Tag: Labubu Doll

  • لابوبو گڑیا نے راتوں رات کمپنی کو بلین ڈالرز کی مالک بنا دیا

    لابوبو گڑیا نے راتوں رات کمپنی کو بلین ڈالرز کی مالک بنا دیا

    چین کی ایک کمپنی کی لابوبو نامی گڑیا نے دنیا کو دیوانہ بنا دیا ہے، اور کمپنی راتوں رات بلین ڈالرز کی مالک بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی کھلونا بنانے والی کمپنی پاپ مارٹ کی لابوبو گڑیا نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، اور دنیا بھر میں اس کے چرچے ہو ر ہے ہیں۔

    لابوبو نامی یہ گڑیا بہت تیزی سے دنیا میں مقبول ہوئی ہے، لوگ اسے خریدنے کے لیے باقاعدہ طویل قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، اور اس کے حصول کے لیے بعض اوقات لڑائی جھگڑوں تک بھی بات پہنچی۔

    لابوبو گڑیا کے مداحوں میں صرف عام لوگ ہی شامل نہیں، بلکہ کئی مشہور شخصیات بھی اس کی مداح ہو چکی ہیں، جن میں معروف پاپ امریکی گلوکارہ ریانا، کم کارڈیشین، دعا لیپا، کے-پاپ بینڈ اور بلیک پنک کی گلوکارہ لیزا بھی شامل ہیں، غرض شنگھائی سے لندن تک لوگ اس گڑیا کے دیوانے ہو چکے ہیں۔

    یہ گڑیا ایک عفریت کی شکل والا بھتنے جیسی مخلوق ہے جس کی خریداری اس طرح ہو رہی ہے جس طرح سوشل میڈیا پر کوئی ویڈیو وائرل ہو جا تی ہے، حیرت انگیز بات اس گڑیا کی سب سے بڑی یہ خاصیت ہے کہ یہ ’بلائنڈ باکسز‘ میں فروخت ہوتی ہیں، یعنی خریدار کو معلوم نہیں ہوتا کہ باکس کے اندر کون سی گڑیا ہے اور یہی تجسس صارفین کو بار بار انھیں خریدنے پر مجبور کرتا ہے۔

    لابوبو گڑیا کی مقبولیت کے باعث اسے بنانے والی کمپنی پاپ مارٹ کے مالک کی دولت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ وہ چین کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، کمپنی کے منافع میں اس سے تین گنا اضافہ ہو چکا ہے، پہلے یہ صرف بطور گڑیا دستیاب تھی، تاہم اب اس کے جیولری آئٹمز، بیگز اور شرٹس وغیرہ بھی مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ لابوبو گڑیا ’’دی مونسٹرز‘‘ کی کئی سیریز میں نمودار ہوئی ہے، جیسے کہ ’بگ اِن ٹو انرجی‘، ’ہیو اے سیٹ‘، ’ایکسائٹنگ میکارون‘ اور ’فال ان وائلڈ‘۔

  • لابوبو گڑیا: شیطانی مسکراہٹ والی گڑیا کی تیزی فروخت، وجہ کیا ہے ؟

    لابوبو گڑیا: شیطانی مسکراہٹ والی گڑیا کی تیزی فروخت، وجہ کیا ہے ؟

    آج کل دنیا بھر میں ایک عجیب و غریب لابوبو گڑیا نے کھلونا مارکیٹ میں دھوم مچا رکھی ہے، Labubu Doll نامی یہ گڑیا چین کی معروف کمپنی Pop Mart نے تیار کی ہے۔ اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اسٹورز کے باہر خریداروں کا رش لگا ہوا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف امریکہ میں اس کھلونے کی مانگ سے وانگ نِنگ کی دولت میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان کی مجموعی دولت 22.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس نے انہیں چین کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔

    2015 میں یہ کردار سب سے پہلے ہانگ کانگ کے آرٹسٹ Kasing Lung نے تخلیق کیا تھا۔ اس کے بعدPop Mart نے 2019 میں اسے عالمی سطح پر لانچ کیا۔ اس کے بعد سے Labubu Doll ایک فینامینا بن گئی، خصوصاً ایشیا اور امریکہ میں۔

    رپورٹس کے مطابق لابوبو گڑیا کی ترقی میں بین الاقوامی ستارے بھی شریک کار رہے۔Blackpink کی Lisa، Rihanna، Dua Lipa اور Emma Roberts جیسی معروف شخصیات نے اس گڑیا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ایک ”ٹوی اسٹار”بن گئی۔

    Labubu کی کچھ نایاب گڑیاؤں کو 450 ڈالر تک فروخت کیا جاچکا ہے، جبکہ برطانیہ میں ایک کلیکٹرز ایڈیشن £110,000 (تقریباً 1 کروڑ روپے) میں فروخت کیا گیا۔

    Pop Mart کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے 1.8 ارب ڈالر کی مجموعی فروخت کی، جس میں بڑی حصہ داری Labubu کی ”Monsters”سیریز کی تھی، جس نے 3.04 بلین یوآن کا ریونیو دیا۔

    ’میں عجیب و غریب آوازیں سنتی ہوں‘ خاتون ’گڑیا‘ خرید کر مشکل میں آگئی

    رپورٹس کے مطابقLabubu صرف ایک گڑیا تک محدود نہیں رہی۔ Pop Mart نے اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے جیولری، لائف اسٹائل ایکسیسریز، ہوم ڈیکور جیسے شعبوں تک وسیع کردیا، اس نے برانڈ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا اور مارکیٹ میں ایک نیا رحجان پیدا کیا۔