Tag: lahore accident

  • لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، 6 افراد جاں بحق

    لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، 6 افراد جاں بحق

    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، دوسری کار میں بیٹھے 2 بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس 7 میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز رفتار چودہ سالہ کار سوار لڑکے کی وجہ سے پیش آیا۔

    واقعہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں رات گئے پیش آیا، رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرائی، جس سے رفاقت کی 45 سالہ بیوی رخسانہ، 27 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ سجاد داماد، اور 4 سالہ نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پنجاب میں خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو گاڑی سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، بچے نے تسلیم کیا تھا کہ گاڑی کو اس نے ہٹ کیا، لیکن پھر کسی کا فون سن کر بچہ اپنے بیان سے مکر گیا۔

    لواحقین نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • لاہور : تیز رفتار کار نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل ڈالا

    لاہور : تیز رفتار کار نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل ڈالا

    لاہور : کماہاں روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی زخمی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کماہاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

    تصادم اس قدر شدید تھا کہ حادثے کے بعد کار اور موٹر سائیکل قریب ہی نالے میں جا گریں، اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نالے سے نکالا۔

    اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، اندوہناک حادثے میں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں لیکن ان کے دونوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والے بچوں میں3سال کی مبشرہ اور2سال کی ایمان فاطمہ شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کار سوار شخص کو حراست میں لے لیا۔

  • معروف اسٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں زخمی

    معروف اسٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں زخمی

    لاہور: معروف اسٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف کامیڈین جاوید کوڈو لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    جاوید کوڈو کو زخمی حالت میں فوری طور پر گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لیے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔

    جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا، انہوں نے 150 پنجابی اور اردو فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کا ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔

    مزید پڑھیں: معروف کامیڈین جاوید کوڈو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث اسپتال منتقل

    یاد رہے کہ 2016 میں معروف کامیڈین جاوید کوڈو کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر گنگا رام اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اہلخانہ سے انہیں جنرل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جاوید کوڈو کے دماغ کی شریان کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم اگلے بہتر گھنٹے انتہائی اہم ہیں، شہباز شریف نے کامیڈین جاوید کوڈو کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور:مانگا منڈی کےقریب ٹریفک حادثہ، 2 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    لاہور:مانگا منڈی کےقریب ٹریفک حادثہ، 2 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    لاہور : مانگا منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق مسافر ویگن پتوکی سے لاہور آ رہی تھی کہ مانگا منڈی کے قریب شامکے بھٹیاں کے مقام پر ٹائر پھٹنے کے باعث اُلٹ گئی اور گرین بیلٹ کوپارکرتی ہوئی دوسری طرف جاگری جہاں سامنے سے آنے والی کیری اس سے ٹکرا گئی.

    جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں .

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں مانگامنڈی کے قریب ٹویوٹا وین اور سوزوکی کیری کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوئیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں رب نواز، علی اعجاز امجد پرویز، عامر ، منشا، فیصل اور قیصر شامل ہیں، مرنے والے پانچ افراد ایک نجی کیمیکل فیکٹری کے ملازم تھے.

  • لاہور :  ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

    لاہور : ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

    لاہور : ڈی ایس پی کے بیٹے طلحہ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی محمد بلال کی نواحی گاؤں ایمن آباد میں تدفین کر دی گئی جبکہ ڈی ایس پی ضمانت قبل از گرفتاری کے بعد بیٹے کو تھانے میں پیش کیا.

    لاہور میں ایک اور جواں سال بڑے باپ کی بگڑی اولاد کے ایڈ وینچر کی بھینٹ چڑھ گیا، گزشتہ رات جوہر ٹاؤن میں پچیس سالہ بلال کی موٹر سائیکل کو جس کار نے ٹکر ماری اسے ڈی اسی پی نوید ارشاد کا سولہ سالہ بیٹا طلحٰہ ڈرائیو کر رہا تھا۔

    ملزم کی عمر محض سولہ سال ہے اور اسکے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں لیکن پولیس اہلکاروں نے گاڑی قبضے میں لے کر اپنے افسر کے قاتل بیٹے کو چھوڑ دیا۔

    معاملہ میڈیا پر آیا تو ملزم کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی ایس پی نے میڈیا کی تنقید سے بچنے کیلئے نوجوان کو کچلنے والے بیٹے کو پولیس کی تحویل میں دے دیا, واقعے کے بعدپولیس نےطلحہ کو چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ڈی ایس پی نوید نے بیٹے کی ضمانت کروائی۔

    اس سے قبل بھی شاہ زیب قتل کیس، زین قتل کیس اور اس جیسے اور واقعات میں بڑے باپ کی بگڑی اولادیں کئی گھروں کے چراغ گُل کر چکی ہیں۔

  • لاہور:دو گاڑیوں میں تصادم، 2خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی

    لاہور:دو گاڑیوں میں تصادم، 2خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی

    لاہور: فردوس مارکیٹ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    لاہور میں شامی روڈ پر فردوس مارکیٹ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جان بحق جبکہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تمام افراد کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔