Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویت کا ویزہ لینے والے غیرملکی یہ بات یاد رکھیں

    کویت کا ویزہ لینے والے غیرملکی یہ بات یاد رکھیں

    کویت سٹی : کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے تجارتی وزٹ ویزوں کو ورک پرمٹ میں منتقل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے لیے ایک انتظامی سرکلر جاری کرنے کا اعلان کیا بشرطیکہ یہ ویزے 24 نومبر 2021 سے پہلے کے ہوں۔

    الموسیٰ نے کہا کہ مذکورہ بالا سرکلر 2021 کے سرکلر نمبر 20 کے علاوہ ہے جو وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔

    انہوں نے اشارہ کیا کہ موجودہ سرکلر کمرشل وزٹ ویزوں کو آرٹیکل نمبر 18 (18 نمبر اقامہ) یعنی ورک ویزوں میں منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے جن کے کمرشل وزٹ ویزے 24 نومبر 2021 سے پہلے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذریعے جاری کیے گئے تھے جن کا حوالہ 2021 کے سرکلر نمبر 20 میں دیا گیا ہے۔

    الموسیٰ نے نشاندہی کی کہ ایمپلائمنٹ افیئر سیکٹر، اس سے منسلک محکموں اور انفارمیشن سسٹم سینٹر کے محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 نومبر 2021 سے پہلے جاری ہونے والے تجارتی وزٹ ویزوں کے لیے انٹری ویزا والے درخواست دہندگان کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کے طریقہ کار کو بڑھانے پر کام کریں۔ یہ فیصلہ 31 مارچ 2022 تک موثر رہے گا۔

  • کویت کے ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

    کویت کے ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

    کویت : دنیا بھر کے لوگ خصوصاً ایشین ممالک کے باشندے ملازمت کے حصول کیلئے کویت جانا اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں ایسے افراد کے لئے ایک بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

    مصدقہ سیکیورٹی ذرائع نے کویتی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ وزارت داخلہ ڈیڑھ سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد اگلے مارچ میں خاندانی اور سیاحتی ویزے کھولنے پر غور کررہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں رہائشی امور کا شعبہ ملک میں کورونا وباء سے متاثرین کی تعداد میں حالیہ کمی اور انتہائی نگہداشت اور وارڈز میں داخلے کی تعداد، اور انفیکشن کی لہر سے متعلق صحت کی صورتحال کے استحکام کی روشنی میں فیصلہ کرنے کے لئے وزارت صحت کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے غیر ملکیوں کے لیے تمام قسم کے ویزے کھولنے کے فیصلے کے باوجود فیملی اور سیاحتی دورے اب بھی معطل ہیں جبکہ کابینہ کے فیصلے کا اطلاق صرف ورک ویزا، کمرشل وزٹ اور فیملی جوائننگ فیچرز پر کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بچوں اور میاں بیوی کے لیے فیملی اور سیاحتی دوروں کا آغاز مختلف سطحوں پر معاشی تحریک کو بحال کرنے میں معاون ثابت ہو گا اس کے علاوہ یہ انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے بھی سامنے آیا ہے جس میں ملک میں کچھ خاندانوں کے دوبارہ اتحاد کے حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    ذرائع نے نشاندہی کی کہ درجنوں تارکین وطن روزانہ چھ گورنریٹس میں اقامتی امور کے محکموں کو درخواست دیتے ہیں تاکہ خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز میں وہ اپنے خاندانوں کو لانے کے لیے فیملی اور سیاحتی دوروں کی تاریخ کے بارے میں استفسار کریں۔

    یاد رہے کہ کویت کی جانب سے پاکستان سمیت 06 ممالک کے ویزوں پر لگائی جانے والی پابندی بتدریج قائم ہے جس کو ہٹائے جانے سے متعلق ذرائع نے کسی قسم کا وضاحت نہیں کی۔

  • کویت: غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ سے متعلق اہم خبر

    کویت: غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ سے متعلق اہم خبر

    کویت: ساٹھ سالہ متعدد غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کویت میں مقیم متعدد 60 سالہ غیر ملکی غیر گریجویٹ تارکین وطن کے ورک پرمٹ (اقامہ) کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا۔

    پبلک اتھارٹی نے واضح کیا کہ ان افراد کی ہیلتھ انشورنس پالیسیاں ان کمپنیوں کے ذریعے جاری کی گئی ہیں جو کویت اسٹاک ایکسچینج میں درج نہیں ہیں، اور جو انشورنس ریگولیٹری یونٹ (IRU) سے منظور شدہ نہیں۔

    مذکورہ زمرے کے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے انشورنس پالیسی کا مسئلہ حال ہی میں حل کیا گیا ہے، اب پبلک اتھارٹی نے نان لِسٹڈ انشورنس کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اتھارٹی نے واضح کیا کہ انشورنس ریگولیٹری یونٹ سے منظور شدہ 11 انشورنس کمپنیوں کی دستاویزات کو قبول کیا جائے گا۔

    پی اے ایم نے کہا کہ جب تک نان لِسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ انشورنس دستاویزات کو قبول نہ کرنے کی شرط میں ترمیم اور منسوخی کا فیصلہ جاری نہیں کیا جاتا، تب تک وہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ اس ہفتے لیبر انتظامیہ کو ایک اور سرکلر جاری کیا جائے گا جس میں ساٹھ کی دہائی کے غیر گریجویٹس کو نجی شعبے میں منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی جیسا کہ ماضی میں ہوا تھا۔

    کویت اسٹاک ایکسچینج میں درج انشورنس کمپنیوں نے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے لیے انشورنس پالیسی کے دستاویزات جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔

  • کویت آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش

    کویت آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش

    کویت سٹی: کویت میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد اس کے حوالے سے عائد پابندیوں پر نرمی پر غور کیا جارہا ہے، فی الحال پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وزارتی کرونا ایمرجنسی کمیٹی کو ایک سفارش پیش کی گئی ہے جس میں ملک میں آنے والے تمام مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سفارش میں ملک میں داخلے کے بعد ویکسین شدہ افراد پر ایک ہفتے کا ہوم قرنطینہ نافذ کرنا بھی شامل ہے، تاہم اس قرنطینہ کو پی سی آر ٹیسٹ کروا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔

    ملک میں داخل ہونے والے غیر ویکسین شدہ افراد پر 7 سے 10 دن کا ہوم قرنطینہ نافذ کیا جائے، قرنطینہ کے آخری دن منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اس قرنطینہ کو ختم کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر وزارتی کرونا ایمرجنسی کمیٹی کی میز پر بحث کی جائے گی اور اسے جلد ہی بحث اور منظوری کے لیے وزرا کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

    سفر کے دوران تیسری بوسٹر خوراک حاصل کرنے کی شرط کو منسوخ کرنے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز کرونا ایمرجنسی کمیٹی کے سامنے بھی پیش کی گئی ہے تاہم ابتدائی اشارے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فی الحال اس فیصلے کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

  • کویت ایئرویز کی جانب سے اہم قدم

    کویت ایئرویز کی جانب سے اہم قدم

    کویت: کویت ایئر ویز نے عراق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے سے کویت ایئر ویز نے عراق کے لیے کمرشل پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں، عراق کے شہر نجف کے لیے پروازوں کا آغاز ہو گیا۔

    بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد کویت نے 28 جنوری کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عراق کے لیے پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی تھیں۔

    کویت کی قومی فضائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ عراق کے لیے پروازیں کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پر ’موجودہ صورت حال‘ کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر داغے گئے راکٹ ویٹنگ ایریا میں کھڑے عراقی ایئر ویز کے طیاروں پر لگے تھے۔

    عراقی فوجی حکام کے مطابق بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تنصیبات پر 6 راکٹ گرے تھے، جس سے وہاں کھڑے 2 کمرشل طیاروں کو نقصان پہنچا تھا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • کویت لبریشن ٹاور عوام کے لیے کھول دیا گیا

    کویت لبریشن ٹاور عوام کے لیے کھول دیا گیا

    کویت سٹی: کئی برسوں تک بند رہنے کے بعد لبریشن ٹاور کو اتوار سے عوام کے لیے کھولا جارہا ہے، سیر کے خواہش مند افراد کو پہلے سے رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

    کویتی میڈیا کے مطابق برسوں تک عوام کے لیے بند رہنے کے بعد کویت لبریشن ٹاور کا آبزرویشن ڈیک اتوار 6 فروری 2022 سے سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    وزارت مواصلات کے انڈر سیکریٹری خولود الشہاب نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ کویت کی نمایاں عمارتوں میں خاص مقام رکھنے والے لبریشن ٹاور کے دروازے برسوں بعد 6 فروری 2022 کو عام عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

    150 میٹر بلند کویت کے اس لبریشن ٹاور کا آبزرویشن ڈیک کویت سٹی اور آس پاس کے علاقوں کے دلکش نظارے پیش کرتا ہے جبکہ اسی ماہ لبریشن ٹاور میں کویت میں ٹیلی کمیونی کیشن کی تاریخ پر ایک نمائش بھی منعقد کی جا رہی ہے۔

    اس نمائش میں کویت کی ڈاک خدمات اور ٹیلی کام آلات کے مجموعے کی نمائش کی جائے گی۔ لبریشن ٹاور میں داخلہ مفت ہوگا لیکن لوگوں کو پہلے سے آن لائن رجسٹریشن کروانی ہوگی جبکہ انہیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوا چکے ہیں۔

    صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کے اوقات کار غیر ملکی سفارت کاروں، سرکاری وفود اور سرکاری، نجی اور خصوصی ضروریات والے اسکولوں کے طلبا کے لیے ہوں گے جبکہ شام کے اوقات کار ہفتے کے دنوں میں دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک اور اختتام ہفتہ پر 2 بجے سے رات 8 بجے تک عوام کے لیے ہوں گے۔

    فی بکنگ زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس کا انتخاب کیا جا سکتا ہے، ہر ٹکٹ میں ٹکٹ نمبر کے علاوہ لبریشن ٹاور میں داخل ہونے کے لیے ایک منفرد کیو آر کوڈ ہوتا ہے۔ ٹکٹ کی ایک کاپی وزیٹر کے ای میل پر بھی بھیجی جائے گی اور اسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ داخلی دروازے پر پیش کرنا ہوگا اور وزارت صحت کے تمام حفاظتی رہنما خطوط اور ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

    ٹاور کے پیچھے وزیٹرز کے لیے پارکنگ کی جگہیں مختص کی جائیں گی اور بسیں انہیں داخلی دروازے تک لے جائیں گی۔

  • کویت: غیر ملکیوں کی انشورنس کرنے والی کمپنیوں کا اعلان

    کویت: غیر ملکیوں کی انشورنس کرنے والی کمپنیوں کا اعلان

    کویت سٹی: کویتی انشورنس ریگولیٹری یونٹ نے 11 کمپنیوں کی فہرست شائع کی ہے جو 60 سال یا اس سے زائد عمر کے غیر گریجویٹ تارکین وطن کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی جاری کرنے کے اہل ہیں۔

    کویتی ویب سائٹ کے مطابق ان 11 کمپنیوں میں کویت انشورنس، گلف انشورنس، الاحلیہ انشورنس، وربہ انشورنس، گلف انشورنس، ری انشورنس انٹرنیشنل تکافل انشورنس، ایلاف تکافل انشورنس، بوبیان تکافل انشورنس، بیتک تکافل انشورنس، عرب اسلامی تکافل انشورنس اور انایا انشورنس کمپنی شامل ہیں۔

    انشورنس ریگولیٹری یونٹ کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے درج ذیل شرائط کو پورا کیا ہے جو ان کی منظوری کے لیے درکار ہیں۔

    پہلی شرط یہ ہے کہ یہ کویتی شیئر ہولڈنگ کمپنی ہو جسے یونٹ نے انشورنس پالیسی کے موضوع سے متعلق انشورنس کاروبار کرنے کے لیے لائسنس دیا ہو۔

    اس کے اپنے نیٹ ورکس کے ذریعے صحت کے دعووں ہیلتھ کلیمز کا انتظام کرنے اور اس کا ثبوت یونٹ کو جمع کروانے کی اہلیت ہونی چاہیئے یا (صحت) انشورنس کلیمز مینجمنٹ کمپنیوں میں سے کسی کے ساتھ معاہدہ ہونا چاہیئے۔

    کمپنی کے خلاف جاری کیے گئے تمام حتمی عدالتی فیصلے مکمل طور پر طے کیے گئے ہوں گے جب تک کہ فیصلے عدالتی طور پر معطل نہ کیے گئے ہوں۔

    ہیلتھ کلیمز مینجمنٹ کمپنی اور ہیلتھ سروس فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورک کی تمام مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے پابند ہونا ضروری ہے۔

    یونٹ کی طرف سے متعین کوئی دوسری شرائط کے مطابق یونٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کمپنی کو منظور شدہ فہرست سے منسوخ کر دے اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سابقہ ​​شرائط میں سے کوئی بھی شرط پوری نہیں کی گئی ہے۔

  • کویت : ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    کویت : ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

     کویت : عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے معاشی حالات ابتر ہورہے ہیں جس کے تدارک کیلئے حکومتیں اقدامات کررہی ہیں۔

    کویتی پارلیمنٹ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کی سفارش کی ہے اس مسئلے پر ووٹنگ آئندہ اجلاس میں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

    کویتی خبررساں ادارے "کونا” کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے سفارش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل امیون اسٹیٹس کے لیے ویکسین کی دو خوراکوں پر اکتفا کیا جائے اور ویکسین نہ لینے والوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ ی ہبھی سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری اداروں میں شہریوں کے داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی کی جائے۔

    اسی طرح ایسے ممالک کے سفر کے لیے بھی پی سی آر ٹیسٹ کو کافی سمجھا جائے جو ویکسین نہ لگوانے والوں کو اپنے یہاں آنے کی اجازت دیے ہوئے ہیں۔

    یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ویکسین لگوانے والے بچوں اور ویکسین نہ لگوانے والوں کے درمیان کوئی فرق نہ کیا جائے۔ ارکان پارلیمنٹ نے باہر سے آنے والے کویتی شہریوں پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

  • کویت : شہری کے ساتھ ہزاروں دینار کا دھوکہ

    کویت : شہری کے ساتھ ہزاروں دینار کا دھوکہ

    کویت : نامعلوم کال کے ذریعے شہری کو لوٹ لیا گیا، کویت میں شہری کا بینک ڈیٹا حاصل کرکے اسے 5ہزار دینار سے محروم کردیا گیا۔پولی سنے مقدمہ درج کرلیا۔

    فون کے ذریعے دھوکہ دہی کے واقعات ایک بار پھر ایسے گروہوں کے ذریعہ سامنے آئے ہیں جو کچھ شہریوں  اور رہائشیوں کی سادگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کا کہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک کویتی شہری کو ان گروہوں نے دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا جس سے اس کے بینک بیلنس سے 5,000 دینار چرا لئے گئے۔

    مبارک الکبیر گورنریٹ کے ایک تھانے میں درج مقدمے کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ایسا شہری سامنے آیا جس نے بتایا کہ اسے ایک نامعلوم شخص کا فون آیا، فون کال میں بتایا گیا کہ بینک کی ضرورت کے پیش نظر اسے اپنا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے ورنہ اس کا بینک کارڈ معطل کر دیا جائے گا۔

    کال کرنے والے ہیکر نے متاثرہ شخص کو اس کا فون نمبر دینے کو کہا اور بتایا کہ اس کے موبائل فون پر ایک کوڈ آئے گا جو اسے واپس اس کو دینا ہو گا تاکہ اس کے بینک کھاتے کو اپڈیٹ کیا جا سکے۔

    متاثرہ شخص نے ایسا ہی کیا لیکن جیسے ہی اس نے ایسا کیا وہ حیران رہ گیا کہ اس کے بینک بیلنس سے 5000دینار کی رقم نکلوائی جا چکی ہے، بینک ایڈیٹر میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا اور اسے جرم قرار دیا گیا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت داخلہ نے متعدد بار کسی نامعلوم نمبر سے کوئی بھی لنک نہ کھولنے اور کسی بھی طرح سے پاس ورڈ نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزارت نے فرضی نمبر سے کال کرنے والوں کو جواب نہ دینے کی ضرورت پر زور دیا یہاں تک کہ اگر کال وصول کرنے والا جانتا ہو کہ وہ دھوکہ ہے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کال کا وقت اس کے لیے متاثرہ کے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کا راستہ ہے۔

    یاد رہے کہ اے ٹی ایم کارڈ پر پابندی لگانے کا کہہ کر ہیکرز اپنے متاثرین کو ورغلاتے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ کورونا وبائی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ بینکوں کی نقالی کرتے ہوئے ڈیٹا کو بغیر نظرثانی کے کارڈ کو اپڈیٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں جس سے متاثرہ شخص اپنا بینک ڈیٹا بھیجنے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ سے رقم گنوا بیٹھتے ہیں۔

  • غیرملکیوں کی کویت میں داخلے کی راہ ہموار

    غیرملکیوں کی کویت میں داخلے کی راہ ہموار

    کویت سٹی : کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کویتی حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کویت واپسی کے لئے احتیاطی تدابیر میں نرمی کے پیش نظر اب شہری اور غیرملکی سفر کرنے میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔

    کویتی میڈیا کے مطابق بیرون ملک سے کویت واپس آنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر میں نرمی اور قرنطینہ ختم کرنے کے لیے پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کی دستیابی نے شہریوں اور رہائشیوں کو دوبارہ اپنے سفری کرنے کے ارادوں میں واپس آنے کی ترغیب دی جس سے تحفظات کے لیے ٹرن آؤٹ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن اور فیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ٹریول آفسز میں میڈیا کمیٹی کے سربراہ حسین السلیطین کا کہنا ہے کہ کابینہ کے گزشتہ پیر کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ویکسین شدہ افراد پر قرنطینہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایسی صورت میں جب کویت آمد کے فوراً بعد پی سی آر کا معائنہ کیا جاتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ وائرس سے پاک ہیں شہریوں اور رہائشیوں کے سفر کے لیے ٹرن آؤٹ کی شرح10 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

    السلیطین نے مزید کہا کہ اور بھی عوامل ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اس شعبے کے کام کو متحرک کیا اور بہت سے شہریوں اور رہائشیوں کو سفر کرنے پر آمادہ کیا جن میں بعض یورپی ممالک کی جانب سے مستقبل قریب میں معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کے لیے اقدامات کرنے کا عزم اور اس سے نمٹنے کے لیے ایک مقامی وائرس کے طور پر کورونا وائرس کے میوٹینٹ جن سے "انفلوئنزا” کے طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔

    مسافروں اور ان ممالک اور دنیا بھر کے دیگر مقامات پر جانے اور آنے والوں کو ذہنی سکون ملا ہے۔ السلیطین نے اشارہ کیا کہ شہریوں اور رہائشیوں کی طرف سے سفر کی مانگ میں سب سے زیادہ مطلوب مقامات کی فہرست میں عمرہ کے سفر اور مکہ المکرمہ کے ساتھ ساتھ ترکی اور دبئی جیسے کچھ دیگر مقامات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    توقع ہے کہ آنے والے عرصے کے دوران مختلف یورپی مقامات پر سفر کی بہت زیادہ مانگ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ اس رجحان کی روشنی میں ان میں سے بہت سے لوگ اومیکرون کو وبائی بیماری کے بجائے ایک مقامی وائرس سمجھتے ہیں۔