Tag: Kyrgyzstan

  • کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمی

    کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمی

    بشکیک : کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر مشتعل افراد نے حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان کشیدگی میں پاکستانی طلباء بھی زد میں آگئے۔

    اس حوالے سے کرغزستان میں زیر تعلیم ڈاکٹر ورشا نے روتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہمارے ساتھ بہت برا ہوا ہے، کل عرب ممالک کے کچھ طلبہ سے مقامی لوگوں کا جھگڑا ہوا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہاسٹل پر حملہ کرنے والے بلوائی بہت بڑی تعداد میں تھے جنہوں نے آج یہاں بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ڈاکٹر ورشا نے بتایا کہ ہم نے باتھ روم میں چھپ کر اپنی جانیں بچائی، ہاسٹل میں 500کے قریب پاکستانی طلبہ و طالبات موجود ہیں۔

    پاکستانی طالبہ نے بتایا کہ حملوں کے بعد کرغزستان کی فوج ہاسٹل کے باہر پہنچنا شروع ہوگئی ہے، محصور طلبہ کو تھوڑی دیر پہلے ریسکیو کرنے کا کام شرع کیا گیا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا سوشل میڈیا پر پیغام

    اس حوالے سے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ بشکیک میں موجود پاکستانی طلبہ حالات معمول پر آنے تک اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ہم مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سےرابطے میں ہیں اور طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایمرجنسی میں طلبہ 507567667-996پر رابطہ کریں۔

    پاکستانی طالبہ ڈاکٹر ورشا نے بھائی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میری کچھ دوستوں سے بات ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ بلوائیوں نے لڑکیوں کے کمروں میں بھی بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی۔

  • کرغزستان تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل، پہلے دو کارگو ٹرک بشکک پہنچ گئے

    کرغزستان تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل، پہلے دو کارگو ٹرک بشکک پہنچ گئے

    علاقائی رابطے کے سلسلے میں اہم سنگ میل کے طور پر این ایل سی نے بذریعہ روڈ کرغستان تک سامان کی کامیاب ترسیل کر دی۔

    اقوام متحدہ کے ٹرانسپورٹ انٹرنیشن آکس روٹیر (TIR) سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغزستان کے راستے پہلے دو ٹرکوں پر مشتمل برآمدی کارگو ادویات لے کر بشکک پہنچ گیا، واپسی کے سفر پر یہ ٹرک کرغزستان سے مختلف دیگر مصنوعات کی کھیپ پاکستان لے کر جائیں گے۔

    اس سے قبل این ایل سی کے دو ٹرک، آم کے جوس، گھریلو سامان اور دیگر سامان سے لدے، پاکستان سے کرغزستان کے راستے قازقستان کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوئے، نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کی نقل و حمل کی اولین کوششوں نے اب نہ صرف کرغزستان اور دیگر خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی جمہوریہ (CARs) کے ساتھ بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموار کر دی ہے۔

    زمینی تجارت کے آغاز کے موقع پر بشکک کسٹمز پورٹ پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرغزستان کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن Tekebaev Tilek Kydyrmaevich کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم اور سینئر حکام نے شرکت کی، اس موقع پر کرغزستان کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کا کہنا تھا کہ ہم کھیپ لانے پر نیشنل لاجسٹک سیل کے شکرگ زار ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ راستہ پاکستان اور باقی دنیا کے ساتھ تجارت کے لیے کرغزستان تک سب سے زیادہ اقتصادی رسائی فراہم کرے گا۔

    انھوں نے اعلان کیا کہ کرغزستان سے جلد ہی ایک قافلہ پاکستان بھیجے گا اور کرغزستان نجی شعبہ اور لاجسٹک کمپنیاں اس اقدام کی حمایت کریں، اس موقع پر پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کا کہنا تھا کہ کارگو کی کامیاب نقل و حمل پر NLC مبارک باد کی مستحق ہے۔ اس سے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی منڈیوں سے رابطے کے لیے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو کرغزستان تک رسائی کی پیشکش کی ہے۔

  • جبری شادیوں کے خلاف کرغیزستان کی خواتین کا انوکھا فیشن شو

    جبری شادیوں کے خلاف کرغیزستان کی خواتین کا انوکھا فیشن شو

    بشکیک : کرغیزستان میں جبری شادیوں کے خلاف شعور اجاگر کرنے کےلیے متاثرہ خواتین نے انوکھے فیشن شو کا انعقاد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیاء کی ریاست کرغیزستان میں آج بھی مفتوحہ شادی کی فرسودہ روایت پر عمل کیا جاتا ہے جسے معدوم ہوئے صدیاں گزر گئیں، ۔

    عروسی اغواء یا مفتوحہ شادی کا عمل ایسی فرسودہ روایت ہے، جس کے تحت مرد اس خاتون کو اغواء کرکے شادی کرتا جسے وہ پسند کرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرغیزستان میں جبری شادی پر قانونی پابندی کے باوجود اب بھی مفتوحہ شادی کے افسوس ناک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے خلاف کئی افراد سرگرم عمل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جبری شادیوں کے خلاف کرغیزستان میں ایسے فیشن شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں متاثرہ خواتین فرسودہ روایت کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے شرکت کرتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرغیزستان میں ہر پانچ میں سے ایک خاتون کو اغواء کرکے زبردستی ایسے مرد سے بیاہ دیا جاتا ہے جو اس خاتون سے شادی کا خواہاں ہوتا ہے۔

    کرغیزستان کی قانون ساز  اسمبلی میں اس روایت کے خلاف سنہ 2013 میں قانون سازی بھی کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود یہ واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔

    عروسی اغواء کی شکار خاتون نے بتایا کہ ’مجھے کچھ لوگ اغواء کررہے تھے تو میں نے مزاحمت دکھائی لیکن اغواء کاروں میں سے کسی نے میرے پیٹ کو نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں دھکیل دیا اور لے جاکر شادی کروادی‘۔

    عروسی اغواء کی ایک اور متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ آج کل کی خواتین کو نئی ایسے رول ماڈلز کی تلاش ہے جو متاثرہ خواتین کو آواز بلند کرنے میں حوصلہ دیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جبری شادی کی متاثرہ خواتین ملک میں تبدیلی خواتین کی خود مختاری کیلئے پر عزم ہیں۔

  • نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

    نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے ایران کے صدر اور کرغزستان کے وزیراعظم نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کےصدرحسن روحانی نے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ایران کے صدر کا خیرمقدم کیا۔

    ای سی اوسربراہ اجلاس میں شرکت کرنے پر نواز شریف نے صدرحسن روحانی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سےتنظیم میں ایران کا کردارقابل تعریف ہے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ بھی خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیراعظم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں جین بے کوف سرون بائے کی قیادت میں کرغز وفد شریک ہوا، کرغز وزیراعظم نے ای سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مئی 2015 میں بشکک کا دورہ بہت سود مند ثابت ہوا، دونوں رہنماؤں کنے تجارت،معیشت، توانائی اوردفاع میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

    اس کے علاوہ رہنماؤں کنے توانائی، مواصلاتی رابطوں کے منصوبوں پرعملدرآمد کےعزم کا اظہار بھی کیا۔

  • کرغیزستان : چینی سفارتخانے پر خودکش حملہ،3افراد زخمی

    کرغیزستان : چینی سفارتخانے پر خودکش حملہ،3افراد زخمی

    بشکک: کرغیزستان کے دارالحکومت میں چینی سفارتخانے پر خودکش حملہ کار بم حملے کے نتیجے میں تین محافظ زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرغیز دارالحکومت بشکک میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی سفارتخانے کے گیٹ سے ٹکرادی، حکام کے مطابق گاڑی دروازے کو توڑتی ہوئی اندر داخل ہوگئی اور چینی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔
    china-3

    حملے میں سفارتخانے کے تین محافظ زخمی ہوگئے جبکہ تینوں زخمی کرغیزستانی شہری ہیں۔

    china-2

    china-4

    کرغیزستان کی سرکاری سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں چوبیس کلو گرام بارود استعمال کیا گیا ، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں چینی سفارتخانے میں کام کرنے والے دو مقامی افراد اور ایک خاتون معمولی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق گاڑی میں چوبیس کلو دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

    china-1

    واضح رہے کہ چینی سفارتخانہ سابق سوویت ریاست کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک کے جنوب میں واقع ہے۔