Tag: laborers

  • ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

    ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

    خیرپور(1 اگست 2025): قومی شاہراہ پر ٹریلر نے سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمی مزدوروں کو تشویشناک حالت میں سول سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق شکارپور سے ہے اور کھجور سے تھا جو مزدوری کیلئے آئے تھے جبکہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹریلر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرآباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئےم یہ افسوسناک حادثہ جی تی روڈ پر کوٹ حضری کے قریب پیش آیا۔

    جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ہوکر ڈیوائیڈر لائن کے اوپر سے دوسری جانب جا گری، حادثے میں کار نے سڑک کنارے کھڑی 18 سالہ لڑکی اور موٹرسائیکل کو بھی بری طرح کچل ڈالا۔

    حادثے میں 18 سالہ لڑکی اور موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا۔

  • لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

    لکی مروت: پولیس کا کہنا ہے کہ حسین خیل کے قریب 10 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے علاقے حسین خیل میں نامعلوم افراد نے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مغوی سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں جس کا تعلق نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔

    پولیس کے مطابق مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کیلئے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔