Tag: laash

  • پشاوراورکراچی میں دو طالب علموں نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی

    پشاوراورکراچی میں دو طالب علموں نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی

    پشاور/ کراچی :  پشاوراورکراچی میں دو طالب علموں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    آغاخان یونیورسٹی کے شعبہ نرسنگ کا طالب علم وسیع اللہ اپنے کمرے میں پنکھے سےلٹکا ہوا پایا گیا جبکہ پشاور میں اسکول کےطالب علم نےگولی مارکرخودکشی کرلی۔

    تقصیلات کے مطابق متوفی وسیع اللہ آغاخان یونیورسٹی کے کمیپس ہوسٹل میں رہاہش پذیر تھا۔ وسیع اللہ  کچھ دنوں سے پریشان اور کلاسز سے بھی اکثرغیرحاضررہتا تھا۔ بدھ کی رات 10 بجے  پُراسرارحالت میں کمرے میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

    اس واقعے کے بعد انظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد طالب علم کی لاش کو آغاخان سرد خانے بھیج دیا۔

    وسیع اللہ کے ساتھی طالب علموں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہونہار طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش اخلاق اورملنسار انسان تھا ۔

    خودکشی کے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں نرسنگ کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا اور تمام تعلیمی سرگرمیوں کوآغا خان میڈیکل کالجز اورنرسنگ اسکول میں معطل کر دیا گیا۔

    پشاورمیں بھی آج خودکشی کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے جس میں 14 سالہ طالب علم سلیمان نے گارڈ کی بندوق سے خود کو گولی ما رلی۔ تاہم اسے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    گذشتہ ایک دن کے دوران خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا جس میں طالب علم نے خودکشی کی۔

    یاد رہے اس سے قبل 6 اپریل 2010 کو اسی طرج کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب آغاخان یونیورسٹی کا سیکنڈ ائیر کا طالب علم پُراسرار حالت میں پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ طالب علم کا تعلق چترال سے تھا۔

  • لاہور: ڈیفنس میں ماڈل طاہرہ پراسرار طورپرہلاک

    لاہور: ڈیفنس میں ماڈل طاہرہ پراسرار طورپرہلاک

    لاہور: ماڈل گرل کو مبینہ طور پر زہر دے کر ہلاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے  ڈیفنس بلاک سی میں ایک گھر سے ماڈل طاہرہ کی  پراسرار حالت میں لاش ملی ہے۔

    پولیس کے مطابق طاہرہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے ، ملنے والی اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی سب انسپکٹر کی بیٹی ماڈل طاہرہ تیرہ سال قبل لاہور آگئی تھی جس کی لاش رات گئے ڈیفنس سی میں ایک گھر سےملی ہے۔

    پولیس کے مطابق طاہرہ کے جسم پر تشدد کے نشانات اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا تھا شبہ ظاہر کیا جاتا ہےکہ اسے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

  • بس اڈے سے صندوق میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    بس اڈے سے صندوق میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    لاہور: شیراکوٹ میں بس اڈے سے صندوق میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ بس اڈےپرکھڑی ایک بس سےتیرہ جنوری کو لاوارث صندوق ملا تھا ، جس سے ایک خوبرو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ جس کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی۔

    مقتولہ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ اور مسلم ٹاؤن ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، اے آر وائی نیوز نے بس اڈے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تو معمہ حل ہوا ۔

    ماڈل ٹاؤن کی رہائشی طوبٰی نامی خاتون نے اپنے ساتھی سے مل کر سیالکوٹ کی دو ٹکٹیں حاصل کیں اور صندوق بس کے اندر رکھ کر غائب ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو ماڈلنگ کا شوق تھا۔ ملزمہ نے اسے جھانسہ دیا اور قتل کرنے کے بعد لاش کو چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے معمہ حل ہونے پر ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔