Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویت : بھارتی گھریلو ملازمہ کی قبیح حرکت، ہم وطنوں کو شرمندہ کردیا

    کویت : بھارتی گھریلو ملازمہ کی قبیح حرکت، ہم وطنوں کو شرمندہ کردیا

    کویت سٹی : بھارتی ملازمہ نے اپنے کویتی مالکان سے انتقام یا بدلہ لینے کیلئے بہت ہی گندہ طریقہ اختیار کیا، عدالت نے کڑی سزا سنا دی۔

    کویت کے ایک شہری نے گھریلو ملازمہ کے گھناؤنے کام کی شکایت متعلقہ حکام کو دی اور ساتھ ہی ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی دکھائی۔

    کویتی شہری کو اس بات پر شک تھا کہ ان بھارتی ملازمہ کے کھانوں کے ذائقے میں نمایاں فرق آگیا ہے اور عجیب سی بو بھی آرہی ہے۔

    اس بات کی تصدیق کیلئے انہوں نے گھر کے کچن میں خفیہ کیمرہ نصب کیا اور خصوصاً کھانا پکانے کے دوران اس ملازمہ کی نگرانی کی۔

    یہ دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ وہ ملازمہ کھانے پینے کی اشیاء کے اندر انتہائی غلاظت والا فضلہ ڈال رہی ہے، جسے وہ کافی عرصے سے کھا رہے تھے۔

    ثبوت کے طور پر بنائی گئی ویڈیو جب اس کو دکھائی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا کہ وہ مالکان سے انتقام لینے کیلیے یہ کام ایک سال سے جان بوجھ کر کررہی تھی۔

    ملازمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ مالکان نے اسے گھر کی چھت پر بنے بیت الخلاء کے ساتھ بنے ہوئے کمرے میں رہنے کیلئے جگہ تھی جو اسے بالکل پسند نہیں تھی۔

    کیپیٹل گورنریٹ کے سیکیورٹی عہدیدار نے ناقابل تردید ثبوت اور ملزمہ کے اعتراف کے بعد اسے فوری طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

  • کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے اچھی خبر

    کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے اچھی خبر

    کویت سٹی: کویت کی مقامی عدالت نے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے معاملے پر جاری کئے گئے فیصلوں پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے۔

    روزنامہ القبس کے مطابق ایپل کورٹ نے انتظامیہ کے فیصلہ نمبر 27 کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ 500 دینار کے عوض پرائیوٹ ہیلتھ انشورنس اور 250 دینار بطور اقامہ فیس کی تجدید کی ادائیگی کو لازمی ہوگی

    رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ دو سالوں سے حل طلب تھا جبکہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت 45 دن پہلے ہی اس فیصلے پر پہنچا تھا کہ اس زمرے کے تارکین وطن کو اپنے پرمٹ کی تجدید صرف ایپل کورٹ کے لئے کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ نچلی عدالت کے فیصلوں کو برقرار رکھا جاسکے۔

    ایپل کورٹ کا یہ فیصلہ کویت انٹر پرینیور ایسوسی ایشن کے ممبران کے حق میں اپنی نوعیت کا چوتھا فیصلہ ہے، اس سے قبل افرادی قوت کے جاری کردہ انتظامی فیصلے کو منسوخ کرنے کے لئے "3 فرسٹ ڈگری” عدالتی حکام نے حاصل کئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘کویت کی آئل کمپنیوں میں ہزاروں ملازمتوں کی آسامیاں

    ایپل کورٹ کے فیصلے نے قانون کے تحت 56 دیگر آرٹیکلز کو منسوخ کرنے کے علاوہ ورک پرمٹ جاری کرنے کے درمیان امتیازی سلوک ختم کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

    کویتی تاجروں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں شہریوں کے کام کرنے کے لئے محدود شرائط کا وجود نوجوانوں کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    تاجروں کا موقف تھا کہ ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے لئے ہیلتھ انشورنس کی شرائط نے مارکیٹ کو الجھا کر رکھ دیا تھا تاہم عدالتی فیصلے سے ابہام کا خاتمہ ہوگیا۔

  • کویت : لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ریستوران مالکان نئی مشکل میں پڑگئے

    کویت : لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ریستوران مالکان نئی مشکل میں پڑگئے

    کویت سٹی : کویت میں کورونا وباء کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں بند ریستوران اور دیگر کھانے پینے کے اسٹالز مالکان نئی مشکل میں پڑگئے۔

    کورونا نے نہ صرف لوگوں کی صحت بلکہ ان کے روزگار کو بھی شدید دھچکا لگایا ہے، جس میں سرفہرست ریستوران اور دیگر کھانے پینے کے اسٹال شامل ہیں۔

    اس حوالے سے کویت سٹی میں ریسٹورینٹ یونین کے چیئرمین فہد الاربش کا کہنا ہے کہ کویت میں ریستوران اور کیفے دو سال کے وقفے کے باوجود اب بھی کورونا وبائی امراض کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کویت میں ریستوران کے شعبے کو تقریباً 5سال تک مزید نقصان ہوسکتا ہے، اس کا تدارک تب ہی ممکن ہے کہ جب ریاستی سطح پر مقامی معیشت کو سہارا دینے کے علاوہ سیاحت اور روزگار کے موقع فراہم کیے جائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث ریستوران اور کیفے مالکان ملازمین کی تنخواہیں کرائے اور گیس بجلی بلوں کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات پورا کرنے سے قاصر ہیں۔

  • ماں کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟ بیٹیوں نے وجہ بتادی

    ماں کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟ بیٹیوں نے وجہ بتادی

    کویت سٹی: اپنی ماں کو انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں نے گرفتاری کے بعد جرم کرنے کی وجہ بتادی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کے علاقے الدوحہ میں پولیس نے ماں کا قتل کرنے والی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی تو معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث کچھ دنوں کیلئے ان سے تفتیش مؤخر کردی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر67 سال تھی جبکہ بہنوں میں سے ایک کی عمر 40 سال جبکہ دوسری ملزمہ کی عمر 33 سال ہے۔ پولیس کو مقتولہ کا سر ایک تھیلی میں بند ملا جسے کچن میں چھپایا گیا تھا۔

    بعد ازاں دونوں بہنوں کو ورادات کے محرکات کی چھان بین کیلئے جائے وقوعہ پر لایا گیا، انہوں نے پولیس کو وہ جگہ بھی دکھائی جہاں وہ اپنی ماں کی لاش کو دفنانا چاہتی تھیں۔

    مزید پڑھیں : بیٹیوں نے ماں کا بہیمانہ قتل کر کے سر تن سے الگ کردیا

    دونوں بہنوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اپنبی ماں کے ساتھ گھریلو مسئلے پر اختلاف تھا جس پر جھگڑے کے بعد انہوں نے طیش میں آکر والدہ کو قتل کردیا۔

  • کویت منی ایکسچینج مارکیٹ کی اونچی اڑان

    کویت منی ایکسچینج مارکیٹ کی اونچی اڑان

    قومی تعطیلات میں شہریوں، غیرملکیوں کے سفرمیں اضافے، بیرون ملک اخراجات کیلیے ترسیلات زر اور کرنسی کے تبادلے میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کی قومی تعطیلات کے دوران 2 لاکھ 42 ہزار شہریوں اور غیرملکیوں نے سفر کیا جس کے دوران بیرونی ممالک میں اخراجات کیلیے ترسیلات زر اور کرنسی کے تبادلے کے غیرمعمولی اضافے سے ملک میں کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں زبردست بحالی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

    مختلف کرنسیوں کی خریداری کرنے والے شہریوں اور غیرملکیوں میں زیادہ مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد منی چینجرز نے تصدیق کی کہ مارکیٹ میں زبردست بحالی دیکھنے میں آرہی ہے۔

    منی چینجرز کے مطابق ترک لیرا کا ابھی بھی ایکسچینج مارکیٹ میں کل لین دین کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے کیونکہ کویت سے جانے والے مسافروں کیلیے ترکی سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سرفہرست ہے۔

    اس حوالے سے منی چینجر حبیب اللہ نزات نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ایکسچینج مارکیٹ میں کام کی رفتار اچھی رہی ہے۔

    ترک لیرا کے حوالے سے حبیب اللہ نے وضاحت کی کہ ترک لیرا کی قدر میں تبدیلیاں سرمایہ کاری کی ایک قسم کے طور پر اس کی مانگ میں اضافہ کرنے میں معاون ہیں ایک اور منی چینجر نے سب سے زیادہ مانگ والی کرنسیوں کا بتاتے ہوئے کہا کہ ترک لیرا، امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم زیادہ مانگ والی کرنسیوں میں سرفہرست ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ترک لیرا کی مارکیٹ میں مانگ اس لیے بھی زیادہ ہے کہ ایک تو کویت سے جانے والے مسافروں کیلیے ترکی سب سے زیادہ پسندیدہ مقام ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ لیرا کی شرح تبادلہ شہریوں اور غیرملکیوں کیلیے سفر کی لاگت کو کم کرتی ہے۔

  • ٹریفک کی سہولیات : تمام خلیجی ریاستوں کا مشترکہ فیصلہ

    ٹریفک کی سہولیات : تمام خلیجی ریاستوں کا مشترکہ فیصلہ

    کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان الیکٹرانک رابطے کے لیے متحدہ ٹریفک منصوبے کے لیے مناسب طریقہ کار قائم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    مذکورہ کمیٹی جی سی سی ممالک کے درمیان الیکٹرانک طریقے سے ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور گاڑیوں کے ڈیٹا سے متعلق معلومات اور تبادلے کی اجازت دے گی۔

    وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس سے ایک طرف جی سی سی ممالک کے مسافروں اور وہاں کے رہائشیوں کو سہولت ملے گی جبکہ دوسری جانب ٹریفک قوانین اور ضوابط کے مطابق ان میں سے بعض کو میزبان ممالک میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے گا اور اس کی پابندی کی جائے گی۔

    قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ GCC ممالک اس وقت ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ماہانہ بنیادوں پر معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں لیکن الیکٹرانک لنک جون 2022 سے اس عمل کو ختم کر دے گا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ اس طرح کی ٹریفک خلاف ورزیوں کا تخمینہ سالانہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف اقسام کی۔خلاف ورزیوں سے لگایا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر تیز رفتاری یا ریڈ سگنل کو کراس کرنے کے ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیٹی مارچ کے آخر میں اپنا کام ختم کرنے والی ہے اس کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔

    اس کے علاوہ خلیجی مسافر کے ملک میں ٹریفک جرمانے وصول کرنا شروع کر دیں گے اور انہیں اس ملک میں جرمانہ وصول کرنے کے بجائے اس ملک میں منتقل کریں گے جہاں خلاف ورزی کا ارتکاب کیا گیا تھا۔

    یعنی اگر کوئی خلیجی مسافر (بشمول شہری و غیرملکی) دوسرے خلیجی ملک میں ٹریفک خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ جرمانہ ادا کئے بغیر اس ملک سے خارج ہو سکتا ہے جبکہ وہی جرمانہ اس سے اس کے خلیجی ملک جہاں وہ رہتا ہے وہاں وصول کیا جائے گا۔

    یہ طریقہ کار خلاف ورزی کرنے والوں کے بارڈر ایگزٹ پورٹ پر جرمانے ادا کیے بغیر سفر کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانے کی ادائیگی تک کوئی بھی لین دین کرنے سے روکے گا۔

    ذرائع نے عندیہ دیا کہ ایپلی کیشن اگلے جون سے شروع ہونے کی امید ہے، یہ ایک بتدریج عمل ہے اور اس کا آغاز سعودی عرب پھر متحدہ عرب امارات اور اسی طرح اس وقت تک ہوگا جب تک کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ رابطہ مکمل طور پر قائم نہیں ہو جاتا۔

  • کویتی اقاموں کی توسیع سے متعلق بری خبر

    کویتی اقاموں کی توسیع سے متعلق بری خبر

    کویت: کویتی حکام نے 60 سالہ غیر ملکیوں کے اقاموں کی توسیع روک دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ساٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے نان گریجویٹ تارکین وطن کے لیے اقاموں میں توسیع روک دی ہے۔

    نئے احکامات سے قبل مذکورہ زمرے کے تارکین وطن کو اپنے کام اور رہائشی اجازت ناموں (اقاموں) کی تجدید کے عوض 250 دینار کی سالانہ فیس ادا کرنا اور ایک نجی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ انشورنس جس کی قیمت 503.500 دینار ہے کی اجازت دی گئی تھی۔

    گزشتہ سال کے دوران ساٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کو ان کے اقاموں کی میعاد ختم ہونے پر کئی بار توسیع جاری کی گئی تھی، واضح رہے کہ توسیع 30 سے ​​90 دن اور اس سے زیادہ دنوں کے لیے ہوتی ہے، تاکہ انھیں اقامہ خلاف ورزیوں کے جرمانے سے بچایا جا سکے، جس کی خلاف ورزی کے ہر دن کے لیے دو دینار لاگت آتی ہے۔

    کویتی حکام کے مطابق اس زمرے کے لوگوں کے پاس اب دو ہی راستے ہیں یا تو نئے تقاضوں کے مطابق ورک پرمٹ کی تجدید کریں یا اگر بیٹا شرائط پر پورا اترتا ہے تو فیملی اقامہ پر منتقل ہوں کیوں کہ سرپرستی بیٹے کے ذریعے کی جاتی ہے۔

    لیبر مارکیٹ سسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 9 ہزار غیر گریجویٹ تارکین وطن جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے، مارچ اور ستمبر 2021 کے درمیان لیبر مارکیٹ چھوڑ چکے ہیں، جب کہ گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں نجی شعبوں کو خیرباد کہنے والے اس زمرے کے تارکین وطن کی تعداد 62 ہزار 948 تھی، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 72,060 تک پہنچ گئی ہے۔

  • کویت: قومی تعطیلات کے دوران پروازوں کی تفصیلات جاری

    کویت: قومی تعطیلات کے دوران پروازوں کی تفصیلات جاری

    کویت سٹی: کویت میں قومی تعطیلات کے دوران پروازوں اور ان میں سفر کرنے والے مسافروں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہری اور رہائشی قومی تعطیلات کے دوران کویت کے ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کریں گے۔

    یہ سلسلہ تقریباً 10 دن تک جاری رہے گا جبکہ مسافروں کے لیے پسندیدہ مقامات کی فہرست میں استنبول، قاہرہ، دبئی اور جدہ شامل ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ کی 24 تاریخ سے 5 مارچ تک کے عرصے میں کویت کے ہوائی اڈے کے ذریعے 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں اور رہائشیوں کی سفری نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

    ان میں سے 1 لاکھ 33 ہزار 541 کویتی و غیر ملکی 55 فیصد سے زیادہ کی شرح سے روانہ ہوں گے، جبکہ تقریباً 44 فیصد مسافر کویت کے ہوائی اڈے کے ذریعے کویت آئیں گے جن کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 494 ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق قومی تعطیلات کے دوران کویت چھوڑنے والوں کی تعداد 23 فیصد سے زیادہ ہے جن کی تعداد 25 ہزار 47 ہے۔

    10 دن کی تعطیلات کے دوران کویت کے ہوائی اڈے پر مسافروں کو لے جانے کے لیے تقریباً 2 ہزار 280 پروازیں آئیں گی جس میں اوسطاً 228 پروازیں یومیہ ہوں گی۔

    تعطیلات کے دوران پروازوں میں تقریباً 11 سو 41 آنے والی پروازیں شامل ہیں جن میں اوسطاً 114 پروازیں یومیہ ہیں اور 11 سو 40 روانگی کی پروازیں اوسطاً 114 پروازیں یومیہ ہیں۔

  • کویت: 60 سالہ غیر ملکیوں پر اضافی 60 دینار کا بوجھ

    کویت: 60 سالہ غیر ملکیوں پر اضافی 60 دینار کا بوجھ

    کویت سٹی: کویت میں 60 سالہ غیر ملکیوں پر اضافی 60 دینار کا بوجھ عائد کردیا گیا ہے جس کے بعد تارکین وطن کو دوہری رہائش اور ہیلتھ انشورنس فیس ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے غیر گریجویٹ غیر ملکی کارکنان جو سنہ 2022 کے انتظامی فیصلہ نمبر 34 کے تحت آتے ہیں جس نے انہیں ایک سال کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کے اندر اپنے ورک پرمٹ کی تجدید یا منتقلی کی اجازت دی ہے۔

    انتظامی فیصلے کے مطابق انہیں اپنے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کے لیے 250 دینار اور نجی ہیلتھ انشورنس کے لیے 500 دینار ادا کرنے تھے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان سے اضافی 10 دینار (پرانا اقامہ فیس) ​​اور مزید 50 دینار (باقاعدہ انشورنس چارجز) ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔

    اس کا مطلب ہے کہ اس زمرے کے تارکین وطن کو دوہری رہائش اور ہیلتھ انشورنس فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

    یہ اضافی چارجز مذکورہ بالا قرارداد اور سپریم کمیٹی برائے انشورنس ریگولیٹری یونٹ کے ذریعے منظور شدہ فیس کے علاوہ ہیں۔

  • کویت سے 6 ماہ سے زیادہ باہر رہنے والوں کے لیے اہم خبر

    کویت سے 6 ماہ سے زیادہ باہر رہنے والوں کے لیے اہم خبر

    کویت: کویتی حکام کا کہنا ہے کہ اب 6 ماہ سے زیادہ ملک سے باہر رہنے والوں کے رہائشی اجازت نامے (اقامے) خود بخود منسوخ ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سے اب 6 ماہ سے زیادہ باہر رکنا ممکن نہیں ہوگا، وزارت داخلہ کی جانب سے جلد ہی اس سلسلے میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیڈ لائن کے آغاز کے وقت کی بھی وضاحت کی جائے گی، اور تارکین وطن کو اتنا وقت دیا جائے گا، جس سے انھیں کویت واپسی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

    حکام کے مطابق رہائشی امور کا جنرل محکمہ آرٹیکل 22 (انحصاری ویزا)، آرٹیکل 18 (جو نجی شعبے میں کام کرتا ہے) اور آرٹیکل 24 (نفس کفیل) کے حاملین کو 6 ماہ کی رعایتی مدت دے گا، جو ستمبر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

    کویت سے باہر رہنے والوں کے لیے آن لائن اقامہ کی تجدید ابھی بھی نافذ العمل ہے، کیوں کہ شہری یا رہائشی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک سے باہر رہتے ہوئے اپنی کفالت پر رہنے والوں کے رہائشی اجازت نامے (اقامے) کی تجدید کرے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یکم دسمبر 2021 کو وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ کویت سے باہر 6 ماہ یا اس سے زیادہ رہائش کی مدت اختیار کرنے والے گھریلو ملازمین (20 نمبر ویزا رکھنے والے) کے اقاموں کی خودکار نظام کے ذریعے خود بخود منسوخی ہو جائے گی، تاہم وبائی بحران کی وجہ سے مختلف ممالک کے درمیان عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے 6 ماہ کی خودکار منسوخی روک دی گئی تھی۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کویتی شہری جو کویت سے باہر گھریلو ملازمین کو 6 ماہ سے زائد عرصے کے لیے رکھنا چاہتے ہیں وہ متعلقہ شخص کی درخواست کے لیے انتظامیہ کو 6 ماہ سے پہلے درخواست دے سکتے ہیں کہ وہ اپنے گھریلو ملازم کو کویت سے باہر رہنے کی اجازت دے سکے۔