Tag: Kuwait Police

  • کویت میں فورسز کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں

    کویت میں فورسز کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں

    کویت میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کو اہم ہدایت جاری کردی گئی ہیں، جس پر انہیں سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔ ایسا کرنے والے اہلکاروں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز کے تمام اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور ہدایت کی گئی ہے کہ تعزیتی محافل، مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی گھروں، قبرستانوں وغیرہ میں کسی اہلکار کو سرکاری یونیفارم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری بریگیڈیئر سالم الصباح کے مطابق سرکاری فورسز کے اہلکاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم میں نہ جائیں ایسا کرنا خلاف قانون شمار ہوگا۔

    سیکریٹری وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب کویت میں موجود غیرملکیوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معائنے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

    کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل جوڑوں کا طبی معائنہ کرانے کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔

    کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی فراڈ، سرمایہ کاروں کے 40 ملین دینار ڈوب گئے

    وزارت صحت کے مطابق شادی کے لیے لازمی طبی معائنے کے ضوابط کویتی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ غیر ملکیوں پر بھی یکساں لاگو ہوں گے خواہ ایک فریق کویتی ہو یا غیرملکی یا دونوں غیرملکی ہوں۔

  • کویت : ساحل پر بیٹھے دوغیرملکی ڈی پورٹ، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

    کویت پولیس نے ساحل پر اپنی کار میں موجود ایک مرد اور ایک عورت کو حراست میں لے لیا، کار کی تلاشی کے بعد دونوں ملزمان کو ملک بدر کرنے والے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کے سمندری علاقے میں ساحل پر کھڑی گاڑی میں بیٹھ کر شراب پینا فلپائنی خاتون اور شامی مرد کو مہنگا پڑ گیا،35 سالہ شامی اور ایک 41 سالہ فلپائنی تارکین وطن کو دوحہ فارم ہاؤسز کے قریب کھڑی کار میں شراب کی بوتلوں کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد ڈی پورٹیشن سینٹر کے حوالے کردیا گیا۔

    اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ فارم ہاؤسز میں اہلکاروں کو گشت کے دوران ساحل کے سامنے ایک کار کھڑی نظر آئی جس کے اندر ایک مرد اور ایک عورت موجود تھی۔

    قریب پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ دونوں افراد نشے میں دھت تھے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر شراب کی بوتل ملی جس کے بعد انہیں پولیس ن ےحراست میں لے کر متعلقہ تھانے لے جایا گیا۔

    خیال رہے کہ جلاوطنی اور عارضی حراستی امور کے محکمے نے مختلف جرائم کے ارتکاب کی پاداش میں اب تک 630تارکین وطن جن میں 350 مرد اور280 خواتین شامل ہیں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے ساتھ مل کر جنوبی ابراق خیطان میں اقامہ اور کام کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف قومیتوں کے 21 غیرملکیوں کو گرفتار کیا جنہیں متعلقہ حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف

    وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف

    اسلام آباد:وفاقی پولیس ملازمین کی کویت پولیس میں نوکری کے انکشاف کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ان معاملات کے حوالے سے اعلیٰ افسران بھی لاعلم نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس کے ریکارڈ میں اہلکار تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر ہیں ، ایک پولیس اہلکار رشتہ دار سے ملنے کے لئے 2سال چھٹی لے کرگیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سرکاری نوکری کرنیوالےاہلکاروں کی تعداد 7 ہے تاہم قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتا۔

    دوسری جانب اعلیٰ افسران نے ان معاملات کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔