Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویت : پیٹرول اسٹیشنوں پر آنے والے خریداروں کیلئے اہم خبر

    کویت : پیٹرول اسٹیشنوں پر آنے والے خریداروں کیلئے اہم خبر

    کویت سٹی : پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے علاوہ یکم اگست سے جامع سروس لینے کے عوض اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی تاہم یہ رقم مخصوص سروس کے حصول کیلئے وصول کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی پہلی فیول کمپنی "أولی” کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبدالحسین السلطان نے بیان دیا ہے کہ کمپنی اپنے اسٹیشنوں پر200 فلس کی اضافی فیس وصول کرے گی۔

    روزنامہ الرای کو ایک بیان میں کمپنی کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ جامع سروسز جو کمپنی اپنے اسٹیشنوں پر فراہم کرے گی اس کے بدلے میں یکم اگست سے ان خدمات کی فیس وصول کی جائے گی۔

    کمپنی کا فیصلہ اپنی سروسز کو ترقی دینے کی خواہش کے دائرہ کار میں آتا ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبروں میں اتفاق رائے سے فیس کی منظوری دے دی گئی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اس سروس کی مناسب مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ اگلے یکم اگست سے اس کا اطلاق شروع ہوگا۔

    کویت کی پہلی ایندھن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبد الحسین السلطان نے مزید بتایا کہ کمپنی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اسٹیشنوں پر یکم اگست سے جو جامع سروس فراہم کرے گی اس کے بدلے وصول کی جانے والی رقم لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہو گی۔ سروس کا انتخاب صارفین اپنی مرضی سے کر سکیں گے۔

  • کویت میں غیر ملکی کاروباری افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت میں غیر ملکی کاروباری افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے مملکت میں کاروبار کیلئے وزٹ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو رہائشی ویزے دینے کی خوشخبری سنادی، اس حوالے سے کویتی سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی ٹیم نے باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی نے دکانوں کے مالکان اور کمپنیوں کو کویت کے تجارتی وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

    یہ فیصلہ وزرائے مجلس کے جنرل سکریٹریٹ کی جانب سے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل کو جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں سامنے آیا ہے۔

    اس جاری کردہ سرکاری خط میں کورونا ایمرجنسی نے دکان مالکان اور تجارتی کمپنیوں کے کمرشل انٹری ویزوں کی منتقلی کی اجازت کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

    اس کے بعد دکان مالکان اور تجارتی کمپنیاں بزنس وزٹ ویزوں کو رہائشی ویزوں میں تبدیل کرواسکتی ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ پچھلے طریقہ کار کے تحت آجر کو ملک سے باہر ہونے کی صورت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت سے ملازمت کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر اس اجازت نامے کی منظوری کے لئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

    باخبر ذرائع نے زور دے کر کہا کہ پی اے ایم کی طرف سے ابھی تک اس فیصلے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے لئے کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی اے ایم آئندہ چند روز میں اس سلسلے میں کوئی فیصلہ جاری کرے گا۔

  • کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

    کویت : دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم ہدایات جاری

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام وزارتوں کے دفاتر یکم اگست سے سو فیصد صلاحیت کے ساتھ خدمات انجام دیں گے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے پالیسیوں، طریقہ کار اور قواعد کے دستور کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری اور روانگی کے عمل کو منظم کرنے کے سلسلے میں2021 کا انتظامی سرکلر نمبر (15) جاری کردیا۔

    ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ کی جانب سے جاری کردہ انتظامی سرکلر میں سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی بتدریج واپسی اور مخصوص ملازمین کے زمروں کو نظام سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے مواد شامل ہے۔

    سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے تمام ملازمین کو (کچھ مخصوص ملازمین کو استثنیٰ ہوگی) معمول کے مطابق صبح 7:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کرنا ہوگا۔

    سرکلر کے مطابق ایسے ملازمین کو چھوٹ دی جائے گی جن کو ویکسین کی دو خوراکیں نہیں ملیں ہیں مزید برآں معذور، دل کے عارضے میں مبتلا، گردے یا کینسر کے مریض ملازمین جن کا علاج جاری ہے انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • کویت آنے کے خواہشمند دو لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے ایک اور مشکل

    کویت آنے کے خواہشمند دو لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے ایک اور مشکل

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے غیرملکیوں کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا،  دو لاکھ سے زائد سول آئی ڈی کارڈز پی اے سی آئی کی مشینوں میں پھنس گئے ہیں۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زیادہ سول آئی ڈی کارڈز کا ڈھیر پی اے سی آئی کی مشینوں میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ ان کے حاملین بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

    عہدیداروں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جمع شدہ کارڈز جاری کئے جانے والے نئے کارڈوں کو ذخیرہ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ تر جمع شدہ کارڈز ان لوگوں کے لئے ہیں جنہوں نے بیرون ملک رہ کر اپنے رہائشی اقامہ کی تجدید کی اور بطاقہ جاری کرنے کی فیس ادا کی تاہم وہ اب تک ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ حکام شناختی کارڈوں کے لئے شہریوں کی درخواستوں کو اس ہفتہ تک مکمل کرنے کی توقع کررہے ہیں۔

    اس کے بعد 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے درخواستوں کی تکمیل ہوگی اور اس کے بعد باقی زمروں کی درخواستوں کو قلیل مدت کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب شہری شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر "مائی آئی ڈینٹٹی” ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس میں صارفین کے ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

  • کویت: ریستوران اور شاپنگ مالز پر بھاری جرمانہ عائد

    کویت: ریستوران اور شاپنگ مالز پر بھاری جرمانہ عائد

    کویت سٹی: کویت میں تجارتی مراکز کی انتظامیہ پر ویکسین سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں 5 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    کویتی میڈیا کے مطابق حکام نے مائی آئڈینٹٹی اور امیون ایپلی کیشنز کے ذریعے مالز، جمز اور ہیئر ڈریسنگ سیلون میں داخلے کے لیے لوگوں کے ویکسین سرٹیفکیٹ کی جانچ کی تاکہ وزرا کونسل کے فیصلے کے نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ویکسین وصول کرنے والے مالز، ریستوراں، کیفے، ہیلتھ کلبس اور ہیئر ڈریسنگ سیلونز میں داخل ہوسکتے ہیں۔ کویت بلدیہ کی ٹیمیں اتوار کے روز مختلف گورنریٹ میں دکانوں، مالز، کافی شاپس اور جمز کا معائنہ کرتی رہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے افراد ہی تجارتی مراکز میں داخل ہوسکیں۔

    حکام کے مطابق بصورت دیگر انتظامیہ پر5 ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا، ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ سروسز کے شعبہ فالو اپ کے ڈائریکٹر سعد الشعبہ نے بتایا کہ ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ صرف ویکسین شدہ افراد ہی شاپنگ مالز، ریستوران اور کافی شاپس میں داخل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیہ نے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل ایک مہم چلائی گئی ہے لہٰذا ٹیمیں فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائیں گی۔

    بلدیہ الجہرا میں خلاف ورزیوں کے ڈائریکٹر سلیمان الغیس نے بتایا کہ الجہرا میں ٹیمیں پولیس کے ساتھ تھیں تاکہ حکومتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر تجارتی مراکز میں غیر ویکسینیٹ شدہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جاتی ہے تو مراکز کی انتظامیہ پر 5 ہزار دینار جرمانہ عائد ہوگا جب تک انتظامیہ یہ ثابت نہ کر دے کہ وزیٹر نے خود پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • رواں سال دنیا کا سب سے گرم ترین ملک کون سا ہے؟

    رواں سال دنیا کا سب سے گرم ترین ملک کون سا ہے؟

    کویت : رواں سال 2021 میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریاست کویت میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اسے دنیا کی گرم ترین ریاست قرار دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے نویصیب میں درجہ حرارت53.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو دنیا بھر میں گرم ترین درجہ حرارت ہے۔ امریکی موسمیات کے محکمے ایلڈورڈو (جو درجہ حرارت کے اعداد و شمار جمع کرتا ہے) کے مطابق کویت میں رواں سال کے دوران دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    کویتی شہر نویصیب میں 53.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس سال اب تک کا دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ دریں اثنا ایران میں اہواس اور الامیدیہ میں 50.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کویت کے علاقے الجھرا میں 49.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب اعلیٰ سرکاری درجہ حرارت کے لحاظ سے کویت دنیا کے شہروں میں سرفہرست ہے۔5جون کو کویت اور قطری شہر دوحہ دنیا بھر کے 143 دارالحکومتوں کی فہرست میں سرفہرست رہے اور سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    ناروے کے وقت اور تاریخ کی ویب سائٹ جو آب و ہوا اور موسم کی ماہر ویب سائٹ ہے کے مطابق کویت اور دوحہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • خلیجی ملک کا ایوان میدان جنگ بن گیا، اراکین کی زبردست ہاتھا پائی

    خلیجی ملک کا ایوان میدان جنگ بن گیا، اراکین کی زبردست ہاتھا پائی

    کہتے ہیں کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ اختلاف رائے اس حد تک چلا جاتا ہے کہ وہ حسن کے بجائے بدصورت اور بھیانک نظر آتا ہے جس کی مثال بیشتر ممالک کے ایوانوں میں ہونے والے ٓاجلاسوں میں نظر آتی ہے۔

    اس کی ایک اور تازہ مثال کویت کے ایوان بالا میں دیکھی گئی، کویتی پارلیمنٹ نے منگل کو قومی بجٹ کی منظوری دی۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔

    پارلیمانی فورس کو اس وقت مداخلت کرنا پڑی جب اپوزیشن اور سرکاری ممبران سے گتھم گتھا ہوگئے۔کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 32 ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالا۔ 30 ممبران پارلیمنٹ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے وزرا کی نشستوں پر قبضہ کرلیا، کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق الغانم نے بجٹ پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔

    اجلاس کے دوران کویتی وزرا پارلیمنٹ ہال کے دروازے پر کھڑے رہے کیونکہ اپوزیشن ممبران ان کی نشستوں پر قابض تھے۔ بعض ارکان نے بجٹ پر بحث کو معطل کرنے کے لیے ڈیسک بھی بجائے۔

    کویتی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان گزشتہ کئی عشروں سے اختلافات چلے آرہے ہیں۔ یکے بعد دیگرے کئی حکومتیں تبدیل ہوچکی ہیں اور پارلیمنٹ تحلیل ہوئی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کا ماحول متاثر ہوا ہے۔

    ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم صباح خالد الحمد الصباح سے مارچ میں جاری کردہ ان کے فیصلے کی آئینی حیثیت پر جواب طلب کررہے ہیں جس کے تحت انہوں نے 2022 کے آخر تک اپنی جواب طلبی ملتوی کردی تھی۔ علاوہ ازیں بدعنوانی جیسے مسائل پر بھی اپوزیشن کی جانب سے جواب طلب کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں بھی قومی اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے ہونے والے سیشن میں بھی اسی طرح کی بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھینک رہے تھے۔

  • پرائیویٹ نرسریز کے حوالے سے کویت کا بڑا فیصلہ

    پرائیویٹ نرسریز کے حوالے سے کویت کا بڑا فیصلہ

    کویت سٹی: کویت کی کرونا ایمرجنسی کی سپریم کمیٹی نے نجی نرسریوں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں پرائیویٹ نرسریز کو اگلے تعلیمی سال کے آغاز ہی سے کام دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس سلسلے میں سیکریٹریٹ جنرل برائے وزرا کونسل نے وزارت سماجی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو آگاہ کر دیا۔

    روزنامہ الرای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزرائے مجلس کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے پانی و بجلی اور توانائی کے وزیر ڈاکٹر مشعان العتیبی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں نرسریوں کا کام دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے کے بارے میں اعلان کیا گیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کمیٹی نے 28 اپریل کو اصولی طور پر نرسریز کو کام کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا، بشرط یہ کہ وزارت سماجی امور اور صحت بچوں کو کرونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کرے، اور اس سلسلے میں نرسریوں کی کوششوں کے بارے میں کرونا ایمرجنسی کمیٹی کو ایک رپورٹ فراہم کی جائے۔

    کویت: ممنوعہ ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

    واضح رہے کہ کویت نے ممنوعہ ممالک سے آنے کے لیے غیر ملکیوں کو کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزارنے سے بھی استثنیٰ دے دیا ہے، ویکسینیشن کرنے والے تارکین وطن براہ راست سفر کر کے اب کویت آ سکتے ہیں، قرنطینہ کے لیے کسی تیسرے ملک میں رکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • کویت: ممنوعہ ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

    کویت: ممنوعہ ممالک کے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

    کویت سٹی: ممنوعہ ممالک سے کویت آنے کے لیے غیر ملکیوں کو کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزارنے سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویتی حکام نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کرنے والے تارکین وطن براہ راست سفر کر کے اب کویت آ سکتے ہیں، قرنطینہ کے لیے کسی تیسرے ملک میں رکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    کویت کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے روزنامہ القبس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے ممنوعہ ممالک سے واپس آنے والے ویکسینیٹڈ تارکینِ وطن پر ملک میں داخلے سے قبل کسی تیسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کا قانون اب لاگو نہیں ہوگا۔

    کویت میں نئی پابندی عائد

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون ماضی کے فیصلوں کا حصہ ہے، تاہم اب تارکین وطن براہ راست پروازوں سے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں، تاہم ملک میں داخلے سے قبل تارکین وطن کو کویت میں منظور شدہ ویکسینز میں سے کوئی بھی ایک لینی ہوگی۔

    دیگر طے شدہ شرائط کے مطابق کویت میں آمد سے قبل غیر ملکی 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر منفی رپورٹ پیش کریں گے، تاہم کویت میں داخل ہونے والے تارکینِ وطن کو آمد کے بعد گھریلو قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہوگی۔

    گھریلو قرنطینہ کے دوران دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، جس کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں گھریلو قرنطینہ ختم ہو جائے گا۔

    کویت وزرا کونسل اس سلسلے میں بھی جلد فیصلہ کرے گی کہ ملک میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے خاندانوں میں چھوٹے بچوں کو ویکسینیشن سے مستثنیٰ کیا جائے یا ویکسین کی شرط لازمی قرار دی جائے۔

  • کویت: تارکین وطن کے رہائشی اقاموں کے سلسلے میں اہم خبر

    کویت: تارکین وطن کے رہائشی اقاموں کے سلسلے میں اہم خبر

    کویت سٹی: پارلیمانی وزرا نے 60 سال سے زائد عمر کے تارکینِ وطن کے رہائشی اقاموں کی تجدید کے فیصلے پر نظر ثانی کی تجویز پیش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے فیصلہ کیا تھا کہ معمر تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی مزید تجدید نہیں کی جائے گی، تاہم رکن پارلیمنٹ عبداللہ التوراجی نے اس فیصلے پر نظرثانی کی تجویز پیش کی ہے۔

    پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ کویت میں پیدا ہونے والے افراد، اور کویتی خواتین سے شادی کرنے والوں کو نئے ضوابط سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے، ان تارکین وطن کی درجہ بندی کی جائے۔

    التوراجی نے کہا کہ ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کو بھی پابند کیا جائے، کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل کیئر نہ لیں، یا وزٹ ویزا رکھنے والےاور انشورنس بیمہ نہ ہونے پر عائد فیس کی ادائیگی لازمی کریں۔

    انھوں نے سفارش کی کہ رہائشی اجازت ناموں کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے سے لیبر مارکیٹ اور بعض تکنیکی خدمات کی فیسوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اس لیے اس کے نفاذ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مطالعہ کیا جائے کہ کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    اجلاس میں قانون سازوں کی جانب سے یہ استفسار بھی کیا گیا کہ وہ تارکین وطن کی تعداد جاننا چاہتے ہیں، جو کویت میں پیدا ہوئے اور کویتی خواتین سے شادی کی، اور وہ تارکین وطن جو مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔