Tag: lady doctor

  • بھارت: لیڈی ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت: لیڈی ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

    نئی دہلی: ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک خواتین کے خلاف جرائم کے سنگین واقعات رپورٹ ہونے پر مشتعل ہے، آندھرا پردیش سے سفاکیت کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک مریض نے (SVIMS) اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرنے کے لئے لپکتا ہے اور اسے بال پکڑ کے کھینچتا ہے، حملہ آور نے مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر کا سر مریض کے بیڈ پر مارا جبکہ وہاں موجود چند افراد نے اسے فوری طور پر پکڑلیا۔

    دریں اثنا، لیڈی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ اس کی مدد کرنے کے لئے کوئی سیکورٹی اہلکار وہاں موجود نہیں تھا، اس نے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو اپنی تحریری شکایت میں حفاظتی خدشات کی جانب بھی توجہ مبذول کروائی۔

    اطلاعات کے مطابق، حملہ آور کی شناخت بنگارو راجو کے طور پر کی گئی ہے، جوبوبیلی کا رہنے والا ہے، جسے مرگی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی قتل کیس، ملزم سے متعلق اہم انکشاف

    رپورٹس کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ اس شخص نے لیڈی ڈاکٹر حملہ کیوں کیا؟ واقعے کے بعد، طبی اور غیر طبی عملے کے بہت سے ارکان نے احتجاج کیا۔

  • قصور: لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

    قصور: لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

    کوٹ رادھاکشن: اوباش شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ساتھ ہی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے شہر رادھا کشن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک اوباش شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے گھر بلا کر نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے ہتھیا لیے، ملزم کے موبائل فون سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوا۔

  • لیڈی ڈاکٹر نے پرس سے پستول نکالی اور مریضہ کو گولی مار دی

    لیڈی ڈاکٹر نے پرس سے پستول نکالی اور مریضہ کو گولی مار دی

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر صفدرآباد کے سرکاری اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر سے پستول چل گئی، گولی لگنے سے علاج کے لیے آنے والی ایک مریضہ زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد کے ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر حنا منظور سے اچانک پستول چل گئی، جس سے مریضہ زخمی ہو گئی۔

    بتایا گیا کہ لیڈی ڈاکٹر حنا منظور دوران ڈیوٹی اپنے پرس میں پستول رکھتی ہیں، آج ہفتے کو ڈیوٹی کے دوران انھوں نے پستول نکالی تو اچانک گولی چل گئی، پستول کی گولی مریضہ آسیہ بی بی کے بازو میں لگی۔

    مریضہ کو زخمی کرنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر حنا نے ان کو اپنی گاڑی میں لے کر شیخوپورہ اسپتال پہنچایا، زخمی مریضہ آسیہ بی بی کے گھر والوں نے گولی لگنے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم اسپتال انتظامیہ نے صحافیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ادھر سندھ کے شہر حیدرآباد کے سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، واقعے میں فیصل قریشی اور ولید قریشی نے اسپتال میں عامر اور ریاض پر حملہ کیا تھا، جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات شادی کی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر ملزمان میں جھگڑا ہوا تھا۔

  • گھر پر لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈلیوری کے بعد خاتون کی جان چلی گئی

    گھر پر لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈلیوری کے بعد خاتون کی جان چلی گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں گھر پر لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ڈلیوری کے بعد خاتون کی جان چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی 4 نمبر، کراچی میں ایک اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئیں، خاتون کے ورثا نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ورثا کے بیان کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈلیوری کے لیے لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے، ڈلیوری کے دوران 25 سالہ خاتون کے ہاں مردہ حالت میں بیٹی ہوئی، تاہم خاتون کی حالت بھی خراب ہونے پر جناح اسپتال بھیجا گیا۔

    ورثا نے کہا جناح اسپتال میں پولیس افسر نے پوسٹ مارٹم کروانے کا کہا تو ہم نے حامی بھر لی، لیکن کچھ دیر بعد پولیس افسر نے خود ہی کہا کہ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

    ورثا نے بیان میں کہا ہے کہ انھیں شک ہے کہ پولیس اتائی لیڈی ڈاکٹر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے شفاف تحقیقات کی جائے اور اتائی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

  • ملک کی سب سے خوبصورت خاتون : مس پاکستان ڈاکٹر شفق کون ہیں؟

    ملک کی سب سے خوبصورت خاتون : مس پاکستان ڈاکٹر شفق کون ہیں؟

    لاہور: کسی بھی ڈاکٹر کو اپنے پیشے سے بہت سنجیدہ اور پرعزم سمجھا جاتا ہے اور وہ عموماً گلیمر سے دور رہتے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی ایک لیڈی ڈاکٹر کا "مس پاکستان یونیورسل 2022” کا ٹائٹل جیتنا بہت بڑی بات ہے۔

    مس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی خاتون ڈاکٹر شفق اختر کا تعلق لاہور سے ہے۔ شفق اختر انسٹاگرام پر بیلا اختر (bella_akhtar) کے طور پر سرگرم ہیں۔ڈاکٹر شفق چاہے انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ ہوں لیکن پھر بھی ان کے 3000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شفق نے بتایا کہ بیوٹی کوئین بننا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bellaaa (@dr_shafaq_akhtar)

    انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ہسپتال کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جہاں وہ کام کرتی ہیں۔ طبی پیشے میں جہاں وہ کافی سنجیدہ ہیں، وہیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی کافی اسٹائلش نظر آتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ابھی مجھے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے۔ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے، میں آرتھوپیٹک کی ڈاکٹر ہوں اور ہڈیوں کو جوڑتی ہو، میں اپنے ڈاکٹر کے پروفیشن کو لیں کر ہی آگے جانا چاہتی ہوں جبکہ بطور مس پاکستان فلاح و بہود، انسانی حقوق کے کاموں میں حصہ لینا چاہتی ہوں ۔

    ایک سوال کے جواب میں مس پاکستان یونیورسل 2022 نے کہا کہ مس پاکستان بننے میں بہت محنت کرنا پڑی۔ 6ہفتوں کی سخت محنت کی جس میں میری تربیت مس سمن شاہ نے کرائی۔

  • لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاشیں برآمد

    لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاشیں برآمد

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون ڈاکٹر کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا گیا ، مقتولہ کا ایک بیٹا دوسرے کمرے میں ہونے کے باعث بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک مکان سے خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتولہ کاایک بیٹادوسرے کمرےمیں موجود تھا، جس کے باعث خوش قسمتی سے بچ گیا۔ ڈاکٹرناہید گائناکالوجسٹ تھیں اور گھر کے نیچے ہی کلینک تھا۔

    حکام کا کہنا تھا مقتولہ کے شوہر سبطین نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور ڈیفنس میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مددسےواقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کوجلدازجلدگرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

    ور:وزیراعلیٰ پنجاب نے گجومتہ میں 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے۔

  • امریکی نژاد خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی : ملزم ریمانڈ پرجیل روانہ

    امریکی نژاد خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی : ملزم ریمانڈ پرجیل روانہ

    کراچی : امریکی نژاد پاکستانی خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا، عدالت نے پولیس سے ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی۔

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں فرئیر کے علاقے میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس کی جانب سے ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم یاسر کوعدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

    اس موقع پرعدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ ملزم یاسر کے گھر پر پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کی جانب سےدرخواست دیتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے بیان کے مطابق ملزم نے مجھے گھر پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

  • سعودی عرب : بیٹی نے اپنے والد کو کورونا ویکسین لگائی، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب : بیٹی نے اپنے والد کو کورونا ویکسین لگائی، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی مہم کامیابی سے جاری ہے، ڈاکٹر بیٹی نے اپنے والد کو کورونا ویکسین لگائی، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسین لگانے کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے دوران لیڈی ڈاکٹر کی اپنے والد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کی ویڈیو غیر معمولی طور پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہری نے سعودی حکومت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے لوگوں کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لیے عظیم مہم شروع کی گئی ہے۔

    شہری نے بتایا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد اب دوسری خوراک لینے آیا ہوں جو میری بیٹی نے دی، مجھے فخر ہے کہ میری بیٹی بھی اس ٹیم میں شامل ہے جو لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کےلیے صف اول میں موجود ہے۔

    بیٹی نے والد کو ویکسین لگانے کے بعد احترام میں ان کے سر پر بوسہ دیا اور ان کے لیے لمبی عمر کی دعا کی۔

    ویکسین لگوانے کے بعد شہری کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف ہوئی اور نہ ہی کسی طرح کا خوف طاری ہوا انتہائی آرام سے تمام مراحل مکمل ہوگئے۔

    واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز ریاض سے کیا گیا تھا بعدازاں جدہ اور مشرقی ریجن میں بھی سینٹرز قائم کیے گئے۔

    سعودی عرب میں ویکسین دو مراحل میں لگائی جا رہی ہے، پہلی ویکسین کے 21 دن بعد دوسری ڈوز لگائی جاتی ہے۔ویکسین لگوانے لیے وزارت کی جانب سے جاری ایپ صحتی پر خود کو رجسٹر کیا جانا لازمی ہے۔

  • بچے کی ہلاکت پر لیڈی ڈاکٹر کی جوتوں سے پٹائی

    بچے کی ہلاکت پر لیڈی ڈاکٹر کی جوتوں سے پٹائی

    گوجرا نوالہ: بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ نے لیڈی ڈاکٹر پر جوتوں اور تھپڑوں کی برسات کردی، اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ مبینہ غفلت کے سبب بچہ جان سے چلا گیا لیڈی ڈاکٹر نے الزامات کو مسترد کردیا۔


    Lady doctor’s suspected negligence takes newly… by arynews

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ گوجرانوالہ طارق منیر بٹ کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تین سے چار دن قبل وہ اپنی لڑکی کا زچگی کا کیس ڈاکٹر روبینہ کے پاس لے کر گئےجہاں ڈاکٹر کی غفلت کے سبب بچہ ہلاک ہوگیا۔


    یہ بھی پڑھیں: نوزائیدہ بچہ حوالگی کے لیے قرعہ اندازی


    رپورٹر کے مطابق ہلاکت کے تین چار دن بعد یعنی آج اہل خانہ ڈاکٹر روبینہ کے پاس پہنچے اور لڑائی جھگڑا شروع کردیا، اس دوران انہوں نے ڈاکٹر اور عملے کو جوتوں اور تھپڑوں سے مارا۔

    کافی جھگڑے کے بعد کچھ لوگوں نے بیچ بچائو کرایا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ بچہ ڈاکٹر کی غفلت کے سبب ہلاک ہوا جب کہ ڈاکٹر نےاس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوا، میں نے کیس لاہور کے لیے ریفر کردیا تھا بچے کی ہلاکت وہاں ہوئی۔

    اطلاعات ہیں کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس کے بعد لیڈی ڈاکٹر کے قصور وار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائےگا۔