Tag: lahore airport

  • لاہور ایئرپورٹ: پورٹر نے مسافر کے گمشدہ ڈھائی لاکھ روپے واپس کردیے

    لاہور ایئرپورٹ: پورٹر نے مسافر کے گمشدہ ڈھائی لاکھ روپے واپس کردیے

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پورٹر نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے گمشدہ ڈھائی لاکھ روپے واپس کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور واصف محمود کے مطابق کراچی سے آنے والا مسافر فرحان علی رقم سے بھری اپنی تھیلی ایئرپورٹ پر بھول گیا اور گھر چلا گیا، تھیلی میں 2 لاکھ 25 ہزار روپے نقد موجود تھے۔

    یہ تھیلی پورٹر نمبر 30 عدیل کو ملی جس نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے اسے سول ایوی ایشن کی انتظامیہ کے حوالے کردیا، انتظامیہ نے مسافر کو گھر سے بلا کر رقم اس کے حوالے کی۔

    دیانت داری کا مظاہرہ کرنے پر پورٹر کو سول ایوی ایشن کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔

    رپورٹر کے مطابق ایئرپورٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ دیانت داری کی بڑی مثال ہے کیوں کہ بیرون ملک و شہر سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کا عملہ دونوں ہاتھوں سے لوٹتا ہے اور مختلف مد میں ان سے پیسے اینٹھے جاتے ہیں۔

    ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کا لیپ ٹاپ واپس

    دریں اثنا ملتان ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن عملے نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی پروز ای کے 360 کے مسافر کا گمشدہ لیپ ٹاپ واپس کردیا۔

    مسافر محمد الطاف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور دیانت داری کی تعریف کی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرائیور کی دیانت داری، 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دیے

  • بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون کا دبئی کا سفر، ایف آئی اے افسران برطرف

    بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون کا دبئی کا سفر، ایف آئی اے افسران برطرف

    لاہور : بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون دبئی پہنچ گئی، واقعہ پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے افسران کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون نے دبئی کا سفر کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے ایک خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہمراہ برطانوی پاسپورٹ پرقومی ایئرلائن کے ذریعے دبئی پہنچیں تو دبئی امیگریشن حکام نے ان کا پاسپورٹ جو ان کے بیٹے کا تھا دیکھ کر واپس روانہ کردیا، اور پی آئی اے پر جرمانہ بھی کردیا۔

    خبر ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثٓار نے نوٹس لے لیا شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔

    وزیر داخلہ کے حکم پر ذمہ دار ایف آئی اے افسران کو تحقیقات کے بعد برطرف کردیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کہا ہے کہ ایف آئی اے بغیر جانچ پڑتا ل کسی کو سفر کرنے کی اجازت نہ دے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پی آئی اے کا عملہ غلطی یا کوتاہی کرے تب بھی ایف آئی اے کا عملہ کسی ایسے مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہ دے جس کی جانچ پڑتا ل میں کوئی کمی ہو۔

  • لاہور میں شدید دھند، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں متاثر

    لاہور میں شدید دھند، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں متاثر

    لاہور : شدید دھند نے شہر بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر معروف کامیڈین عمرشریف کوبھی ۔کئی گھنٹے تک اپنی پرواز کا انتظار کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا طیارہ بھی دھند کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا

    پنجاب کے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند کا راج برقرارہے ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،خراب موسم کےباعث لاہور کی پرواز کو کر اچی اتار لیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی طیارے میں موجود تھے

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سرما کی آمد کے ساتھ ہی دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ حد نگاہ کم ہونےکےباعث ٹریفک کی روانی کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔

    معروف کامیڈین عمرشریف بھی دیگر مسافروں کے ساتھ علامہ اقبال ائیر پورٹ پرپروازکی روانگی کا کئی گھنٹے انتظارکرتے رہے۔

    ائیرپورٹ پر نصب جدید آئی ایل ایس سسٹم کی تنصب کے باوجود دھند کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو ملتان ائیر پورٹ پر اتار لیاگیا۔

    جبکہ کراچی اوربیجنگ سے آنے والی پروازوں کو بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کروایا جاسکا۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر نصب کیا گیا آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم فیل

    لاہور ایئرپورٹ پر نصب کیا گیا آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم فیل

    لاہور : ایئرپورٹ پر نصب کیا گیا آئی ایل ایس کیٹ تھری بی سسٹم فیل ہوگیا، پہلی دھند پڑتے ہی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا اور شارجہ سے آنے والی دو پروازیں لینڈ نہ کرسکیں.

    لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے قطر ایئر ویز کی پرواز کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ شارجہ سے آنے والی ایئرپبلیو کی پروزز کو اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن پرویز جارج کا کہنا ہے کہ آئی ایل ایس کیٹ تھری بی مکمل طور پر آپریشنل ہے سرٹیفائیڈ پائلٹ اور جہاز دھند میں لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کررہے ہیں ترجمان کے مطابق مانچسٹر سے آنے والی پرواز نے صبح چھ بجے لینڈ کیا جبکہ لندن سے آنے والی پرواز نے صبح نو بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پانچ ماہ قبل تمام ایئرلائنز کو اپنے پائلٹس اور جہازوں کو کیٹگری بی تھری کے مطابق تیار کرنے کا کہا تھا، جن ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا انہیں دھند میں لینڈ کرنے میں مسئلہ آرہا ہے.

    چار روز پہلے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر انسٹرو مینٹ لینڈنگ سسٹم کا افتتاح وزیراعلی شہباز شریف نے کیا تھا، آئی ایل ایس یعنی انسٹرو مینٹ لینڈنگ سسٹم دھند یا خراب موسم میں پائلٹ کو لینڈنگ کے لئے افقی اور عمودی رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ریڈیوسنگلز پر کام کرنے والا یہ سسٹم ہائی انٹینسٹی لائیٹس کی مدد سے پائلٹ کو رن وے پر جہاز اتارنے کے لئے موسم کے لحاظ سے درست معلومات فراہم کرتا ہے۔

    اس سسٹم کو انٹر نیشل سول ایوی ایشن آرگنا ئززیشن نے منظور کیا تھا، اس سسٹم کی مدد سےاگرحد نگاہ پچاس میٹرتک ہوتو لاہور ائیر پورٹ کے رن وے پر جہاز کو لینڈ کیا جا سکتا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم کی درست کارکردگی، ائیر پورٹ کے بجٹ میں کمی لاسکتی ہے.

  • لاہور:طیارہ حادثہ، انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ تیار

    لاہور:طیارہ حادثہ، انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ تیار

    لاہور: گزشتہ روز حادثے کا شکار طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارہ مقررہ اونچائی سے اوپر تھا۔

    لاہور میں گزشتہ روزنجی ایئرلائن کاطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارہ مقررہ اونچائی سے اوپر تھا۔ اونچائی زیادہ ہونے کے باعث رن وے سے ٹکراتے ہی طیارے کے ٹائر پھٹ گئے۔ ٹائر پھٹنے کے باعث طیارہ غیر متوازن ہوکر کچے میں جاگرا.

    یاد رہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 142 کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ اس کے گیئر میں فنی خرابی آ گئی، پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی.

    جس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، اس دوران رن وے پر طیارے کا گیئر ٹوٹنے کے ساتھ ٹائر بھی پھٹ گئے، حادثے کے دوران متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے تھے.

  • لاہور: نجی ائرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

    لاہور: نجی ائرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

    لاہور: ائیرپورٹ پر نجی ائرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران گیئر ٹوٹنے کے ساتھ ٹائر بھی پھٹ گئے، مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    اطلاعات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 142 کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ اس کے گیئر میں فنی خرابی آ گئی، پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی.

    جس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، اس دوران رن وے پر طیارے کا گیئر ٹوٹنے کے ساتھ ٹائر بھی پھٹ گئے، حادثے کے دوران متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    اس صورتحال میںمسافر خو ف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، مسافر آئی ایل ایس سسٹم کی تنصیب کے باعث مین رن وے روزانہ صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک بند رہتا ہے جس کے باعث طیارے کو سیکنڈری رن وے پر اُتارا گیا۔ حاد ثے کی تحقیقات جاری ہیں، پائلٹ کا بلڈ سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ،ٹیسٹ کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا کہ پائلٹ نے کوئی نشہ تو نہیں کر رکھا تھا۔

    ترجمان سول ایسی ایشن کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ میں جانی نقصان نہیں ہوا، بوئنگ 737 طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔

  • لاہورائیرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا

    لاہورائیرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا

    لاہور: ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا، پھسلے والے طیارے کو ہٹانے کا کام سست روی سے جاری ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن کے طیارے کو کچے سے تو نکال لیا گیا لیکن طیارہ اب بھی رن وے پر خراب حالت میں کھڑا ہے، طیارے کو گاڑیوں کی مدد سے احتیاط سے کھینچا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں طیارے کو ہینگر میں پہنچا کر رن وے کو کلیئر کردیا جائے گا۔

    لاہور ائیر پورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے روز بھی نہ کھل سکا، بڑے طیارے چھوٹے رن وے پر اتارنے سے انکار کردیا گیا ہے، مرکزی رن وے بند ہونے سے پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے تھے، خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا، جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی، واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    دوسرا واقعہ شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا، جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا تھا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

  • لاہورائیرپورٹ:حاجیوں کے عزیزواقارب کا سول ایوی ایشن کیخلاف مظاہرہ

    لاہورائیرپورٹ:حاجیوں کے عزیزواقارب کا سول ایوی ایشن کیخلاف مظاہرہ

    لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کے عزیز واقارب نے سول ایوی ایشن کی جانب سے ان کے ائیرپورٹ پر داخلہ کی بندش کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے ائیرپورٹ کے باہر احتجاج کیا اور ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حاجیوں کے استقبال کے لیے انہیں جانے نہیں دیاگیا اور پرواز کی گھنٹوں کی تاخیر کی صورت میں انہیں باہر گراونڈ میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    جہاں پینے کا پانی نہیں اور نہ ہی بیٹھنے کی جگہ ہے اور مسافروں کو کئی کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سول ایوی ایشن فوری طور مسافروں کے عزیز و اقارب کے ائیرپورٹ پر داخلہ کی پابندی ختم کرے۔

  • لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہور: ايف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جاتے ہوئے چھ افغانيوں اور ایک خاتون سميت آٹھ افراد کو گرفتار کرلياہے، يہ بات ڈائريکٹر ايف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پريس کانفرنس کے دوران بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار آٹھ افراد ميں چھ افغانی جن ميں ايک خاتون بھی شامل ہے، یہ تمام افراد طور خم کے راستے پاکستان ميں داخل ہوئے اور انہوں نے لاہور ایئرپورٹ سے اٹلی جاناتھا۔

    ایئرپورٹ پر ايف آئی اے کی ٹيم کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے ان تمام افراد کے پاسپورٹ چيک کئے تو پتہ چلا کے دستاويزات جعلی ہيں جس پر ايف آئی اے کی ٹيم نے تمام افراد کو حراست ميں لے ليا۔

    ڈائريکٹر ايف آئی اے کا کہناہے کہ ان کے پاس برٹش،ڈنمارک،سوئزرلينڈ،فن لينڈ اور بلغاريہ کے پاسپورٹ تھے۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہاکہ عاصم ملک اور آصف ہاشمی کی گرفتاری کے ليے برطانيہ سے رابطے ميں ہيں۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد

    لاہور ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد

    لاہور: ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو کارگو سامان کے بغیر روانہ کردیا گیا ہے۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ کی بر آمدگی نے سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کا پول کھول دیا ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کارگو سیکشن سے خود کش جیکٹ ملی ہے، جس میں بال بیئر نگ بھی تھے، خودکش جیکٹ کارگو سامان میں لندن کیلئے بک کرائی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بکنگ سیالکوٹ سے کرائی گئی، خودکش جیکٹ ملنے کے بعد سیکیورٹی عملہ حرکت میں آگیا جبکہ بی ڈی ایس بھی سامان کی چیکنگ میں لگ گیا۔

    لاہور سے لندن جانیوالی پرواز پی کےسات پانچ سات کے تمام کارگو کا سامان سیکیورٹی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز دس بجکرپینتیس منٹ پر لندن کیلئے روانہ کردی گئی تھی۔