Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • جعل سازی کے ذریعے کویتی شہریت حاصل کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    جعل سازی کے ذریعے کویتی شہریت حاصل کرنے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    کویت سٹی: جعل سازی کے ذریعے کویت کی شہریت حاصل کرنا خلیجی باشندے کو مہنگا پڑگیا، 7 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی اعلیٰ عدالت نے ایک ایسے خلیجی باشندے کو سزا سنائی جس نے جعل سازی کے ذریعے کویت کی شہریت حاصل کی اور عسکری شعبے میں اپنے پیشہ وارانہ خدمات بھی سرانجام دے رہا تھا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیجی باشندے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ ملزم کو 7 برس قید بامشقت ا اور ایک لاکھ 67 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، دریں اثنا عدالت نے شہریت میں جعلسازی کے دیگر 8 ملزمان کو بری کردیا۔ کویت غیرملکیوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے قوانین بھی سخت کررہا ہے۔

    کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے الزام عائد کیا تھا کہ مذکوہ شخص نے قومی شناختی کارڈ، برتھ اور شہریت کے سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سرکاری دستاویزات سے متعلق جعل سازی کی تھی، اسی بنیاد پر انہیں کویت قوانین کے تحت سزا سنائی گئی۔

    خیال رہے کہ پراسیکیوشن نے خلیجی باشندے کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم سعودی عرب، کویت، امارات، بحرین، عمان اور قطر جی سی سی میں شامل ہونے کی وجہ سے خلیجی کہلاتے ہیں۔

    کویت آنے کیلئے چال چلن کی سند لازمی قرار

    واضح رہے کہ حال ہی میں حکام نے کویت آنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی شرط رکھ دی ہے، ملک میں داخل ہونا ہے تو چال چلن کی سند(کریکٹر سرٹیفکیٹ) لازمی ہونی چاہیئے۔ کویت حکام نے پہلی بار اقامہ ویزے پر آنے غیرملکیوں کے لیے نیا قانون نافذ کردیا، اب غیر ملکیوں کے کریکٹر کا جائزہ لیا جائے گا، کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث افراد کویت کا ویزا حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔

  • کویت آنے کیلئے چال چلن کی سند لازمی قرار

    کویت آنے کیلئے چال چلن کی سند لازمی قرار

    کویت سٹی: حکام نے کویت آنے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی شرط رکھ دی، ملک میں داخل ہونا ہے تو چال چلن کی سند(کریکٹر سرٹیفکیٹ) لازمی ہونی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت حکام نے پہلی بار اقامہ ویزے پر آنے غیرملکیوں کے لیے نیا قانون نافذ کردیا، اب غیر ملکیوں کے کریکٹر کا جائزہ لیا جائے گا، کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث افراد کویت کا ویزا حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت آنے کے خواہش مند افراد اپنے ہی ملک سے کریکٹر کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ملک میں داخل ہونے کے بعد کویت کے متعلقہ اداروں سے بھی اعلیٰ اخلاق کی سند حاصل کرنا ہوگی۔

    کویت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تمام کویت سفارت خانوں اور قونصلیٹ کو مذکورہ قوانین کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں جس میں پہلی بار اقامہ ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کے لیے چال چلن کی سند اپنے ہمرا رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کویت آنے والے امیدواروں کی سند کویتی سفارتخانے یا قونصلیٹ سے تصدیق کروائی جائے۔ چال چلن کا سرٹیفکیٹ 3 ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو، ورنہ قابل قبول تصور نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کویت میں کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مخصوص پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جاتا ہے جس کے بعد امیدوار کی فنگر پرنٹ لی جاتی ہے اور باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کسی قسم کے جرائم میں ملوث تو نہیں ہے، بعد ازاں سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوتا ہے۔

  • مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کے قتل میں الاخوان کے کویتی سیل پر ملوث ہونے کا الزام

    مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کے قتل میں الاخوان کے کویتی سیل پر ملوث ہونے کا الزام

    کویٹ ستی / قاہرہ: کویت نے اخوان المسلمون کے گرفتار آٹھ افراد مصر کے حوالے کر دئیے، فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان حوالگی سمجھوتے کے تحت کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصری کی کالعدم سیاسی و مذہبی جماعت الاخوان المسلمون سے وابستہ ایک جنگجو سیل کے ارکان کو کویت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ان پر مصر کے سابق پبلک پراسیکیوٹر ہشام برکات کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ہشام برکات کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 2015ءمیں ایک بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

    کویتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قتل کے اس واقعے میں ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن جو ارکان گرفتاری سے بچ گئے ہیں ، وہ کویت سے فرار ہوکر قطر کے دارالحکومت دوحہ چلے گئے ہیں اور وہاں سے پھر ترکی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

    کویت نے گرفتار کیے گئے آٹھ افراد کو بے دخل کرکے مصر کے حوالے کر دیا ہے اور یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان حوالگی کے سمجھوتے کے تحت کیا گیا ۔

    اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس سیل کے ترکی ، قطر اور کویت میں اجلاس ہوتے رہے ہیں۔اس سیل میں شامل افراد پر مصر میں الاخوان المسلمون کے لیے چندہ جمع کرنے کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویتی پارلیمان کے بعض ارکان نے ان مشتبہ افراد کی رہائی کے لیے مہم بھی چلائی تھی لیکن وہ ناکام رہے تھے۔انھوں نے ان افراد کی کویت سے مصر بے دخلی رکوانے کی کوشش بھی کی تھی۔

  • کویتی پولیس نے اخوان المسلمون کا ’دہشت گرد گروہ‘ گرفتار کرلیا

    کویتی پولیس نے اخوان المسلمون کا ’دہشت گرد گروہ‘ گرفتار کرلیا

    کویت سٹی : کویتی پولیس نے اخوان المسلمون سے وابستہ دہشت گروہ کو گرفتارکرلیا، زیر حراست تمام افراد مصری عدالتوں کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اخوان المسلمون سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک کا پتا چلایا ہے۔ اب تک اس نیٹ ورک سے وابستہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد مصری عدالتوں کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے اور ان میں سے بعض کو 15 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار عناصر مصری حکام سے فرار کے بعد کویت آ گئے تھے، جہاں وہ خفیہ طور پر اخوان کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ کویتی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے ان پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں اخوان عناصر پر مشتمل اس سیل کے خلاف بروقت کارروائی کرکے ملک کو انارکی سے بچا لیا گیا۔کویت کے متعلقہ اداروں نے دوران تفتیش ملزمان سے دوسرے ساتھیوں کے مختلف جگہوں پر بنائے ٹھکانوں کی بابت معلوم کیا اور پھر وہاں پیشگی چھاپہ مار کارروائی کر کے گرفتاریاں کیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ دہشت گرد کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ نیز مصری سرزمین پر وہ مختلف مقامات پر دہشت گرد کارروائیوں کا ارتکاب کر چکے ہیں،انہیں کس نے اتنی دیر پناہ دی اور کون کون ان لوگوں کے رابطے میں تھے اور کون انہیں تعاون فراہم کر رہے تھے، سب کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

    کویتی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کے اس نیٹ ورک سے معاملات کرنے والوں کے کسی کوئی رو رعایت نہیں کی جائے گی۔ کویت کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • کویت نے 20 ہزاراقامے منسوخ کردیے

    کویت نے 20 ہزاراقامے منسوخ کردیے

    کویت: کویتی حکام نے گذشتہ تین برس میں 20 ہزار غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کیے گئے ہیں، غلط افراد کو لانے والی ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کویتی وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مریم العقیل نے بتایا ہے کہ ان غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کیے گئے جن کی تعلیمی قابلیت ان کے پیشوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔

    کویتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم العقیل نے کہا کہ قانون محنت کے مطابق کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے پیشے ان کی تعلیمی قابلیت سے مشروط ہیں۔ کارکنوں کے پیشہ ورانہ امتحان کے بعد انہیں اقامے جاری کیے جاتے ہیں۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزرات داخلہ کے تعاون سے تعلیمی صلاحیت سے عدم مطابقت رکھنے والے گرفتار 500 غیر ملکیوں میں سے 194 کو ملک سے بے دخل کیا جاچکا ہے جبکہ کئی مقدمات قومی کمیٹی برائے افرادی قوت میں زیر سماعت ہیں۔گھریلو ملازمین کے حوالے سے سوال پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی کمیٹی برائے افرادی قوت کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے غیر ہنرمند افراد کو بھیجا گیا ہے۔

    کمیٹی نے قانون کے مطابق ان ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اس بات کا پابند کیا کہ وہ لی گئی فیس واپس کرنے کے ساتھ کارکنوں کو ان کے ملک جانے کا ٹکٹ بھی فراہم کریں ۔کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ کویت میں قانون محنت کے مطابق غیر ملکیوں کو ان کی تعلیمی صلاحیت کے مطابق اقامے جاری کیے جاتے ہیں مثال کے طور پر اکاؤنٹنٹ کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم ازکم بی کام ہو۔

    اسی طرح فنی ماہرین اگر اپنی فیلڈ کے مطابق تعلیمی صلاحیت نہیں رکھتے تو انہیں اقامے جاری نہیں کیے جاتے۔ خلاف ورزی کرنےوالوں کے اقامے منسوخ کر کے ریکروٹنگ ایجنسیوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ کویتی حکومت انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے عالمی قوانین پر عمل پیرا ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ بھی ہماری اولین ترجیجات میں شامل ہے جس کےلئے ایسے افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے جو انسانی سمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں ۔

    وزیر اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ فعل کی بیخ کنی کےلئے وزارت محنت نے جامع پروگرام مرتب کیے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ادارے کا فرض ہے۔ تعلیمی صلاحیت کی شرط اسی لیے عائد کی گئی ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کا سد باب کیا جاسکے۔

  • کویتی شہرمطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار

    کویتی شہرمطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار

    بصرہ /ریاض/کویت : کویت کے غیر آباد  شہر مطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار دے دیا گیا، عراقی شہر بصرہ دنیا کا دوسرا گرم ترین شہر ،درجہ حرارت 49.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ،سعودی عرب میں بھی گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم کویت کے شہر مطربہ کو دنیا کا گرم ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں درجہ حرارت 50.1 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، تین سال قبل مطربہ شہر میں درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی شہر بصرہ دنیا کا دوسرا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 49.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مطربہ، بصرہ اور گرد و نواح میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا، عراقی ریڈیو ’صوت العراق‘ کے مطابق کویتی شہر مطربہ ابھی غیر آباد ہے۔

    ماہرین کے مطابق ریاست راجستھان کے شورو شہر میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں درجہ حرارت 44.9 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہماچل پردیش جو معتدل آب و ہوا کے لیے مشہور ہے وہاں بھی درجہ حرارت بڑھا ہے، پاکستان میں بھی لاہور، فیصل آباد اور کراچی سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی پارہ اوپر گیا ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنیٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا ہے کہ شدید گرمی کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سانپ اور بچھو بلوں سے باہر آنے لگے ہیں، عسیر ریجن میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سانپ اور بچھوؤں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

  • کویت کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری  کا عندیہ

    کویت کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

    اسلام آباد : دوست ملک کویت پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا، یہ سرمایہ کاری توانائی،تعمیرات اورفوڈ سیکیورٹی کےمنصوبوں میں متوقع ہے۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے . کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی نےعندیہ دےدیا، سرمایہ کاری کابڑاحصہ توانائی کےشعبےمیں کیاجائےگا۔

    سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے جائیں گے اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔

    کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کےمطابق اتھارٹی نے بلوچستان میں بھی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کےساتھ ایم اویوپر دستخط کئےہیں، اس کےعلاوہ سندھ میں گھروں کی تعمیر میں بھی کویتی اتھارٹی نےدلچسپی ظاہر کی ہے۔

    اس سےپہلےبھی کویت پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکاہے، قابل ذکر منصوبوں میں میزان بینک شامل ہے۔

    کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے سرمایہ کاری کایہ دوسرا مرحلہ ہے۔اس مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے  کر 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں ۔

    مزید پڑھیں :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں،  دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    یاد رہے ستمبر  2018 میں سابق وزیر خزانہ  اسد عمر نے  کویت کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کویت کے سرمایہ کار گاڑیوں کے پرزہ جات، فوڈ پروسیسنگ اور ٹیکسٹائل سمیت تیل اور گیس کی تلاش کے شعبوں میں پاکستان میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    واضح رہے مارچ 2017 میں کویت نے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کردی ہے،کویت نے پاکستان پر چھ سال قبل ویزا پابندی عائد کی تھی۔

  • کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید

    کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید

    کویت سٹی : کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ عدالت نے تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی اپیل کورٹ نے مقامی باشندے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں سعودی شہری کو 3 برس قید بامشقت اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت میں مقیم سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر خود کو صنف نازک ظاہر کرتے ہوئے ایک کویتی شہری سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اس سے غیر مناسب تصاویر کا تبادلہ کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بعدازاں کویتی شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا، کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہلکاروں نے بلیک میلر کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سائبر کرائم کے ادارے نے سعودی شہری کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، مقدمے کی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنادیا۔

    واضح رہے کہ ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام عرب ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنس تبدیل کرکے دوسروں کو ہراساں کرنا یا کسی بلیک کرنا سنگین جرم شمار کیا جاتا ہے، اگر  شخص ایسے کسی بھی جرم میں ملوث پایا جائے تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جاتی ہے جبکہ غیر ملکی ملوث ہوتو اسے قید کے ساتھ ساتھ ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

  • کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ

    کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ

    دبئی/کویت : حاکم ِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر صحرا میں کویتی امیر کا دنیا کا سب سے بڑا پورٹریٹ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے قومی دن کے حوالے سے کویتی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حاکم دبئی شیخ محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے امیر کویت کے بنائے گئے دنیا کا سب سے بڑے پورٹریٹ کی ویڈیو کی ویڈیو شیئر کی۔

    اماراتی وزیر اعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویتی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی، کویت کے امیر درحقیقت انسانیت کے امیر (شہزادے) ہیں کویت اور امیر کویت خوشحالی اور امن کے سال دیکھتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اماراتی اور کویتی حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی مٹی پر 1 لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنائی کی امیر کویت شیخ صبح ال احمد الجبیر الصبح کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے اور اس تصویر کے ساتھ ’امیر انسانیت‘ بھی تحریر ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ صبح کی تصویر دبئی کے قدرا صحرا میں سرخ مٹی سے بنائی گئی ہے جسے تقربیاً 2400 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

  • اماراتی حکام نے کویت سے پرندے اور انڈے درآمد کرنے پر پابندی لگادی

    اماراتی حکام نے کویت سے پرندے اور انڈے درآمد کرنے پر پابندی لگادی

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کویت سے پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ماحولیات کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا کہ کویت سے درآمد کیے جانے والے آرائشی پرندے، مرغیاں اور جنگلی پرندوں سمیت انڈے اور پولٹری گوست پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت ماحولیات نے یہ فیصلہ پرندوں میں پھیلنے والے (ایچ 5 این 8) برڈ فلو وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرندوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی کا اعلان جانوروں کی صحت کے حوالے کام کرنے والی ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    وزارت ماحولیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد سلطان کا کہنا تھا کہ ’’اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی صحت اور انہیں صحت بخش غذا اور ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں مستعد ہیں اور بائیو سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے اور وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیں گے‘‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پہلے سے درآمد شدہ غذائی اشیاء کے نمونے لیباٹری میں بھجوائے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مذکورہ اشیاء ملک میں فروخت کرنے کےلیے محفوظ ہیں یا نہیں۔

    مزید پڑھیں :‌ یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

    یاد رہے کہ اماراتی حکام گزشتہ برس اگست میں مشرقی ملائیشیا سے درآمد کیے جانے والے پرندوں اور انڈوں پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے، اماراتی وزارت برائے ماحولیات نے ایچ ایس این 1 نامی خطرناک وائرس کو ملک میں داخل ہونے کےلیے روکنے کےلیے یہ اقدامات کیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 6 اگست کو خبردار کیا تھا کہ مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والی پولٹری اشیاء (پرندوں اور انڈوں) میں برڈ فلو کا وبائی مرض بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت ماحولیات گزشتہ برس مئی میں شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی شہر کیرالہ سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے، جبکہ جنوبی افریقہ سے زندہ جانوروں کی درآمد بھی بند کردی گئی تھی۔