Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویت میں غیر ملکیوں سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کا فیصلہ

    کویت میں غیر ملکیوں سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کا فیصلہ

    کویت سٹی: کویت میں مقیم ہزاروں تارکین وطن سے ان کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لیے جائیں گے، یہ اقدام نئے ڈرائیونگ لائسنس کا مربوط نظام تشکیل دینے کے لیے کیا جارہا ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق ملک میں ٹریفک جام کو حل کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کا منصوبہ بنایا ہے جن کی معیاد پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ڈرائیورز لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ان کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    پرانے لائسنس کی معیاد ہونے کے باوجود ڈرائیو کرنے کی ممانعت سے متعلق بہت جلد ایک سرکلر جاری کیا جائے گا، پرانے ڈرائیونگ لائسنس کو محدود کرنے کے لیے پرانے لائسنس رکھنے والوں کو ان کی جگہ نئے ڈرائیونگ لائسنس لینا ہوں گے۔ بلاک شدہ ڈرائیونگ لائسنس کا پتہ لگانے کے لیے ڈیٹا کو ٹریفک ڈپارٹمنٹ، افرادی قوت اور رہائشی امور کے مابین بھی منسلک کیا جائے گا۔

    پرانے غیر قانونی لائسنس کے ساتھ تارکین وطن اپنی رہائش (اقامہ) کی تجدید نہیں کر سکیں گے کیونکہ رہائش کی تجدید کے لیے انہیں لائسنس واپس کرنا پڑے گا۔ بہت سے تارکین وطن پرانے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ڈرائیو کرتے ہیں اور پکڑے جانے پر انہیں صرف 5 دینار کی فیس کے طور پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبا کو تقریباً 20 ہزار ڈرائیونگ لائسنس دیے گئے ہیں جن میں سے بیشتر اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس واپس نہیں کیے۔

    محکمہ ٹریفک ان کے ڈرائیونگ لائسنس کو بلاک کر دے گا تاکہ ان کے لائسنس کی تجدید نہ ہو سکے۔ اسی طرح تقریباً 40 ہزار غیر ملکی ایسے ہیں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو ہیں لیکن جب وہ اپنا پیشہ تبدیل کرتے ہیں تو اپنا ڈرائیونگ لائسنس کھو دیتے ہیں۔

    ایسے غیر ملکی جو عام طور پر معیاد ختم ہونے والے لائسنس پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں وہ وزارت داخلہ جاتے ہیں اور 5 دینار ٹریفک جرمانہ ادا کرتے ہیں، ساتھ ہی اپنی رہائش کی تجدید بھی کر سکتے ہیں۔

  • کویت : ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت : ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت سٹی : کویت کے بیشتر علاقوں میں آج سے "کوویڈ 19” کی ویکسین کے لیے ایک جامع فیلڈ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کویت نے ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے ایک جامع فیلڈ ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم ان تمام گروپوں کو اپنی خدمات فراہم کرے گی جو کسی بھی وجہ سے ویکسی نیشن یا رجسٹریشن حاصل نہیں کرسکے۔

    اس کا مقصد ویکسی نیشن مہم میں شامل تمام گروپوں اور معاشرے کے تمام طبقات کا احاطہ کرتے ہوئے کوویڈ 19 ویکسی نیشن فراہم کرنا ہے جو کہ ایک عملی طریقہ کار کے حصے کے طور پر آج 11 اکتوبر بروز پیر سے شروع ہو رہی ہے۔

    وزارت نے وضاحت کی کہ یہ مہم کل بنید القار خطے میں اپنا کام شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں تیار کردہ ایک منصوبے کے مطابق یہ مہم ملک کے کئی علاقوں کا احاطہ کرے گی اور تمام عمر کے گروپوں کے لیے ویکسی نیشن کے ذریعے سروس فراہم کی جائے گی۔

    وزارت نے اشارہ کیا کہ یہ مہم ایک عملی طریقہ کار کے دائرے میں آتی ہے تاکہ ویکسی نیشن کی رفتار کو ان افراد میں بڑھایا جا سکے جو ویکسی نیشن حاصل کرنے سے قاصر رہے یا کسی بھی وجہ سے رجسٹر نہیں ہو سکے تھے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت نے اس سے قبل مختلف فیلڈ ویکسی نیشن مہمات شروع کی تھیں تاکہ عوام کے ساتھ زیادہ رابطے میں رہنے والے کارکنان (جمعیہ و کمرشل کمپلیکسز ، سیلونز میں کام کرنے والے، فارم ورکرز، بینک، کھانے کی فیکٹریاں، مساجد اور دیگر سرگرمیاں وغیرہ) کو ویکسی نیشن سروس مہیا کی جاسکے۔

  • کویتی حکومت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

    کویتی حکومت نے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

    کویت سٹی : کویتی حکام نے گزشتہ دنوں غیر ملکیوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کے ورک پرمٹ پر پابندی عائد نہیں جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم 60 سے زائد عمر رسیدہ غیرملکی افراد کے اجازت ناموں کی تجدید روکنے کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا۔

    فتویٰ اور قانون سازی کے ایک سینئر ذرائع نے مقامی روزنامہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ نے 60 سال یا اس زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

    ساٹھ سال یا اس سے زائد ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیم رکھنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت ورک پرمٹ دینے کے قواعد اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے، ورک پرمٹ نہ لگانے کے اس فیصلے کے اجراء کے تقریبا 14 ماہ بعد وزراء کونسل کے فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے نے ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیمی قابلیت کے حامل 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    فتویٰ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت اتھارٹی کی طرف سے اگست2020 میں جاری کیا گیا فیصلہ قانونی طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ قابلیت میں کمی کی بنیاد پر یہ فیصلہ جاری کرنا کوئی مجاز نہیں رکھتا جبکہ اتھارٹی کا ڈائریکٹر ورک پرمٹ دینے کے لیے قوانین اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

    اس سے پہلے کویت میں مقیم 60 یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیرملکی افراد کے اقامہ تجدید کو روکنے کے لئے جہاں اس فیصلے کی حمایت کی گئی وہی ملک کی معیشت پر اس فیصلے کے منفی اثرات کی دلیل دیتے ہوئے کویتی حکام کی ایک بڑی تعداد نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔

    وہ تمام لوگ جن کے پاس عارضی رہائشی اجازت نامے (اقامہ کی تمدید) تھے اب وہ اپنے رہائشی اجازت ناموں کو مستقل میں تبدیل کر سکیں گے تاہم تجدید کی فیس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل کویت چیمبر آف کامرس کے چیرمین محمد جاسم الصقر نے بھی ولی عہد کویت شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے اسی سلسلے میں ایک خصوصی ملاقات کی تھی۔

  • کویت : تارکین وطن کیلئے امید کی کرن

    کویت : تارکین وطن کیلئے امید کی کرن

    کویت سٹی : مملکت میں روزگار کیلئے آئے ہوئے وہ تارکین وطن جن کی عمر مقررہ حد سے زائد ہوگئی تھی ان سے مزید کام نہ لینے کا فیصلہ کویت کیلیے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

    اس حوالے سے چیرمین کویت چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ 60 سالہ افراد کے لئے وہی فیصلہ لیا جائے گا، جو ریاست کے اقتصادی و سماجی مفاد میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد جاسم الصقر نے حال ہی میں کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر ان تارکین وطن مزدوروں کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جو 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہیں اور جن کے پاس صرف ہائی ا سکول سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیمی قابلیت ہے۔

    الصقر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ اس مسئلے کی تمام جہتوں پر گہری تفہیم رکھتے ہیں۔

    محمد جاسم الصقر نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر پوری طرح یقین رکھتے ہیں کہ یہ معاملہ کویت کے اقتصادی اور سماجی فیصلے کے مطابق حل کی راہ پر گامزن ہے۔

    کے سی سی آئی کے چیئرمین نے میڈیا کو بتایا کہ ولی عہد کے ساتھ ملاقات بہت تعمیری تھی اور مجھے مکمل یقین ہے کہ یہ معاملہ کویت کے معاشی اور سماجی مفاد کے ساتھ ساتھ انسانیت کے طرز عمل کے مطابق حل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ60 سال سے زائد عمر رسیدہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے سے کویت کے ہنر مند کارکنوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

  • کویتی فنکار کو قید و جرمانے کی سزا

    کویتی فنکار کو قید و جرمانے کی سزا

     کویت سٹی: منشیات کے استعمال پر ایک کویتی فنکار کو قید و جرمانے کی سزا ہو گئی، فن کار نے ایک عرب ملک میں عکس بندی کے دوران نشے میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں فوجداری عدالت نے منشیات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہو جانے پر معروف فن کار کو 5 برس قید بامشقت اور 5 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنا دی۔

    کویتی جرائد میں چھپنے والی خبروں میں کویتی فن کار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، صرف یہ بتایا گیا کہ وہ کویت کا مشہور فن کار ہے اور وہ رمضان سے متعلق ٹی وی پروگرامز میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، تاہم بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اداکار علی کاکولی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فن کار بیرون ملک سے کویت پہنچا تھا، تلاشی پر اس کے سامان میں سے نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

    کویتی فن کار پر نشہ آور اشیا کی اسمگلنگ کا بھی الزام تھا، تاہم عدالت نے اس پر منشیات استعمال کرنے پر پانچ ہزار دینار کا جرمانہ کیا، اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام سے بری کر دیا۔

    کویتی جریدے الرائی کے مطابق کویت کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر کویتی فن کار کو حراست میں لیا گیا تھا، پبلک پراسیکیوشن نے ملزم سے پوچھ گچھ کی تو تحقیقات کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ ایک عرب ملک میں عکس بندی کے دوران نشے کا عادی ہوا تھا۔

  • کویت: ورک پرمٹ کن شرائط پر جاری کیا جائے گا؟ تفصیلات جاری

    کویت: ورک پرمٹ کن شرائط پر جاری کیا جائے گا؟ تفصیلات جاری

    کویت سٹی: کویت میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر، ورک پرمٹ کے مخصوص طریقہ کار کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے تجارتی دوروں کے لیے انٹری ویزا کے ساتھ بھرتی کرنے والوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کے نئے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔

    اتھارٹی نے ایک انتظامی سرکلر میں اشارہ کیا کہ یہ طریقہ کار ریاست کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے طور پر موجودہ حالات کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔

    اتھارٹی نے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔

    جب آجر کاروباری دوروں کے مالکان کے لیے انٹری ویزا کی لین دین کو الیکٹرانک فارم پورٹل پر ورک پرمٹ کے طور پر رجسٹر کرتے ہیں اس وقت کمرشل وزٹ ویزا کی ایک کاپی اور مالکان کے مجرمانہ ریکارڈ شیٹ کی ایک کاپی منسلک کرنا لازمی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کویت : ورک پرمٹ کی تجدید کیسے ہوگی ؟؟

    لیبر ڈیپارٹمنٹس میں لین دین کا طریقہ کار ورک پرمٹ کی منظوری کے بعد مکمل کیا جاتا ہے اور پھر ویزا ڈیٹا واپس لے لیا جاتا ہے تاکہ آجر ایک آسان پورٹل کے ذریعے پہلی بار ورک پرمٹ جاری کرنے کے طریقہ کار اور اتھارٹی کے لاگو فیصلوں کے مطابق ورک پرمٹ جاری کرسکے۔

  • کویت : تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کے نقصانات

    کویت : تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کے نقصانات

    کویت سٹی : مملکت میں روزگار کیلئے آئے ہوئے وہ تارکین وطن جن کی عمر مقررہ حد سے زائد ہوگئی تھی ان سے مزید کام نہ لینے کا فیصلہ کویت کیلیے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ60 سال سے زائد عمر رسیدہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کویت کے ہنر مند کارکنوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    مقامی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے اجازت ناموں (اقاموں) کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے اعداد و شمار نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

    پبلک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 42 ہزار سے زائد تارکین وطن نے نجی شعبے میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے جو کہ ایک منطقی نتیجہ ہے۔

    اتھارٹی کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مملکت کی انتظامیہ کویت میں ایسے ماحول کو قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے جو نایاب مہارتوں، اہل لیبر اور پیشہ ور کارکنوں کو لیبر مارکیٹ سے نکال دے گی۔

    اب تک کے اعداد وشمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 60 سے یا اس سے زائد عمر کے 42،334 تارکین وطن ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پڑوسی ممالک، خلیج اور دیگر نے ان میں سے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے خاص طور پر ڈاکٹروں اور نایاب باہنر کارکن دوسرے خلیجی ممالک میں ملازمتیں حاصل کررہے ہیں۔

    ذرائع نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں اس طرح کے رجحان کا تسلسل اسے اہل کارکنوں سے محروم کر سکتا ہے اور باقی بیرون ملک مقیم کارکنوں کے استحکام کو ہلا سکتا ہے کیونکہ اس کے نجی شعبے اور پوری قومی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

  • کویت : مسافروں کی شکایت پر متعدد ائیرلائنز کیخلاف سخت کارروائی

    کویت : مسافروں کی شکایت پر متعدد ائیرلائنز کیخلاف سخت کارروائی

    کویت سٹی : فضائی مسافروں کی شکایت پر کویت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے 8 ایئرلائنز اور ایئرلائن دفاتر پر جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی شکایات اور ثالثی کمیٹی نے مسافروں کی شکایات اور ریاست کویت میں کام کرنے والے سیاحت اور سفری دفاتر اور ایئر لائنز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

    کمیٹی کے چیئرمین اور ایئر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ الراجحی نے کہا کہ کمیٹی نے تمام خلاف ورزیوں بشمول 8 کمپنیوں جنہوں نے ایئر ٹرانسپورٹ مارکیٹ سے متعلقہ قوانین اور ڈی جی سی اے کے جاری کردہ سرکلر کی خلاف ورزی کے خلاف دائر کردہ شکایتوں کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جرمانے اور تمام قانونی اقدامات کرنے کے فیصلے جاری کیے۔

    ایئر ٹرانسپورٹ مارکیٹ ریاست کویت کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق1987 کے حکم نامہ نمبر 31 کے آرٹیکل 12کی خلاف ورزی کرنے پر مجاز حکام کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں سے ایک کا حوالہ دینے کے علاوہ ہے۔

    الراجحی نے کمپنیوں اور دفاتر کو کویت میں ایئر ٹرانسپورٹ مارکیٹ کے کام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جاری کردہ تمام قوانین اور سرکلر کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔

  • کوویڈ19: کویتی حکومت نے عوام کو بڑی سہولت دے دی

    کوویڈ19: کویتی حکومت نے عوام کو بڑی سہولت دے دی

    کویت : وزارت صحت کویت کی جانب سے کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق اگلے اتوار کے روز سے ہوگا ۔

    اس حوالے سے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کویت میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 14 دینار مختص کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول میڈیکل سروسز امور وزارت صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فاطمہ النجار نے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم سے کم 14 کویتی دینار کرنے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

    اس فیصلے کا اطلاق اگلے اتوار کے روز سے ہوگا اس کے علاوہ النجار نے گذشتہ روز جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اینٹیجن ٹیسٹ کی قیمت کو بھی کم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    چاہے اسے نجی فارمیسیز سے خریدا جائے یا علاج معالجے کے سینٹر میں استعمال کیا جائے اس ٹیسٹ کی ذیادہ سے زیادہ قیمت 3 دینار ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ ان ٹیسٹوں کی قیمتوں کی مسلسل تشخیص اور ان کے متواتر جائزے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

  • کویت : ورک پرمٹ کی تجدید کیسے ہوگی ؟؟

    کویت : ورک پرمٹ کی تجدید کیسے ہوگی ؟؟

    کویت سٹی : مملکت میں کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے ورک پرمٹ کے اجراء یا اس کی تجدید کیلئے کویتی حکومت نے نئی ٓہدایات جاری کردیں۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی ثبوت کے بغیر شہریوں اورغیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید یا اجراء نہیں کیا جائے گا۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے پیشہ ورانہ تفصیلات کو تعلیمی قابلیت کے ساتھ جوڑنے کی بڑی پیش رفت کی ہے جو کہ گزشتہ اگست کے آخر تک 1،855 پیشہ ورانہ معملات کو تعلیمی سطح کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب ہوا۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شہری و غیر ملکی ملازمین کی تعلیمی قابلیت کے ثبوت کے بغیر مطلوبہ ملازم کا عہدہ یا اس کے کام کے اجازت نامے (ورک پرمٹ) کی تجدید نہیں کی جائے گی جب تک کہ اس کا مطلوبہ پیشہ شرائط کے ساتھ موازنہ کرے جو اس پیشے کے لحاظ سے اس ملازم کے عہدے سے مطابقت رکھتا ہو۔

    نئے ناموں کی فہرست میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم از کم ڈپلومہ رکھنے والوں کے لیے ٹیکنیشن، ٹرینر ، سپروائزر، شیف، پینٹر، ریفری کے نام بتائے گئے ہیں جبکہ آپریٹر کا عہدہ (چاہے وہ مشینری کا آپریٹر ہو یا کسی بھی چیز کا) ان لوگوں میں تقسیم کیا گیا جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ڈگری یا پرائمری تعلیم سے کم ہے۔

    عنوانات کے طور پر ڈائریکٹر، انجینئر، ڈاکٹر، نرس، ماہر موسمیات، عام طبیعیات دان، جنرل کیمسٹ، ارضیات ، استاد، ریاضی دان، اکاؤنٹنٹ، شماریات دان یا میڈیا اور دیگر شعبوں میں خصوصی ملازمتوں کی تعلیمی سطح کا تعین بیچلر ڈگری یا اس کے برابر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ریسٹورنٹ میں منیجر، فوڈ اینڈ بیوریج سروس، ریٹیل اسٹور اور ہوٹل کے استقبالیہ عملے کی کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے اس کے علاوہ اخبار تقسیم کرنے والے، مزدور، کسان، سیکورٹی گارڈ ، پولٹری بریڈر کے عہدوں کو کم از کم پرائمری تعلیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیشوں کو تعلیمی سطحوں سے جوڑنا ملازمت کی درجہ بندی اور ملازمت کی تفصیل کے لیے "افرادی قوت” گائیڈ لائن کو اپنانے کے بعد آیا ہے اور یہ تمام خلیجی ممالک میں عام کیا گیا ہے تاکہ جی سی سی ممالک میں کارکنوں کے درمیان عنوان کو معیاری بنایا جا سکے۔