کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے 45 بھارتیوں کی لاشیں وطن روانہ کردی گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک 45 بھارتیوں کی لاشیں وطن روانہ کی گئیں، آئی اے ایف کا طیارہ نعشوں کو لے کر بھارت روانہ ہوا۔
#WATCH | Ernakulam, Kerala: The mortal remains of 45 Indian victims in the fire incident in Kuwait being taken out of the special Indian Air Force aircraft at Cochin International Airport.
(Source: CIAL) pic.twitter.com/Dsn8hHhcqS
— ANI (@ANI) June 14, 2024
خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے وزرات خارجہ کے ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ کو کویت روانہ کردیا تھا، اسی دوران کیرالہ حکومت نے کویت میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
دوسری جانب کویت نے مہلک آتشزدگی کے واقعے کے بعد ذمہ داراوں کا تعین کرنے کے لیے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔
کویتی حکام نے کہا کہ عمارت میں آگ لگنے کے الزام میں تین افراد کو مشتبہ قتل عام کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔آتشزدگی کے خوفناک واقعے میں 50 غیرملکی کارکن ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے۔ تین فلپائنی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
منیلا میں حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد کویت سٹی کے جنوب میں چھ منزلہ عمارت میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
تیل کی دولت سے مالا مال کویت کی 40 لاکھ سے زیادہ آبادی غیرملکیوں پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثر کا تعلق جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے ہے جو تعمیراتی اور خدمات کی صنعتوں میں کام کرتے ہیں۔
ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد، انسٹاگرام پر آخری پوسٹ میں کیا کہا ؟
امیر کویت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔