Tag: Laapataa Ladies

  • آئیفا ایوارڈ 2025 کا میلہ فلم لاپتا لیڈیز نے لوٹ لیا

    آئیفا ایوارڈ 2025 کا میلہ فلم لاپتا لیڈیز نے لوٹ لیا

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز آئیفا میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ نے بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

    آئیفا (انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز)  کے 25ویں یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ چمکیلی رات کا انعقاد بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    تقریب کا انعقاد دو حصوں میں ہوا، ہفتے کو ‘آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز’ یعنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے فلموں اور سیریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سنیما انڈسٹری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

    یاد رہے کہ آئیفا نے پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فلموں اور سیریز کے لیے الگ ایوارڈز کا اعلان کیا، تقریب کی میزبانی اداکار کارتک آریان اور کرن جوہر نے کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    آئیفا ایوارڈ 2025 کا میلہ فلم لاپتا لیڈیز نے کئی ایوارڈز کے ساتھ لوٹ لیا، فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت بہترین ہدایت کار، بہترین اسٹوری، بہترین میوزک ڈائریکٹر اور بہترین اسکرین پلے جیسے ایوارڈز اپنے نام کر کے آئیفا کی شام نمایاں رہی۔

    اس کے علاوہ اداکار کارتک آریان کو فلم بھول بھلیاں 3 کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اداکارہ کریتی سینن فلم دو پتی کے لیے بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    اس کے علاوہ اداکار، ڈانسر، اور میزبان راگھو جویال نے شوبز انڈسٹری کے لیے 14 سال کی انتھک لگن کے بعد اپنا پہلا آئیفا ایوارڈ اپنے نام کیا، انہیں فلم کل میں بیسٹ نیگیٹو رول پر ایوارڈ ملا۔

    دوسری جانب ڈیجیٹل ایوارڈز میں بہترین فلم ‘امر سنگھ چمکیلا’ قرار پائی، اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی امر سنگھ چمکیلا کے امتیاز لی کو ملا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IIFA Awards (@iifa)

    سیریز کی کیٹیگری میں’ پنچایت’ کے تیسرے سیزن کو بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی پنچایت سیزن تھری کے ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا کو ملا۔

  • عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

    عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انکی سابقہ اہلیہ اور ہدایتکار کرن راؤ کی مشہور فلم لاپتا لیڈیز آسکرز کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے منگل کو 97ویں آسکرز کے لیے 10 کیٹیگریز کی شاٹ لسٹس جاری کی ہیں، اس شارٹ لسٹ میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کو شامل نہیں کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گونیت مونگا کپور کی فلم ’انوجا‘ نے لائو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، فلم انوجا گارمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی مجبوری کی پر مبنی چائلد لیبر کی کہانی ہے۔

    یاد رہے کہ لاپتہ لیڈیز کو ستمبر 2024 میں آسکرز کے لیے بھارت کی آفیشل انٹری منتخب کیا گیا تھا، جس میں دو نوجوان دلہنوں کی معاشرتی زندگی کی داستان پیش کی گئی ہے۔

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی اس فلم کی کہانی ایک اعزازی کہانی پر مبنی ہے جو بپلوپ گوسوامی نے لکھی تھی، اور اس میں راوی کشن، نیتنشی گوئل اور پرتیبھا رنتا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

    لاپتا لیڈیز کو عامر خان، کرن راؤ، اور جیوتی دیشپانڈے نے عامر خان پروڈکشن، کنڈلنگ پکچرز، اور جیو اسٹوڈیو کے بینرز تلے پروڈیوس کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/kareena-kapoor-saif-ali-khan-reunite/

  • کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے نام بڑا اعزاز

    کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے نام بڑا اعزاز

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو رنبیر کپور کی اینیمل اور دیگر 12 ہندی فلم، 6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کو اس فلم سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ فلم کو ناقدین کی جانب سے خوب پزیرائی ملی ہے۔ فلم کا موضوع بھی انتہائی دلچسپ ہے اور اس میں موجود سبھی اداکاروں نے بہترین کام کیا ہے۔

    ’لاپتہ لیڈیز‘ نے رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا (arynews.tv)

    اس سے قبل کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُن کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوجائے گی تو اُن کا خواب پورا ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

  • کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی

    کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ کو بھارتی سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 ویں سال کے دوران منعقد کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج صنفی مساوات کے موضوع پر مبنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ آڈیٹوریم سی بلاک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کمپلیکس میں دکھائی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج اپنے اہلخانہ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے پہنچیں گے، اس موقع پر معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اور فلم کی ڈائریکٹر کرن راؤ بھی موجود ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے تھے۔

    فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے جب وہ گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

    بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھول پن کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں دل چسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ٹرین میں دو باراتیں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں۔

  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر جاری

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: جیو اسٹوڈیو اور اداکار عامر خان پروڈکشنز کے اشتراک سے کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’لاپتا لیڈیز ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    مداحوں کے کافی انتظار کے بعد ’لاپتا لیڈیز‘ کے ٹریلر کی آخر کار نقاب کشائی کر دی گئی ہے، کامیڈی سے بھرپور انٹرٹینر پر مبنی فلم کے ٹریلر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    دیہی بھارت میں بنائی گئی اس کہانی کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

    ‘لاپتا لیڈیز’ ایک فلم ہے جو جیو اسٹوڈیو کی طرف سے پیش کی گئی ہے، جس کی ہدایت کاری کرن راؤ نے کی ہے، اور اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اس فلم کا اسکرین پلے بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے، اسکرین پلے اور مکالمے اسنیہا ڈیسائی نے لکھے ہیں جبکہ اضافی مکالمے دیویاندھی شرما کے ہیں۔ یہ فلم یکم مارچ 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔