Tag: La Liga Football League

  • لالیگا فٹبال لیگ : بارسلونا نے ریال سوسیداد کو ایک گول سے ہرادیا

    لالیگا فٹبال لیگ : بارسلونا نے ریال سوسیداد کو ایک گول سے ہرادیا

    لالیگا : لائنل میسی کی بارسلونا نے لالیگا فٹبال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریال سوسیداد کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دے دی، میسی نےدو گول اسکورکیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش لا لیگا لیگ میں ایک بار پھر لائنل میسی کا جادو چل گیا۔ ٹائٹل کی دوڑ میں امیدیں برقرار رکھنے کیلئے میسی کی بارسلونا کو ریال سوسیداد کےخلاف میچ جیتنا ضروری تھا، 17 ویں منٹ میسی نےگیند کو جال میں پھینک دیا۔

    پہلےہاف کے37 ویں منٹ میں میسی نے ایک اور گول داغ دیا۔ حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور گول اسکور کرکے خسارہ ایک گول کم کردیا۔

    کھیل کے چوالیسویں منٹ میں بارسلونا نے تیسری بارگیند کو جال میں  پہنچایا۔ پہلے ہاف کےاختتامی لمحات میں ریال سوسیداد نےایک اور گول اسکور کرکے برتری کو کم کیا۔

    پہلےہاف میں بارسلونا کو تین دو کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ بارسلونا نےمیچ تین دو جیت کر دوسری پوزیشن مستحکم کرلی۔

  • لالیگا فٹبال لیگ: لائنل میسی کی بارسلونا کو اپ سیٹ شکست

    لالیگا فٹبال لیگ: لائنل میسی کی بارسلونا کو اپ سیٹ شکست

    لالیگا : لائنل میسی کی بارسلونا کو لالیگا فٹبال لیگ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لالیگا میں فٹبال کے سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں،اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ میں زور کا جوڑ پڑا ہے۔

    پیپے نے دوسرے ہاف کےآغاز میں گول داغ کر ریال میڈرڈ کو برتری دلوادی۔ میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل ایٹلیٹکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر اینٹونیو گریز مین نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ برابر ہونے کے باوجود ریال میڈرڈ نے پہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیا۔

    ایک اورمیچ میں لائنل میسی کی بارسلونا کو حیران کن طور پر اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ مالاگا نے پہلے ہی ہاف میں گول کردیا۔

    اسٹار فٹبالر نیمارکو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بیٹھا دیا گیا۔ مالاگا نے دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی بارسلونا کو ایک اور گول داغ کرمیچ دو صفر سے جیت لیا۔