Tag: laash baramad

  • منظورکالونی میں صندوق سے پچپن سالہ شخص کی لاش برآمد

    منظورکالونی میں صندوق سے پچپن سالہ شخص کی لاش برآمد

    کراچی : بلوچ کالونی میں مشکوک صندوق نے دہشت پھیلادی ، بعد ازاں صندوق سے مسخ شدہ لاش ملی۔ شہریوں کوخون آلود کفن کےٹکڑے بھیجھنےوالے بھتہ خوربھی پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پل کے قریب منظور کالونی میں مشکوک صندوق نے دہشت پھیلادی۔ صندوق کو دہشت گردوں کی کارروائی سمجھا گیا۔ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے صندوق کا جائزہ لیا تو صندوق سے دھماکہ خیز مواد نہیں پچپن سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کئی روز پرانی ہے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

    دوسری طرف ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے کیماڑی کے علاقے سے تاجروں اور شہریوں کو بھتہ خوری کے لئے خون آلود کفن اور گولیاں بھیجنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ بھتہ خور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ڈھائی کروڑروپےسےزائد بھتہ وصول کرچکےہیں۔

    گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے خون آلود کفن، اسلحہ اور بھتے کے لئے استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

  • سالہ بچے کی کوڑے دان سے لاش برآمد،علاقہ مکین سراپا احتجاج

    سالہ بچے کی کوڑے دان سے لاش برآمد،علاقہ مکین سراپا احتجاج

    لاہور: کریم پارک میں سات سالہ بچے کی کوڑے دان سے لاش ملی، واقع کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کریم پارک بلاک نمبر 4 کا سات سالہ بچہ محمدحذیفہ رات آٹھ بجے کے قریب گھر سے روٹیاں لینے نکلا،آدھا گھنٹہ گزرنے کہ بعد حذیفہ کے گھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کر دی۔

    جس پر گلی کے کونے پر کوڑے کے کین سے بچے کی لاش ملی۔ سات سالہ محمدحذیفہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ حذیفہ کے والد نےقاتل کو گرفتار کر کے سزادینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • لاہور میں ایک گھرسے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد

    لاہور میں ایک گھرسے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد

    لاہور : نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھر سے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے کند آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا۔

    لاہور میں توفیق کالونی گرین ٹاؤن کے رہائشی قاری جاوید کو نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر کندآلے سے وار کر کے قتل کیا ۔

    قاری جاوید کے اہل خانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اکیلا تھا کہ ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور اس کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ مقتول کے ورثا نے نامعلوم شخص کے خلاف درخواست درج کر وا دی ہے۔