Tag: Labours

  • پنجاب میں مزدور کی نئی اجرت مقرر

    پنجاب میں مزدور کی نئی اجرت مقرر

    لاہور: صوبہ پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کر دی۔

    اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی دار مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے منیمم ویج بورڈ کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کیا، کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالنے کے بعد مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں اس اعلان پر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

  • حکومت مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرے گی: گورنرسندھ

    حکومت مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرے گی: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، محنت کش طبقہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے محتسب جسٹس(ر) شاہنواز طارق نے ملاقات کی، اس دوران کارکردگی، فوری انصاف اور محنت کشوں کے استحصال کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ محنت کش پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

    گورنر سندھ کا دیگر موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کیے جانے کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی تھی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    گورنر سندھ سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اُس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے جسےغصب نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کو مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دینا ضروری ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ حکومت کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، کشمیروں کے حقوق چھینے نہیں جاسکتے۔

  • سعودی عرب کے حراستی مرکز میں ہزاروں پاکستانی محصور

    سعودی عرب کے حراستی مرکز میں ہزاروں پاکستانی محصور

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ کے حراستی مرکز شمیسی کیمپ میں محصور ہزاروں پاکستانی مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو مکہ کے حراستی مرکز شمیسی کیمپ میں قید رکھا گیا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

    کیمپ میں موجود پاکستانیوں نے اے آر وائی نیوز سے رابطہ کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، پاکستانی قیدیوں کا کہنا ہے کہ ’’پاکستانی سفارت خانے کے نمائندوں سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ افرادی قوت کی کمی کا رونا رو کر ہم سے تعاون نہیں کرتے اور معذرت کرلیتے ہیں‘‘۔

    پڑھیں: سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

    پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اس کیمپ میں موجود پاکستانی فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاہم کچھ پاکستانی فلاحی تنظیموں کی جانب سے کھانا پہنچا دیا جاتا ہے۔

    متاثرین نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ روز 30 گھنٹے بھوکے رہنے کے بعدایک پاکستانی فلاحی تنظیم کی جانب سے کھانا پہنچایا گیا تھا تاہم اب آئندہ کھانا کب نصیب ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے‘‘۔

    مزید پڑھیں: سلمان اقبال کی کاوش، شاہین ائیرلائن نے بھی خدمات پیش کردیں

    یاد رہے گزشتہ روز اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی جانب سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو اپنے اخراجات پر واپس لانےکا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد شاہین ائیرلائن کے چیئرمین نے رابطہ کرکے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ سے رابطہ کر کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو  واپس لانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات بروئے کار لانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد سماجی رہنما نے حکومتی اراکین سے رابطہ کر کے  متاثرین کی واپسی کا معاملہ اٹھایا۔

    بعد ازاں انصار برنی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کچھ افراد عید تک وطن واپس آجائیں گے اور عید اپنے خاندان کے ہمراہ گزاریں گے تاہم بقیہ افراد کی واپسی کے لیے ہر سطح پر کوشیش کی جائیں گی، انہوں نے سلمان اقبال کی جانب سے اس معاملے پر آواز بلند کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’سلمان اقبال نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور پاکستان سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں‘‘۔