Tag: Labors

  • بھارت: گھر جانے کے لیے 18 مزدوروں کا مکسر ٹرک میں سفر

    بھارت: گھر جانے کے لیے 18 مزدوروں کا مکسر ٹرک میں سفر

    نئی دہلی: بھارتی شہر اندور میں ہائی وے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے والے مکسر ٹرک سے 18 مزدور نکل آئے، تمام مزدور ذرائع سفر بند ہونے کی وجہ سے مکسر مشین میں سوار ہو کر اپنے گھروں کو جانا چاہتے تھے۔

    کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقے کی مشکلات نہایت بڑھ گئی ہیں جن میں سرفہرست مزدور ہیں۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور نہ صرف بے روزگار ہوگئے ہیں بلکہ وہ اپنے گھروں سے دور دیار غیر میں پھنس گئے ہیں۔

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مزدور اپنے گھر بھی نہیں جا پا رہے تاہم ایک مکسر ٹرک میں سفر کرنے کی پیشکش کے بعد کچھ مزدور اس ٹرک میں ہی سوار ہو کر اپنے گھر کی طرف چل پڑے۔

    یہ پریشان کن صورتحال بھارتی شہر اندور میں پیش آئی جہاں ٹریفک پولیس نے ہائی وے پر کنکریٹ کے مکسر ٹرک کو روکا، تلاشی پر اندر سے 18 مزدور نکلے جو اپنے گھر جانے کے لیے دم گھوٹ دینے والے اس مکسر میں محو سفر تھے۔

    یہ مزدور کافی روز سے ممبئی میں پھنسے ہوئے تھے، اندور شہر میں جب پولیس نے مکسر کو روکا اور اس میں سے 18 مزدور برآمد ہوئے تو ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر تمام مزدوروں کو کھانے پینے اور دیگر اشیا کے ساتھ قرنطینہ منتقل کردیا۔

    18 مزدوروں میں سے 4 گاڑی کے ساتھ کام کرنے والے تھے، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

  • پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں، منظور الحق

    پاکستانی سعودی قوانین کا احترام کریں، منظور الحق

    ریاض: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کہ سعودی قوانین کااحترام کرتے ہوئے کام کریں، آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہوں گے۔

    سعودی عرب ریاض میں عشایے کی تقریب سے خطاب میں سفیر پاکستان منظور الحق نے تھنکر فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کے تمام افسران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔


    پڑھیں: سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان


    بریگیڈیئر شاہد منظور نے بتایا کہ مستقبل میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مذید مستحکم ہوں گے۔اس ضمن میں عبدالشکور شیخ ،سردار محمد خٹک ،محمود لطیف ،ڈاکٹر عامر نے سفیر پاکستان منظور الحق کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے خدمت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشکلات، بھارتیوں کے لیے آسانی


    تھنکر فورم کے صدر رانا خالد نے کہا کہ سفارتخانہ کے تمام افسران جان فشانی سے کمیونٹی کے لیے کام کر رہے ہیں اور اُن کے حقوق کے لیے مختلف فورمز پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

  • سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    کراچی: اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور اخراجات برداشت کرنے کے اعلان پر شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین نے رابطہ کر کے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے 200 پاکستانی مزدوروں کی واپسی پر حکومتی خاموشی دیکھتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے اعلان کے بعد چیئرمین شاہین ائیر انٹرنیشنل کے چیئرمین کاشف صہبائی نے بھی پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔


    چیئرمین شاہین ائیرلائن نے سی ای او سے رابطہ کر کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور اُن کی واپسی کے لیے ہرقسم کی خدمات پیش کرتے ہیں‘‘۔ذرائع کے مطابق شاہین ائیر لائن پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کے لیے تیار ہے۔

    پڑھیں:      سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

    اس موقع پر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ’’کیا پاکستانی حکومت سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے پر بھی ائیرلائن سے ٹیکس لے گی؟ کیا انسانی خدمت کے عوض بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا؟۔