Tag: labor day

  • یوم مزدور پر کم سن گھریلو ملازمہ بہنوں پر بہیمانہ تشدد

    یوم مزدور پر کم سن گھریلو ملازمہ بہنوں پر بہیمانہ تشدد

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شقی القلب مالکان نے یوم مزدور پر بھی کم سن ملازماؤں پر رحم نہ کھایا، اور تشدد کا نشانہ بنا کر ملازمہ بہنوں کو زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں یوم مزدور پر کم سن گھریلو ملازمہ بہنوں پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، بہنیں خیابان کالونی کے رہائشی وقار کے گھر پر گزشتہ 2 ماہ سے ملازمت کر رہی تھیں۔

    واقعے پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وقار اور اہل خانہ کی جانب سے بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس نے مقدمے کے بعد خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن افسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں مقدمے میں 4 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 8 سال کی زہرا اور 11 سال کی ایمان فاطمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دونوں کم سن بہنوں کو تحویل میں لے لیا۔

  • بلوچستان میں مالی بحران کا خدشہ ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں مالی بحران کا خدشہ ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان، جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لیبر قوانین میں قانون سازی کی اشد ضرورت ہے.

    تفصیلات کے مطابق یوم مزدور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شکاگومیں دی جانے والی قربانی محنت کشوں کے لیے مشعل راہ ہے، مزدور  یونینز  آج انھیں نکات پرمزدورکے حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی نسبت دنیا نے لیبر یونین قوانین میں بہت ترقی کی، معاشی ترقی میں مزدورریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمیں مزدورکے دن کو حقیقی معنوں میں تسلیم کرنا چاہیے، بلوچستان میں مالی بحران کا خدشہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ مالی بحران سے زیادہ متاثر مزدور اور ملازمت پیشہ طبقہ ہوگا، مالی بحران سے بچنے کے لئےآمدن بڑھانے والے منصوبوں کی ضرورت ہے.

    یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم مزدور بنایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ  مزدور طبقہ ملکی ترقی میں ہمارا شراکت دار ہے، موجودہ حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میںحکومت پاکستان نے’’مزدور کا احساس‘‘پروگرام شروع کردیا ہے، ’’مزدور کا احساس‘‘منصوبہ غربت میں کمی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔.

  • مزدور ملکی ترقی میں ہمارے شراکت دار ہیں، وزیراعظم عمران خان کا یکم مئی پر پیغام

    مزدور ملکی ترقی میں ہمارے شراکت دار ہیں، وزیراعظم عمران خان کا یکم مئی پر پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملکی ترقی میں ہمارا شراکت دار ہے، موجودہ حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن پر یکم مئی کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں آج سے حکومت پاکستان نے’’مزدور کا احساس‘‘پروگرام شروع کردیا ہے، ’’مزدور کا احساس‘‘منصوبہ غربت میں کمی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سات سال تک پاکستان نہ آ سکنے والے مزدوروں کو ایئر ٹکٹ پرسبسڈی دی جائے گی، اس کے علاوہ پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا بھی منصوبہ ہے۔

    حکومت ہاؤسنگ، سیاحت، تعلیم اورصحت کے شعبے میں ملازمتیں فراہم کرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ کریں گے۔

  • محنت کشوں کا عالمی دن، صدر مملکت کا خصوصی پیغام

    محنت کشوں کا عالمی دن، صدر مملکت کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے اور آجر کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کیا، ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، اور اس دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق محنت کش اللہ کا دوست ہے، حدیث کے مطابق مزدور کا حق پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنا چاہیئے، اسلام نے محنت کشوں کو جو حقوق دیئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    دنیا بھرمیں مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے لیے تمام حکومتی پالیسیاں اسلام کے سنہری اصول پر استوار ہیں اور حالیہ بجٹ میں محنت کشوں کے معاوضوں میں معقول اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے، یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آواز اٹھانا ہے۔

    یہ دن 1886 میں شکاگو کے مقام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہونے والے احتجاج کا نتیجہ ہے، اس موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہوتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔