Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    ریاض : سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے شہری لبنان کے سفرسے گریزکریں۔

    جاری سفری انتبا میں شہریوں کو کہا گیا کہ جولبنان میں ہیں وہ وہاں سے نکل جائیں اورجو جاناچاہتے ہیں وہ اپناارادہ ملتوی کردیں۔جب کہ سعودی شہری بھی براہ راست یا کسی اور ملک سے لبنان کا سفر نہ کریں۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہدایت لبنان میں سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی۔

    یاد رہے کہ بحرین پہلے ہی اپنےشہریوں کو لبنان نہ جانے کی ہدایت کرچکا ہے، بحرین حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر لبنان کی سرزمین چھوڑ دیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایران پر براہ راست مداخلت کا الزام عائد کیا تھا ، جس کے بعد جان کے خطرے کے پیش نظر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کویت: لاہور سے طائفہ بلانے میں پی آئی اے نظر انداز

    کویت: لاہور سے طائفہ بلانے میں پی آئی اے نظر انداز

    کراچی: کویت میں پاکستانی سفارتخانے  نے پی آئی اے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 23 مارچ کو لاہور سے بلائے گئے طائفے کے ٹکٹ پی آئی اے کے بجائے نجی ائر لائن سے بک کرالیے۔

    اطلاعات کے مطابق نجی ایئر لائن کو ٹکٹوں کی فراہمی کے لیے پاکستانی سفیر کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    یہ خط کویت میں مقرر  پاکستانی سفیر نے ائر لائن کے کنٹری منیجر کو تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلچرل پروگرام کے لیے طائفے کے 11 ارکان کو اعزازی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

    خط کے مطابق طائفے کے ارکان 23 مارچ کی مناسبت سے منعقدہ پرو گرام میں پر فارم کریں گے ٹکٹ لاہور سے کویت اور واپسی کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے لیے مذکورہ خط قومی ائر لائن پر مبینہ طور سے عدم اعتماد ہے، قومی تہواروں پر سرکاری پروگرامزکے لیے ٹکٹ  قومی ائر لائن سے بک کرائے جاتے ہیں۔

    قومی ائرلائن سے ٹکٹ نہ لینے کے بعد ائرلائن عملے کو پروگرام میں مدعو بھی نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ائرلائن سے ٹکٹ حاصل کرنا پاکستانی سفارتخانے کا صوابدیدی اختیار ہے۔

  • ملازمہ کے کھڑکی سے گرنے کی ویڈیو بنانے پر مالکن گرفتار

    ملازمہ کے کھڑکی سے گرنے کی ویڈیو بنانے پر مالکن گرفتار

    کویت سٹی: مشرق وسطیٰ کے ملک کویت میں ایک خاتون کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس نے اپنی ملازمہ کی ساتویں منزل سے نیچے گرنے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ کھڑکی سے نیچے لٹک رہی ہے اور اس دوران ’پکڑو، مجھے پکڑو‘ کی دہائیاں بھی بلند کر رہی ہے، لیکن مالکن اس کی فریادوں کو نظر انداز کر کے اطمینان سے ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔

    حتیٰ کہ ملازمہ ساتویں منزل سے نیچے گر گئی۔

    گرنے کے بعد ملازمہ کی جان تو بچ گئی تاہم اس کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ قریب سے گزرنے والے راہگیروں نے اس کی مدد کی اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملازمہ کو اسپتال منتقل کیا۔

    ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس بھی حرکت میں آئی اور ویڈیو بنانے والی مالکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملازمہ سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے ملازمت چھوڑ کر جانے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد مالکان نے اسے گھر میں قید کردیا۔ وہ دو دن گھر میں قید رہی جس کے بعد اس نے وہاں سے بھاگ نکلنے کا فیصلہ کیا تاہم اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔

    مزید پڑھیں: نوکری سے چھٹکارے کے لیے ملازمہ چڑیل بن گئی

    پولیس کے مطابق ملازمہ کا تعلق صومالیہ سے ہے، ممکنہ طور پر وہ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہے اور اس کی مالکن بھی اس کی شریک جرم ہے۔

    حکام کے مطابق مالکن پر ملازمہ کی جان بچانے کے لیے مدد نہ کرنے کی فرد جرم بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

  • تیزرفتاری کے باعث گاڑی گھر میں داخل

    تیزرفتاری کے باعث گاڑی گھر میں داخل

    کویت : وزارتِ داخلہ کے سابق نائب سیکریٹری عجیل العجران کی وفات کے سلسلے میں جاری تعزیتی مجلس اور نماز کی ادائیگی کے دوران تیز رفتار گاڑی مکان میں داخل ہوگئی تاہم اس کے نیتجے میں کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق کویت میں ایک تیز رفتار گاڑی رہائشی اُس مکان کے اندر جا گھسی جہاں کویتی وزارت داخلہ کے سابق نائب سکریٹری عجیل العجران کی وفات کے سلسلے میں تعزیتی مجلس منعقد ہو رہی تھی۔ حادثہ شدید نوعیت کا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    kowaiat-1

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق العجران کی تعزیتی مجلس میں جا گھسنے والی گاڑی کو العجران گھرانے کا بھارتی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گاڑی کے مکان کے اندر گھس جانے کے بعد اُس کا "ایکسیلریٹر” معطل ہو گیا تھا جب کہ اس دوران وہاں موجود افراد نماز ادا کر رہے تھے لہذا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عرب میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

  • کویت میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم کی میتیں وطن لانے کی ہدایت

    کویت میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم کی میتیں وطن لانے کی ہدایت

    کویت سٹی : وزیراعظم نوازشریف نے کویت میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے کی ہدایت کردی، پاکستان میں بد قسمت خاندان اپنے پیاروں کی لاشوں کا منتظر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں گزشتہہ روز آتشزدگی کے واقعے میں پاکستان کے ایک ہی خاندان کے نو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو میتیں فوری وطن واپس لانے اور تین روز میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    Pakistani ambassador says injured Pakistanis to… by arynews

    متوفی آصف کے سسر اور ماموں محمد شمشاد ملک بہن ، بیٹی ، داماد اور نواسے نواسیوں کی ہلاکت پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ محمد شمشاد ملک کے بیٹے شہزاد نے کویت سے سکائپ پر اے آروائی نیوز کو بتایا کہ میتوں کی حالت ایسی نہیں کہ انہیں پاکستان لایا جا سکے۔

    ملک آصف ان کی والدہ،اہلیہ اور بچوں کوکویت میں ہی سپردخاک کیا جائے گا جبکہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والی نسرین بی بی کی دوسری بہو ریحانہ اور پوتے ماجد کی میتیں فیصل آباد لائی جائیں گی۔

    کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہوں نے بتایا کہ میتیں پاکستان منتقل کرنے کے لئے کاغذات مکمل کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق

    واضح رہے کہ واقعہ کویت کے علاقے فراوانیا میں پیش آیا جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خاندان کا ایک شخص گھرسےباہر ہونے کی وجہ سےبچ گیاتھا۔

    گلف نیوزکے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کےباعث پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے سے چوبیس افراد زخمی ہوئے،پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،زخمی ہونے والوں میں 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

     

  • کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت سٹی : کویت کی مسجد میں خود کش حملے میں پچیس نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    حکام نے کود کش حملہ میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش ) نے مسجد  پر خود کش حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے. واضح رہے کہ کویت کی کسی بھی مسجد میں خود کش دھماکہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

  • کویت میں خود کش حملہ،13جاں بحق متعددزخمی

    کویت میں خود کش حملہ،13جاں بحق متعددزخمی

    کویت: نماز جمعہ کے دوران ہونےوالے خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ امام صادق مسجد میں ہوا جس میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    آج کویت میں رمضان کا نواں روزہ ہے اوریہ دھماکہ امام صادق مسجد میں عین نمازِجمعہ کے دوران ہوا جو کہ انتہائی مصروف ضلع میں واقعہ ہے۔

    سوشل میڈیا پرنشر ہونے والی تصاویر کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید تھا اورہرجانب خون بکھرا ہوا ہے جبکہ تباہی کے مناظر بھی دیکھےجاسکتے ہیں۔   کویت میں دہشت گرد حملے خال خال ہی ہوتے ہیں اور داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


    اس سے قبل سعودی عرب میں شعیہ مساجد پرہونے ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

     

    واقعے کے فوراً بعد کویتی امیر نے متاثرہ  مسجد کا دورہ بھی کیا۔

  • اے ایف سی ایشین کپ،جنوبی کوریا نے کویت کو ہرا دیا

    اے ایف سی ایشین کپ،جنوبی کوریا نے کویت کو ہرا دیا

    کینبرا :جنوبی کوریا نے کویت کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دیکر اے ایف سی ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کپ کے گروپ راؤنڈ میچ میں جنوبی کوریا کا مقابلہ کویت سے ہوا۔دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا تھا۔

    ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے، چھتیسویں منٹ میں نام ٹائی ہی نے گیند کو جال میں پہنچا کر جنوبی کوریا کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی سبقت دلا دی۔

    دوسرے ہاف میں کویت نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور میچ کا فیصلہ اسی اسکور پر جنوبی کوریا کے حق میں رہا۔

    جنوبی کوریا اور میزبان ملک آسٹریلیا نے گروپ اے سے ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔