Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویتی اقامہ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

    کویتی اقامہ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

    کویت سٹی : روزگار کیلئے کویت آنے والے غیر ملکیوں کو اپنے اقاموں کی تجدید کیلئے نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا، کویتی حکومت نے تارکینِ وطن کے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں کوویڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے کویتی وزارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کرفیو کے اوقات کو 12 گھنٹے سے کم کرکے صرف10یا 9 گھنٹے کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

    وہ اس طرح کہ کرفیو شام7 یا 8 بجے شروع ہوگا اور اگلے دن صبح5بجے ختم ہوگا تاہم یہ تصدیق کردی گئی ہے کہ موجودہ کرفیو میں تبدیلی کا فیصلہ جاری کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ اپنی مدت جو 8 اپریل کو ہے پوری کرکے ہی اختتام پذیر ہوگا۔

    کورونا ویکسین کے سلسلے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تارکین وطن کی ویکسی نیشن ماہ جون سے شروع ہوگی اور تین ماہ کی مدت کے دوران مکمل کرنی ہوگی۔

    انہوں نے اس بات کو زور دے کر کہا کہ ستمبر میں آخری تاریخ کے بعد کسی بھی تارکین وطن کی رہائشی اقامے کی تجدید کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ ضروری ویکسی نیشن حاصل نہ کرلے۔

    یہ ضرورت اس وقت سامنے آئی ہے جب کوویڈ 19 کے خلاف آسٹرازینکا آکسفورڈ ویکسین کے استعمال کو روکنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کے دائرہ میں توسیع ہوتی گئی اور حال ہی میں اس فیصلے میں ڈنمارک نے جنوبی افریقہ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی۔

  • کویت میں ریت کے خطرناک طوفان کی آمد

    کویت میں ریت کے خطرناک طوفان کی آمد

    کویت : سعودی عرب میں آنے والے ریت کے خوفناک طوفان کے بعد اب کویت میں بھی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کردیا۔

    اس حوالے سے کویت کے ماہر موسمیات محمد کرم کے بیان کے مطابق اگلے دو گھنٹوں میں ملک میں ریت کا ایک تیز ترین طوفان آئے گا۔

    محکمہ موسمیات کے عہدیدار محمد کرم نے میڈیا کو بتایا کہ آج بروز جمعہ کو ملک میں دھول کی لہر دوڑ رہی ہے۔ تیز شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ان ہواؤں میں حد نظر 500 میڑ سے کم رہ گئی ہے۔

    محمد کرم نے توقع کی ظاہر کی کہ مٹی کی لہر اور ریتیلا طوفان جو موجودہ حالیہ سے کہیں زیادہ ہے کویت کے بیشتر علاقوں میں دو گھنٹوں کے اندر ملک کے مغرب سے آئے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہواؤں اور مٹی میں شدت کی وجہ سے کچھ کھلے علاقوں میں حد نظر صفر ہوجائے گی جبکہ کچھ رہائشی علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تک پہنچ جائے گی۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں دن کے وقت آسمان سرخ، حد نگاہ صفر

    ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز صبح سویرے دھول کا طوفان کم ہوجائے گا اور درجہ حرارت میں واضح کمی کے ساتھ صبح تک دھول برقرار رہے گی۔

  • کورونا وائرس : کویت میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

    کورونا وائرس : کویت میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

    کویت : مقامی فیول کمپنی نے کورونا ویکسین لینے والے افراد کے لئے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد معاشرے کو وبا سے پاک اور عوام کی صحت کو محفوظ رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الصور فیول مارکیٹنگ کمپنی نے کویت میں قائم تمام “الفا” اسٹیشنوں پر کورونا وائرس ویکسی نیشن حاصل کرنے والے افراد کو ایک خصوصی پیش کش کی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے یہ پیشکش صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے اور معاشرے کو اس عالمی وبا اور عوامی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے بطور اعانت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق الصور فیول مارکیٹنگ کمپنی "الفا "ری فیولنگ اسٹیشنوں پر آٹو میٹک کار واش سروس سے متعلقہ تمام سروسز  پر50فیصد کی رعایت دے گی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ کار واشنگ اور دیگر خدمات پر رعایت صرف اس صارف کو ہی ملے گی جس نے کورونا ویکسی نیشن موصول کی ہے اور جس کے پاس ثبوت کے لئے وزارت صحت کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

    الصور فیول کمپنی نے واضح کیا کہ کمپنی معاشرے کے تمام طبقات کے لئے معاشرتی خدمات میں شراکت کے طور  پر رعایت مہیا کرے گی اور خود کار کار واش سروس کے لئے کمپنی کی رعایت 11 مارچ سے اگلے 11 اپریل تک ایک ماہ کے لئے جاری  رہے گی۔

  • کویتی حکومت کا ملازمین کیلیے اہم اعلان

    کویتی حکومت کا ملازمین کیلیے اہم اعلان

    کویت : سول سروس کمیشن نے میڈیکل اسٹاف کی اضافی رخصت کے تنازع کو حل کردیا۔ کویت کی حکومت نے سی ایس سی ملازمین کی اضافی سالانہ چھٹیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

    سول سروس کمیشن نے وزارت صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں ، ٹیکنیشنز اور انتظامیہ کی چھٹیوں کے بیلنس کے تنازعہ کو دور کردیا۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی اضافی رخصت بیلنس ضبط ہوجائے گی انہیں آگے آنے والی چھٹیوں کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول سروس کمیشن (سی ایس سی) کے ترجمان نے وزارت صحت کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مصطفیٰ ریدا کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وزارت صحت میں کام کرنے والے ملازمین کی بقایا چھٹیوں کو آگے نہ بڑھایا جائے کیونکہ بقیہ رہ جانے والی زائد چھٹیوں کی صورت میں انہیں سول سروس کے قانون کے مطابق ضبط کرلیا جائے گا۔

  • کورونا وائرس : کویت میں صورتحال تشویشناک، حکومت نے اہم فیصلے کرلیے

    کورونا وائرس : کویت میں صورتحال تشویشناک، حکومت نے اہم فیصلے کرلیے

    کویت سٹی : کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہی کے پیش نظر کویتی حکومت نے اہم فیصلے کرلیے، وزیر صحت کی جانب سے پیش کی گئی نئی رپورٹ کے بعد ہنگامی اقدامات ناگزیر ہوگئے۔

    کویت کے باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شیخ صباح الخالد کی سربراہی میں وزراء کی کونسل کا ہفتہ وار اجلاس طلب کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر صحت نے کابینہ کو صحت سے متعلق اہم رپورٹ پیش کردی، کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں کویت وزیر صحت کی جانب سے فراہم کردہ وضاحت کو بغور سنا۔

    اس کے علاوہ کورونا اعداد و شمار کی بنیاد پر ملک میں صحت کی صورتحال کی پیشرفت کے علاوہ انفیکشن، اموات اور شدید نگہداشت میں زیر علاج مریضوں اور ان کی صحتیابی کی شرح میں کمی کے ساتھ معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج کی فیصد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیماری کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

    وزراء کونسل نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے نتائج کا بھی نوٹس لیا، سسٹم میں رجسٹرڈ تمام افراد 65سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے اور ان لوگوں کو ویکسین دینےکے بعد ریاست کویت میں ویکسین حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 322،000 تک جا پہنچی ہے۔

    کابینہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے تعاون جاری رکھنے اور صحت کے تقاضوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا تاکہ اس آزمائش سے بہترین نتائج کے ساتھ نکل سکیں۔

    اس کے علاوہ کابینہ نے کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال کے لئے وزارتی کمیٹی کی سفارشات کا بھی مطالعہ کیا اور ان سے متعلق متعدد فیصلے کیے۔

  • کویت : کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

    کویت : کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

    کویت سٹی : پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے کویت کے شہریوں کو دوران کرفیو باہر نکلنے کے لئے مخصوص اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جنرل ڈائریکٹر موسیٰ العسعوسی نے کہا کہ اتھارٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد پابندی کے دوران باہر نکلنے کے اجازت نامے کی سروس ایک بار پھر بحال کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایگزٹ پرمٹ شہریوں اور تارکینِ وطن کو کرفیو کے دوران باہر جانے کی سہولت فراہم کرے گا تاہم اس اجازت نامے کی میعاد صرف دو گھنٹے ہوگی اور یہ صرف مخصوص وجوہات کی بناء پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    پابندی کے دوران استعمال ہونے والا اجازت نامہ طبی معائنے، مریض کے لئے ایمبولینس، خون عطیہ کرنے یا کوویڈ حفاظتی ویکسی نیشن وصول کرنے کے لئے استعمال کئے جاسکتا ہے۔

    یہ اجازت نامے نیچے درج کیے گئے لنک میں لاگ ان کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
    https://curfew.paci.gov.kw/eBadge

    پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جنرل ڈائریکٹر موسیٰ العسعوسی نے کہا کہ اتھارٹی نے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر "کرفیو پرمٹ ایپلی کیشن” کو بھی بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد پابندی کے اوقات میں سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے کارکن اپنے کام کرنے کی ذمہ داریاں پوری کر سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ایپلی کیشن دیئے گئے اجازت نامے کے مطابق مخصوص منزل تک رسائی کو ثابت کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہری اتھارٹی کی اس ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے کے مختلف پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
    www.paci.gov.kw

     

  • کویت: امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت: امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت سٹی: کویت میں اگلے ایک ماہ تک ہونے والے تمام امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کویت میں ایک ماہ کے لیے جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق تعلیمی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حماد المعطر نے اعلان کیا ہے کہ وزارت اعلیٰ تعلیم کے طے کردہ فیصلے کے مطابق کویت کی تمام جامعات میں امتحانات آن لائن منعقد ہوں گے۔

    یہ ہدایت 7 مارچ سے اگلے ایک ماہ تک ہونے والے امتحانات کے لیے جاری کی گئی ہے۔

    کویت میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے اگلے ایک ماہ تک 12 گھنٹے کا جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور اسی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے لیے یہ نئی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    گو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کویت میں گزشتہ پورا سال تعلیم آن لائن ہوئی ہے تاہم کچھ کالجز میں پروفیسر طلبا کو بلوا کر امتحانات بھی لے رہے تھے۔

    اب کمیٹی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پروفیسر اس ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ کویت کے علاوہ دیگر گلف ممالک میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں تاہم کویت نے ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  • بلی کے بچوں کو اذیت ناک موت دینے والا سفاک ملزم کون ہے؟

    بلی کے بچوں کو اذیت ناک موت دینے والا سفاک ملزم کون ہے؟

    کویت سٹی : بلی کے بچوں پر وحشیانہ تشدد اور انہیں بے دردی سے مارنے کی ہولناک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے کویتی وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والے بلی کے بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وڈیو ریکارڈ پر آتے ہی واقعے کا نوٹس لے لیا گیا تھا۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والے ملزم کو شناخت کرکے طلب کرلیا گیا، دوران تفتیش وڈیو دیکھنے پر ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہولناک وڈیو میں بلی کے دو بچوں کو پلاسٹک کے ایک ڈبے میں بند کرکے گیس بھری گئی اور پھر اسے اچھی طرح سے بند کردیا گیا۔

    وڈیو دیکھنے والے اس وڈیو کے دوران بلی کے بچوں کے کراہنے کی آوازیں بھی سن رہے تھے، دونوں بلی کے بچے اذیت سے تڑپ رہے تھے، وڈیو کے آؓخر میں بلی کے دونوں بچے تڑپتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    واردات کرنے والے نے وڈیو میں اپنا یہ بیان بھی ریکارڈ کررکھا ہے کہ اسے یہ بلی کے دونوں بچے سڑک پر پڑے ملے تھے شاید ان کی ماں (بلی) انہیں وہاں چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بلی کے ان دونوں بچوں کو دودھ پلانے کی کوشش کی تھی مگر دونوں میں سے کسی نے بھی دودھ نہیں پیا پھر میں نے انہیں گیس کے ذریعے انہیں ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام بلی کے بچوں کے ساتھ رحمدلی کے جذبے سے کیا تھا۔

    اس حوالے سے کویتی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ اس ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کویتی محکمہ زراعت و ماہی گیری کے ترجمان نے بتایا کہ ملک میں جانوروں پر کسی بھی شکل میں تشدد کی سزا قید اور جرمانہ ہے۔20 ہزار دینار تک جرمانہ ہوسکتا ہے دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

  • کویت میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل

    کویت میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل

    کویت سٹی: کویت میں اگلے ہفتے سے جزوی کرفیو کے نفاذ کے بعد بینکوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے جائیں گے، اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت بینکنگ ایسوسی ایشن نے کرفیو کے دوران بینکوں کے کام کرنے کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

    بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت بینکنگ ایسوسی ایشن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جزوی کرفیو کے دوران مقامی بینکوں کے اوقات کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا کہ آئندہ اتوار سے ملک میں جزوی پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے۔

    صنعتی اور سرمایہ کاری والے علاقوں میں واقع شاخوں میں دوپہر 2 بجے تمام بینک اپنا کام روک دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک نجی شعبے میں کام کی جگہ پر ملازمین کی تعداد کو محدود کرنے کے کابینہ کے فیصلے کی پاسداری کریں گے، ایک ہی عمارت میں ہر تنظیمی یونٹ کے اندر ملازمین کی کل تعداد کے 50 فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔

  • کویت: کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلہ

    کویت: کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلہ

    کویت سٹی: کویت میں کرونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کرفیو 1 مہینے کے لیے شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزرا کونسل نے شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی سربراہی میں جمعرات کو ہونے والے اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران ملک کے تمام حصوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کرفیو کا اطلاق اتوار شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پورے مہینے کے لیے شروع ہو جائے گا۔

    حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کونسل نے ملک میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کو اتوار سے شام 5 بجے سے شروع ہونے والے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پابندی کے وقت نمازیوں کو اپنے گھروں کے قریب مسجدوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی، جزوی پابندی کے وقت ریستوران، سوسائٹیز، فارمیسیوں اور متوازی مارکیٹوں کو آرڈر فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ پابندی سے پہلے کے اوقات میں ریستورانوں میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ علاوہ ازیں صرف 2 افراد کو ٹیکسی کے اندر سواری کی اجازت ہو گی۔

    تمام پبلک پارکس بند رہیں گے جبکہ اگلے نوٹس تک ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ نیلامیوں کے انعقاد کو محدود کرنے اور انہیں کمپنیوں، کوآپریٹو سوسائٹیوں، متوازی بازاروں اور فوڈ مارکیٹنگ کی دکانوں تک محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔