Tag: kuwait-visa

  • کویت کا ویزا کسے ملے گا؟ پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے بڑی خبر

    کویت کا ویزا کسے ملے گا؟ پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے بڑی خبر

    کویت سٹی : کویت کی وزارت داخلہ نے اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے کمرشل، فیملی اور وزٹ ویزوں کے لیے ویزا کی درخواستیں قبول کرنا شروع کردیں ہیں۔

    اگرچہ 53 ممالک کے لیے ویزے کھولے گئے ہیں لیکن اس فیصلے میں 7 ممالک عراق، یمن، ایران، شام، پاکستان، بنگلہ دیش اور سوڈان کے شہری شامل نہیں ہیں۔

    ان مندرجہ بالا ممالک کی قومیتوں کو کاروبار، کام یا فیملی ویزا جاری نہیں کیا جاتا ہے لیکن ان ممالک کو وزارت داخلہ کی خصوصی منظوری سے ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

    ماضی میں محکمہ پورٹس اور پاسپورٹ نے ہوائی اڈے پر آمد پر متعدد پاسپورٹ ہولڈرز کو سیاحتی ویزے جاری کیے تھے فی الحال یہ سروس تاحال معطل ہے۔

    اس قسم کا ویزا (ای ویزا) بہت جلد آن لائن دستیاب ہوگا اور جو شخص کویت آنا چاہتا ہے اسے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ https://evisa.moi.gov.kw/evisa/home_e.do کے ذریعے پیشگی درخواست دینا ہوگی جس کے لیے پی سی آر اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم ہیں۔

    ان ممالک کی فہرست جو ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ان میں اندورا ، آسٹریلیا ، آسٹریا ، بیلجیئم ، بھوٹان ، برونی ، بلغاریہ ، کمبوڈیا ، کینیڈا، کروشیا ، سائپرس ، چیک ، ڈنمارک ، ایسٹونیا ، فن لینڈ ، فرانس ، جارجیا ، جرمنی ، یونان ، ہنگری ، آئس لینڈ ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لاؤس ، لیٹویا ، لیختن- سٹین ، لتھوانیا ، لکسمبرگ ، ملائیشیا ، مالٹا ، موناکو ، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ ، ناروے ، پولینڈ ، پرتگال ، رومانیہ ، سان مارینو ، سربیا ، سنگاپور ، سلوواکیہ ، سلووینیا ، جنوبی کوریا ، سپین ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، عوامی جمہوریہ چین – ہانگ کانگ ، ترکی ، یوکرین ، متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم ، ریاست ہائے متحدہ، ویٹیکن شامل ہیں ۔

  • ‘پاکستانی فیملیز اور تاجر  اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے’

    ‘پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے’

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ،کویت کےدیرینہ تعلقات ہیں ، پاکستانی فیملیز اور تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزا حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لئےویزے کی بحالی پر ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ،کویت کےدیرینہ تعلقات ہیں جومشترکہ عقائد ، اقدارپربنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کئی شعبوں میں فروغ پا رہے ہیں۔

    ،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسی جذبے کے تحت کویت نے فیملی اوربزنس ویزا بحال کیے ہیں، دوسرے خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی تاجر اب کویت کاآن لائن انٹری ویزابھی حاصل کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے وزیر داخلہ شیخ رشید کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ‏ملاقات ہوئی تھی ، جس میں 10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا ‏بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ‏پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    فیصلوں کے مطابق میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خلیجی ‏ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کراب کویت آسکیں گے۔ ‏

    کویتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں، ‏پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔