Tag: Ladi gang

  • لادی گینگ کیخلاف آپریشن : خدابخش خدی اور موسی چاکرانی کی گرفتاری کے لئے 72گھنٹے کی ڈیڈلائن

    لادی گینگ کیخلاف آپریشن : خدابخش خدی اور موسی چاکرانی کی گرفتاری کے لئے 72گھنٹے کی ڈیڈلائن

    ڈی جی خان :لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں خدابخش خدی اور موسی چاکرانی کی گرفتاری کے لئے 72گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ، کمانڈنٹ بی ایم پی نے کہا ہے کہ لادی گینگ کا تعاقب کیا جارہا ہے، جہاں جہاں انکی کی موجودگی کی اطلاع مل رہی ہے تعاقب کیاجارہاہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کونتیجہ خیز بنانے کے لئے پرعزم ہیں ، گزشتہ روز لادی گینگ کے8 گھروں اور متعدد مورچوں کوتباہ کیا گیا، 15 افراد کو لادی گینگ کی سہولت کاری کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    آر پی او کا کہنا ہے کہ خدابخش خدی،موسی چاکرانی کی گرفتاری کےلئے72گھنٹےکی ڈیڈلائن دی ہے، دونوں مطلوب ملزمان 72گھنٹےمیں قانون کے شکنجے میں ہونے چاہییں،آر پی او

    آپریشن میں پولیس ،رینجرز،سی ٹی ڈی ، بی ایم پی کے550اہلکارحصہ لےرہےہیں، ملزمان کی عدم فراری کو یقینی بنانے کے لئے احکامات دے دیے ہیں۔

  • لادی گینگ کے رکن جلیل ممدانی نے گرفتاری دے دی

    لادی گینگ کے رکن جلیل ممدانی نے گرفتاری دے دی

    ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لادی گینگ کے رکن جلیل ممدانی نے گرفتاری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لادی گینگ کے رکن جلیل ممدانی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں گرفتاری دی جبکہ پولیس نے سخی سرور کے علاقے سے سہولت کاری کےشبےمیں ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، وزیر اعظم کےحکم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  آپریشن شروع کیا گیا۔

    آپریشن ڈی پی او ڈی جی خان عمرسعید ملک کی نگرانی میں جاری ہے، آپریشن میں بکتربند سمیت تین سو سے زائد پولیس اہلکار سرچ شریک ہیں،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لادی گینگ کےمذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں، عوام کےتحفظ کےلئےجوکچھ بھی کرنا پڑےہم کریں گے، عمر سعید ملک نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل وحرکت پرکڑی نظر رکھی جائے۔

    آپریشن کے پہلے روز رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں لادی گینگ کےسفاک کمانڈرکو ہلاک کیا تھا، جس کی شناخت کمانڈرخدا بخش کے نام سے ہوئی تھی۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق دو روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ تمن کھوسہ میں لادی گینگ نےتین افراد کو اغوا کیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کرکے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا ۔

    کمانڈرخدا بخش نےایک دلخراش ویڈیو وائرل کی تھی جس میں شہری محمد رمضان کے دونوں ہاتھ، کان اور ناک بےدردی سے کاٹےگئے تھے، جس پر وزیراعظم نےلادی گینگ کےخلاف آئی جی اور رینجرر کوسخت کارروائی کاحکم دیاتھا۔