Tag: Kuwait revokes citizenship

  • کویت: ایک ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ، وجہ سامنے آگئی

    کویت: ایک ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ، وجہ سامنے آگئی

    کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر 12 سو سے زائد افراد کی کویتی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے ان میں سے بعض نے جعل سازی جبکہ کچھ نے غیرقانونی طریقے سے شہریت حاصل کی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق مجموعی طورپر جن 1292 افراد کی کویتی شہریت کو منسوخ کردیا گیا ہے ان میں 8 ایسے تھے جو شہریت قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔ مذکورہ افراد کے پاس دوسری شہریت بھی تھی جس کی کویتی قانون میں اجازت نہیں ہے۔

    189 افراد سے کویتی شہریت جھوٹ اور جعل سازی کے باعث واپس لی گئی جبکہ 1021 افراد سے وسیع تر ملکی مفادات کی خاطر کویتی شہریت واپس لی گئی۔

    فیملی وزٹ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ:

    کویت میں فیملی وزٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اس طریقہ کار پر عمل کرسکتے ہیں۔

    خلیجی ملک کویت میں فیملی وزٹ ویزا کے لیے بیوی، بچے اور والدین کے لیے 400 دینار جبکہ بھائی، بہن کے لیے 800 دینار اور دیگر رشتے داروں کے لیے متعلقہ جوازات سے تصدیق ضروری ہے۔

    درست پاسپورٹ جو کم از کم 6 ماہ کے لیے موثر ہونا چاہیے۔

    نادرا پاکستان کی جانب سے رشتے داری کا ثبوت درکار ہوتا ہے جس میں بیوی کے لیے نکاح نامہ، بچوں یا والدین کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے۔

    رشتے داروں کے لیے رشتے داری کا سرٹیفکیٹ، شہادت نکاح (عربی زبان میں) جو پاکستان ایمبیسی کویت اور کویت کی وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہو۔علاوہ ازیں اسپانسر کے سول آئی ڈی کی کاپی، ورک پرمٹ بھی ہونا چاہیے۔

    جزیرا یا کویت ایئرویز سے ریٹرن فلائٹ کا ٹکٹ بک کروانا لازمی ہے، مکمل طور پر پرشدہ ویزا درخواست فارم بھی درکار ہوتا ہے۔

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا، سعودی عرب

    متعلقہ جوازات کی ہدایت کے مطابق ’میٹا‘ یا ’ساحل‘ ایپ کے ذریعے اپوائنمنٹ حاصل کرنا ہوگی، درکار دستاویزات کو متعلقہ جوازات میں جمع کروائیں۔ویزا فیس تین دینار کی ادائیگی کے بعد ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے جو عام طور پر ایک ماہ کے لیے موثر ہوتا ہے۔

    اسپانسرز ایک حلف نامے پر دستخط کرے گا کہ وزٹ ویزا کو اقامہ میں منتقل نہیں کریں گے۔

  • کویت میں 4 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی گئی

    کویت میں 4 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی گئی

    کویت میں حکام کی جانب سے 4135 خواتین سمیت 4141 افراد کی شہریت ختم کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ کی منظوری کے بعد شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

    کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریت سے محروم افراد کو وہ تمام مراعات حاصل ہوں گی جو پہلے تھیں۔

    اس سے قبل کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ شادی کے خواہشمند تمام افراد اپنا طبی معائنہ لازمی کرائیں۔

    غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی یہ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد معاشرتی حوالے سے صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔

    کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا نفاذ صحت سے متعلق قوانین کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صحت مند ازدواجی زندگی کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی طبی معیارات کے مطابق طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ طبی معائنہ کویت میں ہونے والے تمام دستاویزی نکاح ناموں کے لیے لازم ہوگا، چاہے دونوں فریق کویتی ہوں، ان میں سے کوئی ایک کویتی ہو، یا دونوں غیر ملکی ہوں۔

    مزید برآں، شادی سے قبل طبی معائنہ کے عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کا استعمال بھی متعارف کرایا جائے گا، اس سے قبل یہ معائنہ صرف کویتی شہریوں کے لیے لازمی تھا۔

    وزارت صحت نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان نئے ضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ یہ قوانین یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گے اور انہیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں گرینڈ آپریشنز، ہزاروں غیرقانونی مقیم افراد ملک بدر

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون کافی عرصے سے نافذ ہے جس کا مقصد موروثی بیماریوں کی روک تھام ہے۔

  • کویت میں درجنوں غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ، وجہ سامنے آگئی

    کویت میں درجنوں غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ، وجہ سامنے آگئی

    کویت کے شہریت کے ادارے نے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے ملک سے غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 غیر ملکیوں کی کویتی شہریت کو منسوخ کردیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریت اور امیگریشن ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 38 کویتیوں کے خلاف الزام تھا کہ وہ دہشت گردی کی فنڈنگ اور حزب اللہ و العبدلی نیٹ ورک کی مالی معاونت میں ملوث تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزمان کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر شہریت کے ادارے نے ان کی کویتی شہریت کو منسوخ کردیا۔

    38 افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے، 5 کویتی الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن سے جبکہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس پر ان کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔

    اس سے قبل کویت کے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عدالت نے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک کروڑ دینار جرمانے کی سزا سنائی۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو کرپشن کے دو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر یہ سزائیں سنائی ہیں۔

    کویتی عدالت نے عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید اور 95 لاکھ دینار حکومت کے خزانے میں جمع کرانے کی سزا سنائی۔

    عدالت نے ایک اور مقدمے میں سابق وزیر کو 7 سال قید کی سزا اور پانچ لاکھ دینا حکومتی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے سابق وزیر سے ساڑھے 9 لاکھ ہزار دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    کویت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

    واضح رہے کہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح وزارت داخلہ اور اس سے قبل وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے۔ دونوں وزارتوں میں کرپشن پر ان کے خلاف وزرا کی خاص عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

  • کویت میں ہزاروں غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ

    کویت میں ہزاروں غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ

    کویتی شہریت کی اعلی کمیٹی نے 2899 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے لئے شہریت قانون کے تحت سفارشات کابینہ کو ارسال کردی ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع اور وزیرداخلہ شیخ فہد الیوسف نے سفارشات کا جائزہ لیا جس میں ان اسباب کا ذکر کیا گیا تھا جن کی بنیاد پر شہریت منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    کویتی قانون کی شق نمبر15 سال 1959 کے تحت یہ بات واضح ہے کہ ملک میں دہری شہریت نہیں رکھی جاسکتی، اس شق کے تحت 2 افراد کی شہریت منسوخ کی گئی۔

    قانون کی شق نمبر 21 کے تحت دروغ گوئی یا جعل سازی کے ذریعے حاصل کرنے پر 408 افراد کی شہریت منسوخ کی گئی، 489 افراد جن کا تعلق 54 ممالک سے تھا کی، ان کی شہریت کو قانون کی شق 13 کی دفع 4 کے تحت منسوخ کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق کویتی شہریت رکھنے والی ایک فلپائنی خاتون کی شہریت ختم کردی گئی، فلپائنی خاتون نے معمر کویتی سے شادی کے بعد شہریت حاصل کی تھی تاہم کویتی شہری کے انتقال کے بعد اس نے ایک ایشیائی ڈرائیور کو اپنا جیون ساتھی بنالیا تھا۔

    قانون کی شق 8 کے تحت یہ عمل قومی تشخص کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں سے ایک ہے۔

    واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے ان تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے 31 دسمبر تک اپنی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس رجسٹر نہیں کرائیں تو ان کی تمام بنیادی سہولیات معطل کردی جائیں گی۔

    وزارت داخلہ کی حالیہ فیس بک پوسٹ کے مطابق جو لوگ اس ہدایت پر عمل نہیں کریں گے، ان کی بینکنگ اور دیگر حکومتی خدمات روک دی جائیں گی۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خدمات کی معطلی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے‘میٹا’پلیٹ فارم یا‘سہل’ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک فنگر پرنٹنگ کے لیے وقت لیا جائے۔

    یمن سے تل ابیب پر بڑا میزائل حملہ

    رپورٹ کے مطابق یہ وارننگ گزشتہ ماہ ستمبر سے جاری کیے گئے متعدد انتباہات کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں بائیو میٹرک رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔