Tag: lady diana

  • برطانوی ملکہ لیڈی ڈیانا کے گھر وویک اینڈ پر رہائش کی قیمت مقرر

    برطانوی ملکہ لیڈی ڈیانا کے گھر وویک اینڈ پر رہائش کی قیمت مقرر

    لندن : برطانوی پرنس لیڈی ڈیانا کے گھر ایک ہفتے قیام کی قیمت 175 ہزار پاؤنڈز مقرر کردی گئی ہے، اس ادائیگی کے عوض مہمان ویک اینڈ پر اس گھر میں قیام کرسکیں گے اور مرحومہ کے پرانے کمرے میں سو بھی سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈیانا کے پرستاروں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اگر وہ پرنسس ڈیانا انگلینڈ کے مرکزی علاقے التھروپ نارتھ اپیتھن شائر میں واقع رہائش گاہ میں وویک اینڈ پر رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو 175 ہزار پاؤنڈز ادائیگی کے عوض اس محل میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

    اس بات کا اعلان لیڈی ڈیانا کے بھائی ایرل چارلس نے غیر ملکی خبررساں ادارے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کہ ’’ ہم نے سوچا کہ دنیا بھر میں موجود بچوں کی مدد کے لیے یہ گھر بہت مدد گار ثابت ہوسکتا ہے تو اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 کمروں پر مشتمل اس محل کو 1988 میں لیڈی ڈیانا کے انتقال کے ایک سال بعد عوام کے لیے کھول دیا تھا۔

    Diana1

    انہوں نے مزید بتایا کہ رہائش کے دوران مہمان گرامی کو پرنسس ڈیانا کے کمرے میں سونے کی اجازت بھی ہوگی، وہ گروپس جن کے ممبران کی تعداد 18 ہوگی وہ ایک ہفتے کی عارضی رہائش اختیار کرنے کے175 ہزار پاؤنڈز ادا کریں گے جبکہ شادی شدہ جوڑے کو خصوصی رعایت دی گئی ہے، جس میں وہ ویک اینڈ میں رہائش کے لیے 25 ہزار پاؤنڈز کی ادائیگی کر کے رہائش اختیار کرسکیں گے۔

    Diana2

    انٹرویو میں انہوں مزید نے بتایا کہ یہ گھر ان کے یعنی پرنسس لیڈی ڈیانا کے بھائی ایرل چارلس سپینسر اور ان کی بیوی کاؤنٹیس کرین سپینسر کی ملکیت ہے، اس گھر سے حاصل ہونے والی رقم جمع کر کے لیڈی ڈیانا کے فلاحی ادارے کو دی جاتی ہے، جو دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

    ادارے کے فلاحی کام کو تیز کرنے کے لیے اس کی رقم کو بڑھایا جائے گا، جس کے لیے اس محل میں مزید 90 کمرے بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اس انٹرویو کو اتوار کی رات این بی سی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

    واضح رہے پرنسس ڈیانا کو اسٹیٹ اوول میں واقع جھیل کے قریب 13 ہزار ایکڑ کے جزیرے میں دفن کیا گیا تھا۔

    اس مقام پر پرنسس لیڈی ڈیانا، پرنسس ولیم اور کلنٹن کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی طور پر ایک یادگار بھی بنائی گئی ہیں جہاں دنیا بھر سے آنے والے زائرین اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

     

  • لیڈی ڈیانا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18برس ہوگئے

    لیڈی ڈیانا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18برس ہوگئے

    اپنی خوبصورتی اور ملنساری سے دلوں پرراج کرنے والی لیڈی ڈیانا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18برس ہوگئے۔

    شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ کے شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں، شہزادی ڈیانا کو ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی۔

    انتیس جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا، شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا جس کی کوریج دنیا بھر کے میڈیا نے کی، شادی کے بعد ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری نے جنم لیا، دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی۔

    دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی، ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔

    ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کا اعتراف بھی کیا۔ لیڈی ڈیانا نے اپنی ذاتی زندگی کی ناچاکیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کر لیا اور کبھی بارودی سرنگوں کا معاملہ اٹھایا، تو کبھی ایڈز کے خاتمے پر لب کشائی کی۔

    انیس سو ستاسی میں وہ پہلی مشہور ترین ہستی تھیں جنہوں نے ایڈز کے کسی مریض کو چھوا تھا، ڈیانا نے اپنے اس ایک قدم سے ساری دنیا کو ایڈز کے بارے میں اپنے خیالات بدلنے پر مجبور کر دیا۔

     طلاق کے بعد خبروں میں رہنے والی ڈیانا کا نام ایک بار پاکستان نژاد برطانوی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کے نام کے ساتھ سنا گیا اور کچھ عرصے کے بعد ان کانام دودی الفائد کے نام سے جڑ گیا۔

    شہزادی ڈیانا اٹھارہ سال قبل 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسی تھیں تاہم ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

    دنیا میں لیڈی ڈیانا کیلئے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی وفات پر دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پھولوں کی تعداد اتنی تھی کہ شاہی محل میں پھول رکھنے کی جگہ باقی نہ رہی۔

    لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد 1997 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔

    خیال رہے کہ شہزادی کی شخصیت سے متاثر ہو کر فلم ‘ڈیانا’ بنائی گئی، جس کے مرکزی کردار میں ہالی وڈ اداکار نومی واٹس جلوہ گر ہوئی۔