Tag: labour laws

  • وزیر اعظم کی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کےحقوق کا تحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی فرض ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب لیبر پالیسی، مزدورکی فلاح وبہبود کےاقدامات پر بریفنگ کے موقع پر کیا.

    وزیر اعظم کو مزدوروں کے حقوق، سازگار ماحول، ورکرز کی خوش حالی کے قوانین پربریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے مزدوروں، گھریلو ملازمین کے لئےاقدامات کو سراہا.

    انھوں نے کہا کہ گھروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، قوانین پر عمل درآمد پرخصوصی توجہ دی جائے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے قوانین بنانا ہی کافی نہیں، اصل چیلنج ان قوانین پران کی روح کے مطابق عمل درآمد ہے.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مزدوروں کےحقوق کاتحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی فرض ہے، سیاسی مفادات سے بالاترہو کر اقدامات کمزور طبقوں کی بہتری کے لئے ہیں.

  • سراج الحق نے نجکاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سراج الحق نے نجکاری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور: امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف فروری میں تحریک شروع کریں گے۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی صورت مزدوروں کے حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے، حکومت سے لیبر فنڈ کے آڈٹ کا مطالبہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کے باعث مزدوروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کررہا ہے جب تک مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں دئیے جائیں گے تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھاتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے۔

    سراج الحق نے نے ایک اورسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین معاملات پر امن طریقے سے حل ہونے چاہیئں۔