Tag: Kuwait

کویت اردو نیوز

Kuwait News Urdu

کویت سے آنے والی تازہ ترین خبریں اور معلومات

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

 

Kuwait is a middle-eastern country with Pakistani expats

  • کویت جانا ہوا اب اور بھی آسان، بڑی پابندی ختم

    کویت جانا ہوا اب اور بھی آسان، بڑی پابندی ختم

    کویت جانے کے خواہش افراد کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، کویت میں داخلے کی پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا اب آسان ہو گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے والے اب کویت کے قومی کیریئر (کویت ائیر ویز یا جزیرہ ایئرویز) پر واپسی کے ہوائی ٹکٹ کی ضرورت کے بغیر، سیکورٹی کی منظوری (لا منعہ) کے لیے اپنی وزٹ ویزا کی درخواستیں براہ راست متعلقہ محکموں میں بھیج سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں ریزیڈنسی افیئر سیکٹر نے قومی کیریئر پر واپسی کے ہوائی ٹکٹ کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے 8 کالعدم ممالک کے شہریوں کی درخواستیں قبول کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    تاہم یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ واپسی کا ٹکٹ اس وقت حاصل کرنا ضروری ہے جب اسپانسر وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام سے سکیورٹی منظوری (لا منعہ) حاصل کر لے۔

    واضح رہے کہ کویت کی وزارت داخلہ 8ممالک یعنی افغانستان، ایران، عراق، لبنان، پاکستان، شام، یمن اور سوڈان کے شہریوں کے کویت میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی منظوری حاصل کیے بغیر داخلے پر پابندی عائد کرتی ہے۔

    کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ

    ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے وزٹ ویزا کی درخواستوں کو اعلیٰ سطحی حفاظتی منظوری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

  • کویت کے امیر نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا

    کویت کے امیر نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا

    کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے پارلیمان کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت سٹی سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ پالیمان کی تحلیل کا فیصلہ اراکین کے جارحانہ اور بے قابو بیانات کے باعث کیا گیا۔

    حزب اختلاف کے ایک رکن نے کویتی پارلیمنٹ میں امیر کویت کے خطاب پر تنقید کی تھی۔ اسپیکر کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ امیر کویت پر تنقید کرنے والے رکن کی تقریر حذف کی جائے۔

    یاد رہے کہ کویت کے قوانین امیر کویت پر تنقید کی اجازت نہیں دیتے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویتی پارلیمنٹ کے 44 ارکان کی جانب سے تنقیدی تقریر حذف کرنے کی مخالفت کی گئی، تنقیدی تقریر حذف نہ کرنے کے خلاف حکومتی اراکین کی جانب سے بدھ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، جس میں سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

    کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ

    فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہوگا، اس حوالے سے سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    جس کے بعد ائیرلائنزانتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    یاد رہے سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین بنائے گئے تھے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایئرلائن پر بھاری جرمانے ہوں گے اور مسافروں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔

  • کویت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کویت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کویت سٹی میں دہشت گردی کی بڑی سازش کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 3عرب باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کویتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آوروں کا مسجد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا جوکہ ناکام بنا دیا گیا ہے، دہشتگرد ماہ رجب میں ہونے والے میلاد کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کویت میں 5 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا جو 2015ء میں کویت سٹی کی مسجد میں حملے کے ذمے دار تھے۔

    دوسری جانب 4 حوثی رہنماؤں پر امریکا کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والے حوثی رہنماؤں کے امریکا میں اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ جبکہ برطانیہ نے بھی 4 حوثی ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔

    قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکے، امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    برطانیہ کی جانب سے جن حوثی رہنماؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں حوثی وزیر دفاع محمد ناصر، نیول فورس کمانڈر محمد فادل اور حوثی کوسٹل ڈیفنس چیف محمد علی القادری شامل ہیں۔

  • کویت میں پارٹ ٹائم نوکریوں سے متعلق اہم خبر

    کویت میں پارٹ ٹائم نوکریوں سے متعلق اہم خبر

    کویت کے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمین کے لیے پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے آغاز کے بعد پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ایک سرکاری ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اتھارٹی اس فیصلے کے نفاذ اور متعلقہ آپریشنل طریقہ کار کے لیے رہنما خطوط متعارف کرانے کے عمل میں ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام عمل خودکار اور باضابطہ طور پر اتھارٹی کے منظور شدہ پروگراموں بشمول آسان سروس’آسان ایپلی کیشن‘اور اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں لائے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فارم ویب سائٹس پر دستیاب کرایا جائے گا جسے صحیح طریقے سے پُر اور آن لائن جمع کرانا ہوگا جو کہ اصل کفیل سے منظوری جبکہ دوسرے آجر کی توثیق کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے۔

    مزید کنٹرولز اور شرائط پر فی الحال غور کیا جا رہا ہے، انہیں منظوری کے لیے وزیر داخلہ کے سامنے پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

    واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الجابر الصباح نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کسی دوسرے فریق کے ساتھ جز وقتی (پارٹ ٹائم) ملازمت کی اجازت دی گئی تھی جس کے لئے اصل کفیل کی منظوری لینا لازم قرار دیا گیا تھا۔

    ہوٹل کی 26 ویں منزل سے چھلانگ لگانے والی لڑکی سے متعلق اہم انکشاف

    کوئی بھی شخص کسی دوسرے آجر کے لیے جز وقتی کام میں روزانہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کام کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس شخص کو افرادی قوت کے لیے پبلک اتھارٹی سے پارٹ ٹائم ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

  • سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں؟

    سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں؟

    کویت : دنیا کے کسی بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے ردوبدل کے اثرات وہاں کی معیشت اور خصوصی طور پر مہنگائی پر براہ راست پڑتے ہیں۔

    دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کافی فرق ہے، اس کا ایک سادہ اصول ہے کہ امیر ممالک میں قیمتیں زیادہ( امریکا کے سوا) ہوتی ہیں جبکہ غریب ممالک اور تیل پیدا کرنے و برآمد کرنے والے ممالک کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہوتی ہیں۔

    اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں میں کویت ایندھن کی سب سے کم قیمتوں کی وجہ سے پہلے نمبر آگیا جبکہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    یہ اعداد و شمار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک تحقیقی مقالے کے مطابق شائع کیے گئے جس میں 2019 سے 2022تک خلیجی ممالک میں افراط زر کی شرح میں تبدیلی پر توجہ دی گئی تھی۔

    PETROL

    مذکورہ مقالے میں مہنگائی میں عالمی اضافے کی وجہ درآمدات پر بھاری انحصار اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان صارفین کے اخراجات میں اضافہ کو بتایا گیا ہے۔ اس کے باوجود بعض خلیجی ممالک نے حکومتی تعاون کی وجہ سے مخصوص شعبوں میں کم اضافہ کا تجربہ کیا۔

    تحقیق میں خلیجی ممالک میں تین شعبوں خوراک، رہائش اور ایندھن پر افراط زر کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، کویت سب سے کم ایندھن کی قیمتوں کے ساتھ خلیجی ملک کے طور پر ابھرا جبکہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس نے 2019 اور 2022 کے درمیان عالمی قیمت اوسط سے 1 فیصد کی معمولی کمی کا تجربہ کیا جو کہ الجیریا سے بالکل پیچھے ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ سروے میں شامل تمام عرب ممالک نے یو اے ای کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں عالمی اوسط کے مقابلے میں کم تبدیلیوں کا مظاہرہ کیا۔

    رپورٹ میں دیگر خلیجی ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے شراکت میں کمی کو اجاگر کیا گیا، سعودی عرب کو 2020 سے پچھلے سال کے مقابلے میں بتدریج کمی کا سامنا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے 2021 میں غیر جانبدار اثر دیکھا۔

  • کویت میں فیملی ویزا سے متلعق اہم پیشرفت

    کویت میں فیملی ویزا سے متلعق اہم پیشرفت

    کویت میں فیملی اور وزٹ ویزوں کے اجراء پر پابندی کے حوالے سے اہم پیشرف سامنے آئی ہے جس کے تحت کچھ پابندیاں اور ضوابط نافذ کیے جائیں گے۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ نے پارلیمانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کے متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے پارلیمانی کمیٹیوں کے گزشتہ اجلاسوں میں اس بات کی تصدیق کی کہ اصولی طور پر وزٹ اور فیملی ویزوں کے اجراء پر سے پابندی ہٹانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ انسانی اور معاشی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے۔

    ذرائع نے نشاندہی کی کہ پچھلے تجربات کو دیکھتے ہوئے عوام کے مفاد میں کچھ پابندیاں اور ضوابط نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یہ سب حکومت کی طرف سے غیر ملکیوں کے رہائشی قانون میں مجوزہ ترمیم میں درج ہیں، جسے آئندہ قانون ساز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ "اس اہم بل کی منظوری میں تاخیر میں سیاسی پیشرفت سبب بن سکتی ہے۔ پارلیمانی داخلہ اور دفاعی امور کی کمیٹی نے ایک متوازن رپورٹ مکمل کی ہے جو مشترکہ مقاصد کو حاصل کرتی ہے اور وزارت داخلہ کے لیے خاندانی، سیاحتی اور کمرشل وزٹ ویزا کھولنے میں آگے بڑھنے کے لیے کنٹرول طے کرتی ہے۔

    کویت

    ذرائع نے مزید بتایا کہ بل میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے ویزوں کے اجراء اور تجدید کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم بل میں ان فیسوں کی وضاحت نہیں کی گئی، لیکن یہ بل وزیر داخلہ کو ان میں ترمیم کر کے فیصلہ جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

    ذرائع نے نشاندہی کی کہ زائرین پر لازمی ہیلتھ انشورنس کا نفاذ بھی ویزا کی پابندیوں کو ہٹانے میں تیزی لانے میں معاون ثابت ہوگا، اس انشورنس کی تصدیق سے ریاست کے لیے اچھی آمدنی ہوگی۔

    سرکاری اسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا، اور ان کے انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائے گی تاکہ شہریوں کو موثر طریقے سے صحت کی خدمات کی فراہمی پر توجہ دی جاسکے۔

  • امیر کویت کے خاندان سے اظہار تعزیت، نگراں وزیر اعظم آج کویت جائیں گے

    امیر کویت کے خاندان سے اظہار تعزیت، نگراں وزیر اعظم آج کویت جائیں گے

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج امیر کویت کے خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے کویت جائیں گے۔

    تفصیلایت کے مطابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر آج پاکستان میں یوم سوگ ہے، اور قومی پرچم سرنگوں کیا گیا ہے۔ امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کے لیے عالمی رہنماؤں کی کویت آمد بھی جاری ہے۔

    آج نگراں وزیر اعظم کاکڑ بھی ایک روزہ دورے پر کویت جائیں گے، اس سے قبل سعودی ولئ عہد کویت پہنچے اور امیر کویت کے خاندان سے تعزیت کی، امریکی وزیر دفاع جسٹن لائیڈ نے بھی کویت کا دورہ کیا اور امیر کویت کے خاندان سے تعزیت کی۔

    واضح رہے کہ ہفتے کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے تھے، انھیں گزشتہ روز سپرد خاک کیا گیا تھا، کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد منتخب ہو گئے۔

  • کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے، اب وہ 50 ممالک میں ویزا فری داخلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری یادداشت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کویتی پاسپورٹ ہولڈر پیشگی ویزا انتظامات کے بغیر 50 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

    کویتی شہریوں کے لیے موجودہ ویزا پالیسیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شیخ سالم الصباح نے کہا کہ مذکورہ پچاس ممالک میں 10 یورپی، 3 آسٹریلیا کے علاقے اور قریبی ممالک میں، 7 ایشیائی، 4 افریقی، 13 امریکی اور 13 عرب ممالک شامل ہیں۔

    نئی پالیسی سے کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے اور اب وہ دنیا بھر میں آسانی کے ساتھ آ جا سکیں گے، کویت کے وہ شہری جو الیکٹرانک ویزے کو ترجیح دیتے ہیں، ان کے لیے 11 ممالک یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، جن میں 4 یورپی، 3 ایشیائی، 2 افریقی اور 2 امریکی ممالک شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کا ویزہ درخواستوں سے متعلق اعلان

    کویتی شہریوں کے لیے 32 ممالک میں آن ارائیول ویزے کی بھی سہولت دستیاب ہے، ان ممالک میں آسٹریلیا اور قریبی علاقوں کے 5 ممالک، ایشیا کے 12، افریقہ کے 13، امریکا میں ایک اور ایک عرب ملک شامل ہیں۔

    تاہم 104 ممالک ایسے ہیں جہاں کویتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اب بھی سفارت خانوں یا منظور شدہ دفاتر کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، ان میں 36 یورپی ہیں، 7 آسٹریا اور اس کے پڑوسی ممالک ہیں، 10 ایشیائی، 28 افریقی ہیں، 20 امریکی، اور 3 عرب ممالک ہیں۔

  • کویت میں‌ ساحل پر باربی کیو کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت میں‌ ساحل پر باربی کیو کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کویت سٹی: کویتی حکام نے عوامی دلچسپی کا اہم قدم اٹھا لیا، ساحل پر باربی کیو کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں نئی شرائط کے تحت سمندر کے کنارے باربی کیو کرنے کی اجازت دے دی گئی، اس سلسلے میں کویت میونسپلٹی نے عوامی حفظان صحت سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

    نئے ضوابط کے تحت مخصوص علاقوں میں عوامی ساحلوں پر باربی کیو کیا جا سکے گا، وزیر مملکت برائے بلدیات اور مواصلاتی امور کے وزیر مملکت فہد الشولہ کے مطابق یہ اجازت مخصوص علاقوں کے لیے ہے۔

    تاہم دوسری طرف فٹ پاتھوں، گلیوں، سڑکوں، چوکوں، چوراہوں، عوامی مقامات، سرکاری زمینوں اور پارکوں میں باربی کیو ممنوع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ساحل پر بھی باربی کیو پر پابندی تھی اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جاتا تھا۔

  • کویت جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

    کویت جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے فیملی ویزے بحال کرنے کی خوشخبری سنادی، متعلقہ محکموں نے تارکین وطن کی درخواستیں وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ان کے اہل خانہ کو ملنے کا موقع مل سکے گا۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کویت میں فیملی وزٹ ویزا کی درخواستوں کی منظوری بحال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، کئی ماہ کے وقفے کے بعد کویت ایک بار پھر اہل خانہ کو وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتا ہے تاکہ وہ ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں۔

    حالیہ پیش رفت میں کویت ویزا جاری کرنے سے متعلق ضروری طریقہ کار اور ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد فیملی ویزا کی درخواستیں دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔

    درخواست دہندگان کے لیے اہلیت کے معیار میں تنخواہ اور ملازمت کے تحفظات شامل ہوں گے، جس میں فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو ترجیح دی جائے گی۔

    یہ پیش رفت کویت کی ویزا پالیسیوں میں ایک مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے جو سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پورا کرتی ہے اور خاندانی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔