6 مدارس اور 36 دکانیں مسمار کر دیں

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں مودی حکومت نے مسلمانوں کے کئی مدارس، مساجد اور دکانیں مسمار کر دیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف اقدامات جاری ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست گجرات کے شہر کچھ میں بلڈوزر استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کی 36 دکانیں اور 6 مدارس کو گرا دیا۔

    انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی ساحلی علاقے میں اسی لیے بلڈوزر حرکت میں آ گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ نومبر میں گجرات اسمبلی انتخابی مہم کے دوران شہر سورت میں بی جے پی کارکنوں نے بلڈوزر پر مہم چلائی تھی، بالخصوص یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بلڈوزر بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے گجرات میں ناجائز تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے املاک کے خلاف بلڈوزر استعمال کرنے پر فخر کیا تھا۔