Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کرونا وبا: کویت میں ‘ڈیلیوری ورکرز’ کی چاندی ہوگئی

    کرونا وبا: کویت میں ‘ڈیلیوری ورکرز’ کی چاندی ہوگئی

    کویت سٹی: عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث کویت میں ریستوران اور ہوٹل کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے کارکنان کی شدید کمی ہوگئی ہے۔

    روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق ریستوران اور ہوٹل کے شعبے کو بیرون ملک سے بھرتیوں کی مسلسل بندش کے باعث خصوصی کارکنوں کی تعداد میں شدید کمی کا سامنا ہے۔

    حکومتی رپورٹ کے مطابق مارچ دو ہزار بیس اور مارچ 2021 کے دوران فوڈ سروسز کے کارکنوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اس عرصے میں 8،641 ریستوران کے کارکن مستقل طور پر کویت چھوڑ کر اپنے ممالک واپس لوٹ گئے۔

    ریسٹورنٹس فیڈریشن کے سربراہ فہد العربش نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ ریستوران کے مالکان غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کی مسلسل بندش اور "باورچی ، بیکرز ، مٹھائیوں جیسے تجربے کے حامل خصوصی کارکنوں کی کمی کی روشنی میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔

    ڈیلوری کمپنیوں میں سے ایک مالک جابر الشریف نے بتایا کہ بیرون ملک سے کارکنوں کی بھرتی کی مسلسل بندش اور لیبر مارکیٹ میں ان کی کمی نے تنخواہوں میں اضافے اور کمپنیوں کے درمیان ان کی منتقلی کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ العربش نے تسلیم کیا کہ مقامی مارکیٹ میں مزدور ریستورانوں میں کام کرنے میں مہارت نہیں رکھتے اور انہیں فوڈ انڈسٹری میں شامل ہونے کی تربیت دینا آسان نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کویت میں کمپنیوں پر نئی پابندی عائد

    انہوں نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں کیٹرنگ سروسز کے شعبے میں تنخواہ دوگنا ہو چکی، ریستوران میں صفائی کرنے والے کو پہلے 150 دینار ملتے تھے جبکہ اب اس کی تنخواہ 300 دینار تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح ریستوران میں مخصوص شعبوں میں کام کرنے والوں کی تنخواہ ایک ہزار دینار سے تجاوز کر چکی ہے جوکہ ماضی میں 400 دینار تھی۔

    ایک اور ریستوران مالک جبر الشریف نے نشاندہی کی کہ ڈیلیوری ورکرز کی کم سے کم تنخواہ 350 دینار تک پہنچ گئی ہے اور اس پیشے میں کام کرنا دوسرے شعبوں میں کام کرنے والوں کے لیے پرکشش بن گیا ہے جن کی تنخواہیں پہلے کم تھیں۔

  • کویت میں کمپنیوں پر نئی پابندی عائد

    کویت میں کمپنیوں پر نئی پابندی عائد

    کویت : ٹریول اور ٹورزم کمپنیوں کو کویتی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لائسنس کے حصول کے بغیر کسی بھی پلیٹ فام سے کسی قسم کا عوامی پیغام جاری نہیں کر سکتے۔

    کویت : وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور کویت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سیاحتی کمپنیوں کو بغیر لائسنس کے "عمرہ” کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور نے اعلان کیا کہ سیاحتی کمپنیوں کے لئے وزارت کے لائسنس کے بغیر "عمرہ” کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنا سختی سے منع ہے۔

    کویت کے مقامی روزنامہ کے ذریعہ موصولہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ حج اور عمرہ امور کی نمائندگی کرنے والی وزارت برائے اوقاف اور اسلامی امور نے کچھ ٹریول اور سیاحتی کمپنیوں کے ذریعہ عمرہ سرگرمی کے عمل کے بارے میں سوشل میڈیا سائٹس پر بہت سے اشتہارات کی نگرانی کی ہے۔

    محکمہ حج اور عمرہ امور نے یہ بات نوٹ کی کہ ان کمپنیوں میں زیادہ تر کے پاس لائسنس موجود ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ وزارت اوقاف اور اسلامی امور کی جانب سے جاری کردہ عمرہ سرگرمیاں انجام دینے کے مجاز ہیں۔

    وزارت نے تصدیق کی کہ تمام ٹریول اور ٹورزم کمپنیوں کے لئے قانون نمبر1/2015 کے مطابق وزارت سے انتظامی لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی سوشل میڈیا سائٹوں پر کسی بھی عمرہ سرگرمی کی تشہیر کرنا جائز ہے۔

    وزارت اوقاف نے زور دے کر کہا کہ عوام کے مفاد میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • کویت: تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں

    کویت: تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں

    کویت سٹی: کویت میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سیکیورٹی مہم جاری ہے، جہاں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں ہیں۔

    سیکیورٹی مہم کے دوران بنید القار کے بعد الجہرا میں بھی 150 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کو دھر لیا گیا۔

    کویت اردو نیوز 18 ستمبر: کویت میں سیکورٹی مہم کے دوران بنید القار کے بعد الجہرا میں بھی 150 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کو دھر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الجہرا سیکورٹی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے شروع کی گئی سکیورٹی مہم کے نتیجے میں 150 رہائشی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں سے 70 رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے جبکہ باقی مفرور افراد تھے۔

    رپورٹ کے مطابق رہیا الباریہ کے علاقے میں 80 افراد کو اونٹ چارہ بازار سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں کے خلاف بھاگ جانے کی وجہ سے ان کے کفیلوں نے مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جبکہ ان میں سے کچھ رہائش گاہ کی خلاف ورزی کرنے والے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کویت: ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف

    گرفتار ہونے والوں میں سے کئی گرفتاری کے دوران کچھ دوسرے اسپانسرز (کفیل) کے لیے کام کر رہے تھے، گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر بھارتی اور عرب شہری شامل ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کا بیان قلمبند کرنے کے لئے انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ان افراد کو پناہ دی، ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے انہیں نوکریوں پر رکھا اور انہیں پناہ دی، انہیں قید کیا جائے گا جس کے بعد ملک بدر کیا جائے گا اور کویت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

  • کویت : گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلیے حکومت کی نئی ہدایات

    کویت : گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلیے حکومت کی نئی ہدایات

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق اب گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے خریدار سے بیچنے والے کو ادائیگی کا ثبوت درکار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک اینڈ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل جمال السایغ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی خریدنے والے کو فروخت کنندہ کو گاڑی کی خریداری کے لیے ادائیگی کے موڈ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

    گاڑی کو بذریعہ چیک ادائیگی یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدنا ہوگا صرف ان دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ ہی گاڑی کی منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ یہ فیصلہ منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں لگژری گاڑیاں نقد ادائیگی کے ذریعے خریدی اور فروخت کی گئی ہیں اس طرح کا فیصلہ مشکوک کارروائیوں کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • کویتی حکومت کا شہریوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

    کویتی حکومت کا شہریوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

    کویت سٹی : عوام کی خوشحالی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کویتی حکومت نے شہریوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت نے شہریوں کے لیے 70 ہزار دینار تک کے غیر سودی قرضے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، چالیس ہزار سے 70 ہزار دینار تک کا قرضہ چار برس میں ادا کرنا ہوگا۔ اس دوران کسی طرح کا کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔

    کویتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں بینکوں نے قرضوں کے سرکاری پروگرام پر عمل شروع کردیا ہےکر رہے ہیں اور بینک اس حوالے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔

    اس وقت کویت میں سات بینک قرضہ اسکیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔ان میں سے قرضے کی کم از کم پیشکش پچیس ہزار دینار تک کی ہے بعض بینک قرض خواہوں کو نقد تحائف اور غیر معمولی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں۔

    بینکاروں کا کہنا ہے کہ قرض حسنہ کے زمرے میں اعلیٰ تنخواہ والے ہی آئیں گے جو شخص 70 ہزار دینار کا قرضہ لے گا اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اس کی کم از کم تنخواہ 3645 دینار ہو تاکہ ماہانہ قسط 1458 دینار ادا کرسکے۔

    کویت کا سینٹرل بینک یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ ملازم کی تنخواہ کا چالیس فیصد قسط کی مد میں وصول کیا جاسکتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ ریٹائر افراد کی پینشن سے 30 فیصد تک قرضہ قسط وصول کرنے کی اجازت ہے۔

  • طعام کے ساتھ دلکش نظارے، کویت کا اہم سروس متعارف کرانے کا اعلان

    طعام کے ساتھ دلکش نظارے، کویت کا اہم سروس متعارف کرانے کا اعلان

    کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے اعلیٰ سطح کی سیاحتی خدمات فراہم کرنے کی غرض اہم فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کویت میں دنیا کے کئی ممالک کی طرح سیاحوں کو پیش کی جانے والی اعلیٰ سطحی سیاحتی خدمات کی طرح کویت میں بھی فلوٹنگ ریسٹورنٹ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

    فلوٹنگ ریسٹورنٹ دراصل سمندر میں تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ ہوں گے جو سیاحوں کے لئے دوران طعام لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔

    فلوٹنگ ریستوران اور متعلقہ خدمات دس مزید تجارتی سرگرمیوں کی فہرست میں شامل ہیں جو وزیر نے منظور کی ہیں، سرگرمیوں کی نگرانی کوسٹ گارڈ اور وزارت خزانہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ دو رواں سال کی قرارداد نمبر 164 میں شامل دیگر سرگرمیوں میں سوئمنگ پول ، خوردہ فروشی کی اشیاء ، پولٹری مصنوعات ، آرائشی پرندے ، ہوٹلوں کا انتظام اور آپریٹنگ ، فن تعمیر اور گیس اسٹیشنوں کا انتظام بھی شامل ہیں۔

  • کویت: ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف

    کویت: ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف

    کویت سٹی: کویت میں ورک پرمٹ ویزے کی منسوخی کا نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے اپنی ویب سائٹ پر الیکٹرانک فارم کے ذریعے ورک ویزا پرنٹ کرنے کی سہولت کی فراہمی کے بعد درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں۔

    اتھارٹی نے ویزے کو خودکار نظام کے ذریعے پرنٹ کرنے کے حوالے سے شرط بھی رکھی ہے، اگر اس بات کی تصدیق ہو جائے کہ درخواست منظور ہو چکی ہے اور پھر متعلقہ ملازم سے مشورہ بھی کیا جا چکا ہے تو ویزا پرنٹ کیا جا سکے گا۔

    پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے واضح کیا کہ اگر درخواست کنندہ کی جانب سے دی گئی درخواست منظور ہو گئی ہو تو ویزا خودکار نظام کے ذریعے پرنٹ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد درخواست گزار کو متعلقہ محکمے کا دورہ کرنا ہوگا۔

    اتھارٹی نے ورک پرمٹ کی منسوخی کو فعال کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    اگر ویزا فیملی ویزے میں منتقل کرنا ہے اور اس کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی درخواست دینی ہے، اور اس کے علاوہ سرکاری شعبے سے نجی شعبے آرٹیکل 18 پر ٹرانسفر کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دینی ہے، تو ان سہولیات کی دستیابی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    اتھارٹی نے رہائشیوں، خلیجی شہریوں اور غیر قانونی رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ محکمے کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیٹس سرٹیفکیٹ جاری کریں، جب کہ سرکاری اداروں کے درمیان الیکٹرانک رابطے کے ذریعے شہریوں کو یہ سروس خود بخود فراہم کی گئی ہے۔

  • کویت میں خوفناک واقعہ : تین افراد اچانک زمین میں دھنس گئے

    کویت میں خوفناک واقعہ : تین افراد اچانک زمین میں دھنس گئے

    کویت سٹی : زیر تعمیر ایئر پورٹ پر ہونے والے خوفناک حادثے میں اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کویت کی سرکاری فائر بریگیڈ فورس نے کہا ہے کہ نئے زیر تعمیر ایئرپورٹ میں زمین دھنس جانے پر تین مزدور دب گئے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔

    کویتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار کویت کے نئے ایئرپورٹ پر ریت کا تودہ دھنس جانے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق واقعہ ریت کا تودہ دھنسنے کی وجہ سے پیش آیا۔یہ نہیں بتایا گیا کہ زمین کا کتنا حصہ دھنسا ہے اور اس کے اسباب کیا ہیں؟۔

    کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی رنا الفارس نے کویت کے زیرتعمیر نئے ایئرپورٹ کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔

    کویتی وزارت اطلاعات کا بیان میں کہنا ہے کہ ملبے سے ایک مزدور زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی دو تلاش جاری ہے۔

  • کویت سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں بحال

    کویت سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں بحال

    کویت سٹی : کورونا وبا کے باعث معطل ہونے والا فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان بھارت اور مصر کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت اور مصر کے ساتھ آپریشن شروع جبکہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ پروازیں شیڈولنگ کی منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے نے وبائی بحران کے باعث ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد پاکستان، بھارت اور مصر کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کیں۔

    ڈی جی سی اے نے بتایا کہ سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش سے براہ راست پروازوں کے شیڈول آپریشن کا عمل جاری ہے۔

    دریں اثناء کویت ایئرویز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صارفین کو مطلع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کویت ایئرویز پاکستان کے لئے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائے گا جو کہ ہفتے میں دو پروازیں اسلام آباد جبکہ ایک
    پرواز لاہور کے لئے ہو گی دوسری جانب گذشتہ روز جزیرہ ایئر ویز کی ایک پرواز کوچی (بھارت) سے جبکہ ممبئی سے کویت ایئر ویز کی 5 پروازیں کویت پہنچیں۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آپریشنز منصور الہاشمی نے بتایا ہے کہ وزراء کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد نے کویت اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازوں کی آمد اور روانگی کا مشاہدہ کیا۔

    مصر اور بھارت کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کے بعد پاکستان سے ایک پرواز آئی جبکہ سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کی براہ راست پروازیں ابھی تک آپریشنل نہیں ہوئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ کچھ دنوں میں ان ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں ایئر لائنز کے لیے فلائٹ آپریشن شیڈول کرنے کے بعد شروع ہو جائیں گی۔

    فلائٹ شیڈول اور سیٹ شیئرنگ کے مطابق مصر سے آٹھ پروازیں، بھارت سے 5 پروازیں جبکہ پاکستان سے ایک پرواز آئی۔ تمام آنے والے مسافروں کو وزارت صحت کے ذریعہ درکار صحت کے اقدامات کی پابندی کرنی پڑی۔

  • کویت: ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کویت: ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کویت سٹی: کویت کے لئے براہ راست پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام نے بتایا کہ کویت ، مصر اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ شہری اور غیر ملکی دونوں ہی ان ٹکٹوں کو خریدنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جائے جو کابینہ کے اگلے اجلاس میں سر فہرست ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدام کو ملتوی کرنا شہریوں کی واپسی میں رکاوٹ بن سکتا ہے بشرطیکہ ان کی گنتی منظور شدہ آپریٹنگ صلاحیت سے باہر ہو تاکہ شہریوں کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    حکام نے مزید کہا کہ اسوقت شہریوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا، اسکول کے اخراجات کی واپسی ، طلباء کے لیے ہفتہ وار کرونا سویب ٹیسٹ اور قرض کی ادائیگیوں کی وصولی پر دوبارہ غور کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب تیل کے شعبے کے ذرائع نے بتایا کہ مختلف قسم کی سبسڈی کا جائزہ لینے کے لیے کام کرنے والی کمیٹی ستائیس ستمبر کو اپنے فیصلے کو حتمی شکل دے گی کیونکہ اسے پریمیم اور خصوصی پٹرول کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ موجودہ قیمتوں کی فہرست تیس ستمبر تک درست ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پٹرول کے لیے نئی قیمتوں کی فہرست جاری کرنے یا فی الحال اسے تیل کی قیمتوں سے جوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ کویت اور مصر کے درمیان ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد اتوار سے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں ہیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مصری تارکین وطن کویت واپس لوٹنے لگے ہیں۔