Tag: kwait

  • کویت : ہزاروں غیرملکیوں کے لائسنس کیوں منسوخ ہوئے؟

    کویت : ہزاروں غیرملکیوں کے لائسنس کیوں منسوخ ہوئے؟

    کویت : سال 2023 میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس عملے نے منشیات کے اسمگلروں کیخلاف سخت اور کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار اور ملک بدر کیا گیا۔

    اس حوالے سے رواں سال کے اختتام پر کویتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتوں اور حکومتی اداروں کی طرف سے گزشتہ 12 ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کے پہلے نائب وزیر شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات کے تحت پولیس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کامیابیوں کے لحاظ سے وزارت نے بائیو میٹرک فنگر پرنٹ سسٹم کو نافذ کیا اور منشیات کے اسمگلروں سے سختی سے نمٹا جو کہ 15 ملین نشہ آور گولیاں ضبط کرنے میں کامیاب رہی۔

    وزارت نے منشیات کے اسمگلروں کو پے در پے تکلیف دہ ضربیں لگائیں، خاص طور پر کویت کی تاریخ میں منشیات کے سب سے بڑے قبضے میں 15 ملین لیریکا گولیاں اور آدھے ٹن سے زیادہ خام لیریکا پاؤڈر ضبط کیا۔ ان ادویات سے ملک میں نوجوان نسل کی بربادی سیلاب ایک آ جاتا اور تباہ کن نقصان ہوتا۔

    سیکورٹی سروسز بہت سے منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے میں کامیاب ہو گئیں پکڑی گئی منشیات کا تخمینہ لاکھوں دینار تھا۔

    اس کے علاوہ کویت نے اقامہ اور رہائش کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں غیرملکیوں کو ملک بدر کرکے آبادیاتی ڈھانچے میں ترمیم کرنے کا ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

    ریزیڈنس افیئرز انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی حفاظتی مہمات کے نتیجے میں ہزاروں رہائشیوں اور لیبر لاء کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

    لائسنس

    انہیں تمام گورنریٹس میں بڑی حفاظتی مہموں میں ملک سے نکال دیا گیا، ٹریفک کی طرف، وزارت داخلہ کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے ملک چھوڑ کر جانے والے تارکین وطن کے 66,000 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیے تاہم ان کے لائسنس اب بھی درست تھے۔

    ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی تاکہ تارکین وطن کے لیے شرائط کی تعمیل کی توثیق کی جاسکے اور جو لوگ شرائط پر پورا نہ اترتے ہوں ان سے لائسنس واپس لیے جائیں، اس کے علاوہ تارکین وطن کے کاغذی لائسنس کے اجراء کو روکا جائے اور صرف ڈیجیٹل لائسنس جاری کیے جائیں۔

    ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں وزارت اپنے سیکورٹی کے تمام شعبوں میں اپنی زیادہ تر خدمات کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی، بشمول آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہوائی اڈے پر شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدید، اور نئی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا۔

    اس کے علاوہ غیر ملکیوں اور خلیجی شہریوں کے ملک چھوڑنے سے پہلے ان سے زیر التواء ٹریفک جرمانے جمع کرنے کے علاوہ۔ وزارت داخلہ اور مختلف وزارتوں کے درمیان رابطہ عوام کے فنڈز سے وزارتوں کے قرضے جمع کرنے کے علاوہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر لاکھوں دینار کے جرمانے جمع کرنے کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے۔

  • کویت: قرنطینہ پیکجز کیا ہوں گے؟

    کویت: قرنطینہ پیکجز کیا ہوں گے؟

    کویت سٹی: ڈی جی سی اے کو مختلف کمپنیوں کی طرف سے قرنطینہ کے لیے پیکج آفرز موصول ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کو حال ہی میں ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں سمیت قرنطین خدمات فراہم کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں کی جانب سے پیکج آفرز موصول ہوئی ہیں تاہم سول ایوی ایشن نے یہ آفرز مہنگی ہونے کی وجہ سے تاحال قبول نہیں کیں۔

    رپورٹس کے مطابق ڈی جی سی اے نے قرنطینہ مراکز کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا تھا، اس سلسلے میں جمعرات کو وزرا کونسل کے اجلاس میں 34 ممالک پر عائد پابندی کے خاتمے کی تجویز پر غور کیا گیا، ڈی جی سی اے نے اجلاس میں قرنطینہ مراکز کی مینٹی نینس کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کیا۔

    ڈی جی سی اے نے کابینہ سے ان مراکز کے انتظام میں حصہ لینے کی درخواست بھی کی، بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کی ذمہ داریاں ایئرپورٹس کو چلانے اور طیاروں کی فراہمی کے لیے مختص ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ کویت اور پابندی والے ممالک کے درمیان پروازوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق ڈی جی کی تجویز پر وزرا کونسل نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

    کویت: پھنسے ہوئے تارکین کے لیے اچھی خبر

    بتایا جا رہا ہے کہ پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، قومی ایئرلائنز بھی طیاروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح تیار ہیں، طیاروں کی آمد پر سخت چیکنگ اور قرنطینہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    فی الوقت قرنطینہ مراکز کے سلسلے میں فیصلہ کیا جانا ہے، جس کے انتظام سے سول ایوی ایشن نے معذرت کر لی ہے، جب کہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے اس کے لیے پیکج آفرز موصول ہو رہی ہیں، تاہم یہ پیش کشیں مہنگی ہیں، ان میں 14 دن کے قرنطینے کے لیے فی فرد 600 دینار سے 700 دینار تک کی لاگت رکھی گئی ہے۔

    اس پیکج میں فلائٹ ٹکٹ، پی سی آر ٹیسٹ، رہائش اور دن میں تین وقت کا کھانا شامل ہے، دوسری طرف کچھ ہم سایہ ممالک نے 300 سے 350 کویتی دینار والے پیکج آفر کیے ہیں۔

    اس پس منظر میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے نئی اور کم قیمتوں کے ساتھ پیکج آفرز کیے جائیں گے، تاہم اس سلسلے میں کسی مناسب فیصلے اور تعین کے طریقہ کار کا انحصار وزرا کونسل پر ہے۔

  • کویت: حکومت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر فلپائنی سفیر دفتر خارجہ طلب

    کویت: حکومت کی جانب سے جارحانہ بیانات پر فلپائنی سفیر دفتر خارجہ طلب

    کویت: فلپائن کی سفیر ریناٹو پیڈرو ویلا کو سفارتی قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور فلپائنی حکومت کی جانب سے کویت کے خلاف جارحاجہ بیانات پر دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلپائنی حکومت جانب سے مسلسل کویت کے خلاف بیانات دیے جارہے ہیں اور سفارت خانے میں موجود عملہ سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں جس کے پیش نظر فلپائنی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے فلپائن کے سفیر ریناٹو پیڈرو ویلا کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا، جبکہ فلپائنی حکام کے کویت کے خلاف حالیہ جارحانہ بیانات پر دو احتجاجی مراسلے بھی ان کے حوالے کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    ان احتجاجی مراسلوں میں فلپائنی سفارت خانے کے بعض ملازمین کی سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، اور سفارتی قوائد وضوابطہ کی خلاف ورزی یوں ہی جاری رہی تو کویت حکام کی جانب سے ایکشن لیے جانے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ فلپائنی سفارت خانے کا عملہ اور ملازمین سفارتی تعلقات سے متعلق عالمی سفارتی اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کی ان سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کویت: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں‌ پر غیر ملکیوں‌ کو بے دخل کرنے کی سفارش

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فلپائنی سفارت خانے کی ایک ٹیم سفارتی لائسنس پلیٹ والی کاروں پر گھریلو ملازمین کو کویتی گھروں سے مبینہ طور پر اسمگل کر کے لے جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔