Tag: Kylie Jenner

  • امریکی ماڈل گرل سوشل میڈیا پر30کروڑ مداحوں سے ساتھ سرفہرست

    امریکی ماڈل گرل سوشل میڈیا پر30کروڑ مداحوں سے ساتھ سرفہرست

    نیویارک : امریکی سوشل میڈیا اسٹار بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر انسٹاگرام پر 30 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

    انسٹا گرام پرسب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت کی بات کی جائے تو مردوں کی اس فہرست میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 38 کروڑ سے زائد ہے۔

    اگرخواتین کی بات کی جائے توکائیلی جینر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت ہیں ان کے فالورز کی تعداد 30 کروڑ ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی جبکہ چوتھا نمبر ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن کا ہے ۔

    اس کے علاوہ عالمی سطح پر مقبول فٹبال کھلاڑی لیونل میسی روزاریو کے بھی انسٹاگرام پر 30 کروڑ جبکہ ڈیوائن کے 28 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

  • بائیس سالہ اداکارہ کو غلط بیانی پر بڑی سزا مل گئی

    بائیس سالہ اداکارہ کو غلط بیانی پر بڑی سزا مل گئی

    نیویارک: امریکا کے نامور کاروباری جریدے فوربز میگزین نے امریکی اداکارہ کائلی جینر کو غلط بیانی کرنے پر بڑا دھچکا دیتے ہوئے ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر کردیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوربز میگزین کی گزشتہ برس مارچ میں آنے والی فہرست میں رئیلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر کو دنیا کی کم عمر ارب پتی خاتون قرار دیا گیا تھا۔

    فوربز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کائلی کے اثاثوں کی مجموتی مالیت اتنی باقی نہیں رہی کہ انہیں ارب پتی قرار دیا جائے لہذا ہم نے اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فہرست سے باہر کردیا‘۔

    انتظامیہ کے مطابق ’ہماری ٹیم نے کائلی کے کاسمیٹک کمپنی کے حصص کی مالیت بھی دیکھی ، چونکہ اب اُن کی کمپنی نقصان میں ہے اور کاروباری حجم چھوٹا ہوگیا تو انہیں ارب پتی نہیں کہا جاسکتا‘۔

    فوربز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بائیس سالہ اداکارہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریبا 90 کروڑ ڈالرز کے قریب بنتا ہے جبکہ انہوں نے غلط بیانی کر کے اپنے اثاثوں کی مالیت بہت زیادہ بڑھا کر بتائی‘۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ارب پتی افراد کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فوربز کی جانب سے پیش کردہ کہانی مفروضوں پر مبنی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’جینر، کم کاردیشین اور کورٹنی کاردیشین کی سوتیلی بہن ہیں’۔ انہوں نے 2006 میں 29 ڈالر سے کائلی کاسمیٹکس کے نام سے لپ کٹس، میچنگ لپ اسٹک اور لپ لائنر کا کاروبار شروع کیا’۔

  • کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں

    کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں

    لندن : کائیلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو پیچھے چھوڑدیا اور دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں جبکہ امیزون کےبانی جیف بزوز کو دنیاکے امیر ترین شخص قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے، دنیاکے امیر ترین شخص کا اعزاز امیزون کےبانی جیف بزوزکے پاس محفوظ ہیں ، ان کے اثاثوں کی مالیت یک سو اکتیس بلین ڈالر ہیں۔

    دنیا کے امیتر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایمازون کے بانی نے 25 برس بعد اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مائیکرسوفٹ کے بانی بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہے، ان کا اثاثوں کی مالیت 96.5 ملین ڈالر ہے جبکہ امریکی بزنس مین وارنر بفے 82.5ملین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بفے تیسرے نمبر پر ہیں۔

    فیشن انڈسٹری کے معروف نام فرانس کے برنارڈ ارونلٹ 76 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے، کارلوس سلم ہیلو پانچویں ، اسپین کے ایمانسیو اورٹیگا چھٹے ، اوریکل جیسے معروف سافٹ ویئر کے خالق لیری ایلسن ساتویں نمبر پر ہے۔

    فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 9 ملین ڈالر کے نقصان کے بعدپانچویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے۔

    دوسری جانب کائیلی جینر نے نئی تاریخ رقم کی اور دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بن گئیں، سوشل میڈیا اسٹار نے یہ کامیابی اکیس برس کی عمر میں حاصل کی ہے۔

    کائیلی نے دوہزار پندرہ میں میک اپ کا سامان آن لائن فروخت کرنا شروع کیا تھا، خوش قسمتی سے ان کی مصنوعات فوراً فروخت ہونےلگیں اور کامیابی کا سفر شروع ہوگیا۔

    گزشتہ سال چھتیس کروڑ ڈالر کی مصنوعات فروخت کرکے کائیلی جینر کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بنی گئیں۔

  • کائلی جینر کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے کی جانب گامزن

    کائلی جینر کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے کی جانب گامزن

    نیویارک: امریکی میگزین فوربز کے مطابق امریکی ٹی وی اسٹار اور میک اپ مصنوعات کی کمپنی کی 20 سالہ مالکہ کائیلی جینر کے اثاثوں کی مالیت 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    فوربز کے مطابق کائیلی جینر نے دو سال قبل اپنی کاسمیٹکس کمپنی متعارف کروائی تھی، جریدے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اسٹار اپنے بل بوتے پر ارب پتی بننے والی سب سے کم عمر شخصیت بننے کی راہ پر ہیں۔

    کائیلی کے مقابلے میں ان کی سوتیلی بہن ہالی ووڈ اداکارہ کم کارڈیشین کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ ڈالر ہے، 20 سالہ کائیلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔

    امریکی ٹی وی اداکارہ امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں، کائلی جینر کی عمر ابھی اتنی بھی نہیں ہے کہ وہ امریکا میں قانونی طور پر شراب نوشی کرسکیں۔

    کائیلی جینر ایک بیٹی کی ماں ہیں اور اپنے ہونٹوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں تاہم رواں ہفتے کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہونٹوں پر ڈرمل فلرز نامی انجیکشن لگوانا چھوڑ رہی ہے۔

    کائیلی جینر نے 2015 میں ٹی وی شو کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز کی ایک قسط میں تسلیم کیا تھا کہ ان کے قدرتی ہونٹ ان کے لیے عدم تحفظ تھے اور وہ انہیں مصنوعی طور پر تبدیل کرنا چاہتی تھیں بعدازاں انہوں نے اپنا برانڈ کائیلی کاسمیٹکس متعارف کروایا تھا جس میں صارفین کے لیے ہونٹوں کو نمایاں کرنے والی میک اپ کی مصنوعات بھی شامل تھیں۔

    امریکی ٹی وی اسٹار سب سے کم عمر ارب پتی بننے کی جانب گامزن ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 23 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔

    گزشتہ روز کائیلی جینر نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ واہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ میں اپنا فوربز سرورق پوسٹ کررہی ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں