Tag: laal masjid

  • کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    لندن: وزیراعظم نواز شریف سے ایک سینئر امریکی اہلکارنے ملاقات کی جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت فراہم کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورامریکی صدر اوبامہ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سینئرامریکی اہلکارنے ان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کاپیغام دیا جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد سے روابط کے ثبوت پیش کئے گئے۔


    کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکارنے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی لال مسجد کے امام مولاناعبدالعزیزکے ساتھ تصاویربھی دکھائیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز مہر تاشفین ملک اور ان کے شوہر رضوان فاروق نے معذروں کی بحالی کے مرکز پرمبینہ طورپر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    امریکی پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • سول سوسائٹی کا لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    سول سوسائٹی کا لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد: سانحہ پشاور پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے مذمت کرنے سے انکار کیا ہے ، انکے اس عمل کے خلاف پاکستان کی سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    سانحہ پشاور پرہرآنکھ اشک بار اور ہردلگرفتہ ہے آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے بلا تخصیص رنگ و نسل مذہب مذمت کی جارہی ہے لیکن لال مسجد کے خطیب مو لا نا عبد العزیز نے اس سانحے کوعمل کا رد عمل قراردیا ہے۔

    مو لا نا عبدالعزیز کے اس بیان پر اسلام آباد کی سول سوسائٹی نے روزانہ لال مسجد کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے سول سو سائٹی کا مطا لبہ ہے کہ مولانا قوم سے غیرمشروط معافی مانگیں بصورت دیگرانہیں گرفتار کیا جا ئے۔

    اس موقع پرسول سو سائٹی کے اراکین خاصے دل گرفتہ و جذبا تی بھی نظر آئے اور انہوں نے ’طالبان کا جو یا رہے غدار ہے غدار ہے‘کے فلک شگاف نعرے لگا ئے۔

    اس کے ساتھ ’دہشت گردی مردہ باد‘ کے نعروں سے بھی فضا گو نجتی رہی۔ سول سو سائٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے کی نماز لال مسجد کے باہر پڑھیں گے۔