Tag: lahore airport

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

    لاہور: بارشوں کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حد نگاہ 800 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر621 تاخیر کا شکار ہے،
    لاہور سےٹورنٹو جانے والی پروازپی کے789 بھی اپنے مقررہ وقت پر اڑان نہ بھرسکی۔

    اسی طرح لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے715دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن853 کو بھی دھند نے اپنی منزل کی جانب روانہ نہ ہونے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیوآر620 کو دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ استنبول سےلاہور آنے والی پرواز ٹی کے715اور راس الخیمہ سے لاہور آنے والی پرواز جی نائن852 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق رات گئے ری شیڈول ہونے والی پروازیں دن میں آپریٹ کی جائیں گی، حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

     

  • فلائٹ آپریشن معطل، پروازیں منسوخ کردی گئیں

    فلائٹ آپریشن معطل، پروازیں منسوخ کردی گئیں

    موسم کی خرابی اور رن وے پرحدنگاہ 150 میٹر ہونے کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں موسم کی خرابی اور حد نگاہ ایک سو پچاس میٹر رہ  جانے پر لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

    فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد اندرون اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ کئی جہازوں کا رخ دیگر ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔

    لاہور آنے والی جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے ان میں دبئی سے آنے والی پروازپی اے411 اور شارجہ سے آنے والی پروازپی اے413 ہیں جنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنےکی ہدایات کی گئی ہیں۔

    جدہ سےآنے والی پرواز ایس وی 737 اور 738 منسوخ کردی گئیں۔

    اس کے علاوہ شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 185، مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 129 اورکراچی سے لاہورآنے والی پرواز پی کے307 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

  • مسافروں کے لیے بری خبر، بیرون ملک جانا مشکل ہوگیا

    مسافروں کے لیے بری خبر، بیرون ملک جانا مشکل ہوگیا

    لاہور : ائیرپورٹ پر موسم کی صورتحال کے باعث بیشتر بین الاقوامی ائیرلائنز کے اوقات کارتبدیل کردیئے گئے اور پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر موسم کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی اور دھند کے خدشات کے پیش نظر بیشتر بین الاقوامی ائیرلائنز کے اوقات کارتبدیل کردیئے گئے۔

    دوحہ سےآنے والی پرواز کیوآر620بارہ گھنٹے ، استنبول سےآنےوالی پروازٹی کے714نوگھنٹے اور استنبول جانےوالی پروازٹی کے715بھی نوگھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ لندن جانےوالی پرواز بی اے258 چار گھنٹے ، لندن سےآنےوالی برٹش ائیرکی پرواز4گھنٹے50منٹ ، مشہدسےآنےوالی ایرانی ائیرلائن کی پرواز2گھنٹے اور مشہد جانے والی پروازآئی آر817 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    اسی طرح کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 چارگھنٹے ، جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 چار گھنٹے ، جدہ سےآنےوالی پرواز پی کے9760 تین گھنٹے ، جدہ سے آنےوالی پروازایس وی734پانچ گھنٹے اور ریاض سے آنے والی پرواز ایس وی 736 تین گھنٹے 15منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

    دھند کے خدشات کے پیش نظر کراچی سے آنےوالی پروازای آر524منسوخ کردی گئی ہے۔

  • فلائٹ آپریشن معطل، مسافروں کیلئے نئی مشکل

    فلائٹ آپریشن معطل، مسافروں کیلئے نئی مشکل

    لاہور : پنجاب میں دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور ملکی و غیر ملکی فلائٹس منسوخ کرنا پڑگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شہریوں کو سرد موسم میں دھند اور اسموگ کی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دھند کےباعث حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    لاہورائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن آج بھی دھند کے باعث معطل ہے ، جس سے اندرون و بیرون ملک پروازوں کی آمدو روانگی متاثر ہوئی۔

    دھند کی صورتحال کے باعث 13 پروازوں کی روانگی منسوخ کی گئی جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہے اور 20 پروازوں کی آمد متاثر ہوئی، ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر دھند میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب دھند کےباعث موٹرویزپر حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کے بعد انتظامیہ کو کئی مقامات پر موٹرویز بند کرنی پڑیں، موٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیا ں سے لاہور تک بند کردی گئی ۔

    دھند اور اسموگ سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثرہے، ٹرینیں چھ سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے ایک اور اہم  سنگ میل عبور  کرلیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    لاہور : وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عالمی معیار کے ملٹی اسٹوری پارکنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا، کار پارکنگ کمپلیکس دو بیس مینٹس اورایک گراؤنڈ فلور پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اوراہم سنگ میل عبور کرلیا ، لاہور ائیر پورٹ پر 3800 گاڑیوں کے پارکنگ کمپلیکس کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعمیر 3منزلہ پارکنگ کمپلیکس کا افتتاح وفاقی وزیر غلام سرور نے کیا ، جدید ملٹی اسٹوری پارکنگ تین منزلہ تعمیر کی گئی ہے، کار پارکنگ کمپلیکس دو بیس مینٹس اورایک گراؤنڈ فلور پر مشتمل ہے جبکہ پارکنگ اسٹیٹ آف آرٹ ہے۔

    ائیرپورٹ مینجر افتخار مرزا کا کہنا ہے کہ پارکنگ دنیا کے جدید ایئرپورٹ دبئی کے طرز پر تعمیر کی گئی ہےاور ائیرپورٹ پارکنگ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

    افتخار مرزا نے مزید کہا کہ پارکنگ میں ایک وقت میں چار ہزار گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی ہیں ، گاڑی کھڑی کرکے بھولنے کی صورت میں جدید سر ویلنس، کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت فوری طور پر گاڑی کو ڈھونڈا جاسکے گا۔

    ذرائع کے مطابق پارکنگ کا منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا اور 2020 میں مکل کر لیا گیا تھا تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 5 ماہ بعد اس کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

  • لاہور: ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    لاہور: ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    لاہور : اے این ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اٹلی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر سے ساڑھے5کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر621کے ذریعے دوحہ براستہ اٹلی جارہا تھا۔

    اے این ایف کے قائم کردہ بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ساڑھے5کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    مزید تحقیقات کیلئے مسافر کو اے این ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا مذکورہ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

  • لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہورایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، حدنگاہ20میٹررہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک12پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے، ایئرپورٹ سے ایک پرواز کی روانگی منسوخ جبکہ5پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی۔

    اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ آنے والی6پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حدنگاہ20میٹر تک رہ گئی۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کا راج ،  فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کا راج ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے ، جس کے بعد بیرون اور اندرون ملک آنے جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور ٹ کے اطراف دھند کا راج برقرار ہے اور ایئرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم ہوگئی ، جس کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث 30 پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے جبکہ بیرون اور اندرون ملک آنے جانے والی 7پروازیں منسوخ کردی گئی۔

    منسوخ کی جانے والی پروازوں میں لاہور سے ابوظہبی جانے والی پروازای وائی 244 ، لاہورسے دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے لاہورآنےوالی پروازپی اے417 ، کراچی سےلاہورآنےوالی پروازپی کے306 ، لاہور سے کراچی جانے والی پروازپی کے307 شامل ہیں۔

    جدہ سے لاہور آنے والی پروازپی اے4711 کارخ اسلام آبادموڑ دیا گیا ہے جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز کیو آر 620 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    دوسری جانب دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے ، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک ، موٹروےایم 3 فیض پور انٹر چینج سےجڑانوالہ انٹرچینج تک ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک اور موٹر وے ایم 3جڑانوالہ سروس ایریا سے سمندری انٹرچینج تک بند ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم ہوگیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413 دھند کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کی طرف موڑ دی گئی، ایئر بلیو کی پرواز 413 کے فضا میں کافی دیر چکر لگانے کے بعد کنٹرول ٹاور نے اس کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا۔

    شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 186 کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

    لاہور میں شدید دھند کے باعث 8 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ 6 تاخیر کا شکار ہوگئیں، کویت سے آنے والی پرواز 203، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306، ایئر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 417، نجف سے آنے والی پرواز 341 اور لاہور سے نجف جانے والی پرواز 342 منسوخ کردی گئی۔

    اسی طرح ایئر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 416، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 اور ایئر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 بھی منسوخ کردی گئی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ترکش ایئر کی استنبول جانے والی پرواز 715 دو گھنٹے سے زائد تاخیر سے ساڑھے 10 بجے کے بعد روانہ ہو گی، فلائی ناس کی ریاض جانے والی پرواز 318 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو کر دوپہر دوبجے کے بعد روانہ ہوگی۔

    اسی طرح اتحاد ایئر کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 242 دو گھٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہوگی، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629 تیس منٹ، ریاض سے آنے والی پرواز 317 نو گھٹے اور ترکش ایئر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔

  • لاہور ایئر پورٹ : جوتوں کے تلوؤں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

    لاہور ایئر پورٹ : جوتوں کے تلوؤں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

    لاہور : اے ایس ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کرکے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی، مذکورہ مسافر بحرین جارہا تھا۔

    مسافر غیر ملکی پرواز جی ایف 767 کے ذریعے جارہا تھا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف نے مسافر کے چیک سے اڑھائی سو گرام چرس برآمد کی ہے۔

    مسافر نے منشیات کو مہارت سے جوتوں کے تلوے میں چھپایا ہوا تھا، عملے نے منشیات قبضے میں لے کر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔