Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویت: کیا آپ نے رہائشی پتہ اپ ڈیٹ نہیں کرایا؟ تو یہ جان لیں

    کویت: کیا آپ نے رہائشی پتہ اپ ڈیٹ نہیں کرایا؟ تو یہ جان لیں

    کویت کی پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (PACI) نے 583 افراد کے رہائشی پتے حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی یا تو بلڈنگ مالک کے اعلان کی بنیاد پر یا متعلقہ بلڈنگ ختم ہو جانے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    اتھارٹی نے اس تبدیلی سے متاثر ہونے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر ”پاسی” کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں۔

    متاثرہ افراد کو ضروری معاون دستاویزات فراہم کرکے اپنے پتے کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاہم ایسا نہ کرنے والے شخص کو 100 دینار جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    آپ کا پتا درست ہے یا نہیں اس کی تصدیق paci کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا بطاقہ نمبر لکھ کر کی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعدد افراد کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جن افراد نے اپنے اسپانسرز کے ساتھ وزٹ ویزا کے دورانیہ سے زیادہ قیام کیا ہے۔ ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

    کویت ایئرویز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    وزارت کے مطابق اوور اسٹائرز اور ان کے اسپانسرز، درست رہائشی اجازت نامے رکھنے کے باوجود، وزٹ ویزا کے ضوابط اور ان کے دستخط شدہ وعدوں کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکامی پر ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

  • کویت سے کن افراد کو ملک بدر کیا جانے لگا؟ اہم خبر

    کویت سے کن افراد کو ملک بدر کیا جانے لگا؟ اہم خبر

    کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعدد افراد کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جن افراد نے اپنے اسپانسرز کے ساتھ وزٹ ویزا کے دورانیہ سے زیادہ قیام کیا ہے۔ ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

    بیان کے مطابق کویت میں یہ کارروائی پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح کی ہدایات کے بعد کی گئی ہے۔

    وزارت کے مطابق اوور اسٹائرز اور ان کے اسپانسرز، درست رہائشی اجازت نامے رکھنے کے باوجود، وزٹ ویزا کے ضوابط اور ان کے دستخط شدہ وعدوں کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکامی پر ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

    کارروائی کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنرل ڈپارٹمنٹ آف ریذیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشن نے دیگر حکام کے ساتھ مل کر یہ دریافت کیا کہ متعدد خواتین نے اپنے شوہروں اور بچوں کو (جو وزٹ ویزے پر تھے) کو ملک میں اپنی قانونی مدت سے زیادہ قیام کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب ان سپانسرز اور ان کے آنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

    سعودی عرب، 5 ملزمان کو سزائے موت دیدی گئی

    کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام سیاحوں کے لیے اس ضرورت کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ویزا کی مدت کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی کارروائی سے محفوظ رہنے کے لئے میعاد ختم ہونے پر ملک سے روانہ ہوجائیں۔

  • کویت: عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 40 افراد جان سے گئے

    کویت: عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 40 افراد جان سے گئے

    کویت کے جنوی شہر منگاف میں تارکین وطن کی عمارت کو لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جھلس کر ہلاک ہونے والے 40 افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔ عمارت میں آگ چھوٹے پیمانے پر لگی تھی جس نے تیزی سے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عمارت کویت کے بڑے تعمیراتی گروپ این بی ٹی سی نے تعمیر کی تھی۔

    نائب وزیر اعظم شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے واقعے کا ذمہ دار رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ مالک کی لالچ کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

    کویت پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ آگ علی الصبح 6 بجے ایک کچن میں لگی تھی، عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ میں پھنسے دیگر رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا۔

  • کویت : غیرملکیوں کے ورک پرمٹ سے متعلق اہم فیصلہ

    کویت : غیرملکیوں کے ورک پرمٹ سے متعلق اہم فیصلہ

    کویت کے حکام نے غیر ملکی کارکنان کیلئے نئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا کوٹہ اور اس کی فیس میں اضافہ کردیا۔

    اس حوالے سے کویت کے نائب وزیر اعظم اور دیگر حکام نے وزارت افرادی قوت کے ایک خصوصی اجلاس میں مختلف ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ ٹرانسفر کرنے اور ان پر اضافی فیس عائد کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افرادی قوت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر اس طریقہ کار میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا جو پہلے سے ورک پرمٹ دینے کے لیے موجود تھا۔

    کویت

    آجر کمپنیاں (کفیل) اب بیرون ملک سے تارکین وطن کارکنوں کو اپنے لائسنس کے کوٹہ کے مطابق ملک میں لاسکتے ہیں جبکہ اس سے پہلے بیرون ملک بھرتی کے لیے 25 فیصد اور مقامی بھرتی کے لیے 75 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

    اس کا مقصد ملک میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں زیادہ تنخواہ ڈیمانڈ کرنے کی روایت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔

    مذکورہ فیصلہ یکم جون 2024 سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ پچھلے فیصلے نے کاروباری مالکان کو بیرون ملک سے ایک خاص کوٹہ کے مطابق ورک پرمٹ حاصل کرنے اور مقامی بھرتی کے ذریعے بھرتی مکمل کرنے کا پابند کیا تھا جس سے اس سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا اور شہریوں پر زیادہ بوجھ پڑا۔

    Work Permit

    نئے قواعد و ضوابط کے مطابق پہلی بار ورک پرمٹ جاری کرنے پر 150 دینار فیس وصول کی جائے گی۔ کسی کارکن کو ملک میں قیام کے پہلے تین سالوں کے اندر موجودہ آجر کی منظوری سے کسی مختلف کمپنی میں منتقل کرنے کے لیے 300 دینار کی ٹرانسفر فیس لاگو ہوگی ، اس اقدام کا مقصد آجروں کے لیے روزگار میں زیادہ استحکام حاصل کرنا ہے۔

    اس فیصلے کا مقصد ویزا تجارت کو محدود کرنا اور آجروں کے لیے اپنی تجارتی سرگرمیاں انجام دینے اور کاروباری ماحول کو فروغ دینا اور مزدوروں کی لاگت اور اجرت کو کم کرنا بھی ہے، جس سے ملک میں تعمیراتی اور ٹھیکیداری کے شعبے اور دیگر سرگرمیوں میں کم لاگت آئے گی۔

    دوسری خبر میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے لیبر قوانین اور مخصوص ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اداروں اور سروسز کے باقاعدہ اور جاری معائنے کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کیا ہے۔

    اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ورک پرمٹ کے مطابق کام تفویض کرنے میں ناکامی جرمانے کا باعث بن سکتی ہے، جس میں 3 سال تک قید اور 2ہزار سے 10ہزار دینار فی کارکن کے درمیان جرمانے، یا دونوں شامل ہیں۔

  • کویت کا نیا ولی عہد کون؟ اعلان ہوگیا

    کویت کا نیا ولی عہد کون؟ اعلان ہوگیا

    کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے شیخ صباح خالد الحمد الصباح کو مملکت کا نیا ولی عہد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیخ مشعل الاحمد الصباح نے کویتی وزیر اعظم کو حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ 1964 کے قانون شق 4 کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین کا جائزہ لینے کے بعد امیری آرڈر جاری کیا گیا۔

    امیری حکم 15 مئی 2024 کو وزیر اعظم کی تقرری سے متعلق جاری کیا گیا تھا جبکہ 10 مئی 2024 کا آرڈر اور فرمان نمبر 73 کابینہ کی تشکیل کیلیے جاری کیا گیا تھا۔

    آرٹیکل (1) کے مطابق شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کی بطور ولی عہد تقرری کو منظور کیا جائے گا، آرٹیکل (2) کے مطابق وزیر اعظم کو مناسب آئینی اقدامات کرنے کیلیے یہ معاملہ وزرا کی کونسل میں پیش کرنا چاہیے جبکہ آرٹیکل (3) کے مطابق یہ حکم اس کے جاری ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

    امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے مذکورہ حکم سیف پیلس میں میں جاری کیا۔

  • پاکستان اور کویت کے درمیان اہم معاہدے

    پاکستان اور کویت کے درمیان اہم معاہدے

    اسلام آباد: پاکستان اور کویت کے درمیان صنعتی تعاون اور انجینئرنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے اہم معاہدے طے پا گئے۔

    وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کویت کے لائیو اسٹاک کے ادارے سے مشاورتی اجلاس کیا جس میں انہوں نے اور کویت کے وزیر کامر س و انڈسٹری نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اجلاس میں عبدالعلیم خان نے اعلان کیا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلیے کویت میں ’کمرشل قونصلر‘ تعینات کریں گے، کویت سے فارماسوٹیکل، انجینئرنگ اور آٹو موٹیو کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فوڈ، ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں کویت سے مل کر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ انہون نے یہ بھی اعلان کیا کہ جی سی سی ممالک کیلیے جلد پاکستان میں ’ویزا آن آرائیول‘ شروع ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں کویت بھی پاکستانیوں کیلیے ویزے کی شرائط میں نرمی لائے گا، پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کی خصوصی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

    عبدالعلیم خان نے آخر میں کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی، ٹورازم، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔

    حال ہی میں کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کی ہے۔

    پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفرا سے وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ ملاقات کی تھی، کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا خط پیش کیا تھا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام تھا۔

    دوسری جانب قطر کے سفیر نے وزیر اعظم کو شیخ تمیم بن حمدالثانی کا خط پیش کیا تھا جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا۔

    پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلیے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔ امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

  • کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    کویت اور قطر کے امیر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفرا سے وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ ملاقات کی، کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  کا خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

    دوسری جانب قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو شیخ تمیم بن حمدالثانی کا خط پیش کیا، خط میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر کو تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔

  • روزگار کیلیے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر

    روزگار کیلیے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر

    کویتی حکام نے روزگار کیلیے مملکت میں آنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ اور اقامہ ٹرانسفر سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے نئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا کوٹہ اور فیس بڑھا دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے کویت میں مزدوروں کی زیادہ اجرتوں اور مزدوروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

    مذکورہ اجلاس میں وزارت افرادی قوت نے ورک پرمٹ دینے، بیرون ملک سے لائے گئے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ ٹرانسفر کرنے اور ان پر اضافی فیس عائد کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔

    کویت

    اجلاس میں محکمہ افرادی قوت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر اس طریقہ کار میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا جو پہلے سے ورک پرمٹ دینے کے لیے موجود تھا۔

    فیصلے مطابق آجر کمپنیاں (کفیل) اب بیرون ملک سے تارکین وطن کارکنوں کو اپنے لائسنس کے کوٹہ کے مطابق ملک میں لا سکتے ہیں جبکہ اس سے پہلے بیرون ملک بھرتی کے لیے 25 فیصد اور مقامی بھرتی کے لیے 75 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

    کویتی حکام کے اس اقدام کا مقصد مملکت میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں زیادہ تنخواہ ڈیمانڈ کرنے کی روایت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔

    یہ فیصلہ یکم جون 2024 سے نافذ العمل ہوگا، پچھلے فیصلے نے کاروباری مالکان کو بیرون ملک سے ایک خاص کوٹہ کے مطابق ورک پرمٹ حاصل کرنے اور مقامی بھرتی کے ذریعے بھرتی مکمل کرنے کا پابند کیا تھا جس سے اس سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا اور شہریوں پر زیادہ بوجھ پڑا۔

    نئے فیصلے میں پہلی بار ورک پرمٹ جاری کرنے پر 150 کویتی دینار کی اضافی فیس عائد کی گئی ہے، اس کا مقصد آجروں کے لیے روزگار میں زیادہ استحکام حاصل کرنا ہے۔

    اس فیصلے کے مطابق اگر بیرون ممالک سے بھرتی کئے جانے والے کارکن کو ملک میں تین سال سے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے اور وہ ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں منتقل ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے 300 کویتی دینار کی فیس بھی عائد کی جائے گی، دونوں صورتوں میں، اقامہ ٹرانسفر کے لیے کفیل کی منظوری درکار ہوگی۔

  • کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    کویتی فورسز نے ایک ملزم کو کالعدم تنظیم کے لیے دعوت دینے اور سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے کویتی شہری نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جو ملکی مفادات کی خلاف ورزی تھی۔

    تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی مرتب کی تھی۔

    پراسیکیوشن کے مطابق مذکورہ شخص نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا تاکہ اس تنظیم کے افکار کو عام کیا جا سکے۔

    سعودی عرب: گداگروں کو خیرات نہ دینے کی ہدایت جاری

    پراسیکیوشن کی تحویل میں لیے گئے ملزم کو اس کے خلاف عائد کیے گئے الزامات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت سٹی: کویت نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    وزارت کے انڈر سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل سلیم النواف نے واضح کیا کہ نہ صرف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں بلکہ ان کے اسپانسپرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان غیر ملکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے جو اپنے وزٹ ویزے کی ایک ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں مقیم ہیں، اور انھیں ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی گئی ہے، اگر وہ اس دوران جرمانے کی رقم کی ادائیگی اور دیگر شرائط پر عمل نہیں کریں گے، تو نہ صرف انھیں بلکہ ان کے اسپانسر کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو 17 مارچ سے 17 جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی مہلت کے پہلے دن 652 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر درخواستیں دیں۔