Tag: lahore board

  • میٹرک کے نتائج: سبزی فروش کے بیٹے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا

    میٹرک کے نتائج: سبزی فروش کے بیٹے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا

    طالبعلم ملک فیضان رضا نے سبزی فروش کا بیٹا ہونے کے باوجود میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا کہ علم کسی کی میراث نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا۔

    میٹرک کے نتائج کے اعلان کے بعد لاہور کے ایک سرکاری اسکول سے استقامت اور لگن کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے جہاں ایک سبزی فروش کے بیٹے نے لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں سائنس گروپ میں لڑکوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ملک فیضان رضا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن( بی آئی ایس ایی) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شاندار 1186 نمبر حاصل کیے۔

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    فیضان رضا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ کی محنت اور والدین کی غیر متزلزل حمایت اور دعاؤں کو قرار دیا، انہوں نے کہا "میرے اساتذہ نے میرے ساتھ انتھک محنت کی، اور میرے والدین ہر قدم پر میرے ساتھ کھڑے رہے۔”

    اسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا "اس نے اپنے اساتذہ کو قابل فخر بنا دیا ہے اور اسکول کی عزت افزائی کی ہے، اس کی کامیابی عاجزانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء کے لیے ایک روشن مثال ہے۔”

    واضح رہے کہ ایک روز قبل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا لاہور کی حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    دوسری پوزیشن نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے حاصل کی، دونوں نے 1188 نمبر حاصل کیے، محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    سائنس گروپ (بوائز) میں حاجی ابو زر تنویر 1188 نمبر لے کر پہلے، محمد علی 1187 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد ذہیب صدیق اور ملک فیضان رضا نے حاصل کی، دونوں نے 1186 نمبر حاصل کیے۔

  • میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے اہم خبر ،  نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے اہم خبر ، نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    لاہور : لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے تنائج کا اعلان 30ستمبر اور میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک اورانٹرکےنتائج کی تاریخوں کااعلان کر دیا، جس کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کےتنائج کااعلان 30ستمبر اور میٹرک امتحانات کےنتائج کا اعلان 16اکتوبر کو کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

    بعد ازاں لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 12 اگست سے ہوا تھا، جس میں 159762 امیدواروں نے شرکت کی۔

    اس سے قبل میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہے تھے ، جس میں مجموعی طور پر3لاکھ8ہزار94 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا تھا ۔

  • انٹرمیڈیٹ پارٹ ون  کے امتحانات کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    لاہور : پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 12 اگست سے ہو گا، امتحانات منتخب مضامین کے لئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ ون کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے ، جس کے تحت امتحان کا آغاز 12 اگست سے ہو گا اور پہلے روز نفسیات کا پرچہ لیاجائے گا۔

    سالانہ امتحان میں 159762امیدوار شرکت کریں گے ، امیدواروں میں 88532 لڑکیاں اور 71230 لڑکےشامل ہیں ، امیدواران کو رول نمبرسلپ جاری کر دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

    خیال رہے رواں سال کورونا کے باعث طلباء کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ،جس میں کہا گیا کہ بارہویں جماعت پاس کرنے والے طلبا کو گیارہویں کے ری اپیئر امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، وہ طلبا جو نمبرز بہتر کرنے کے لئے امتحان دینا چاہتے ہوں۔

  • لاہور میں چھینے گئے حل شدہ امتحانی پرچوں کو آگ لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    لاہور میں چھینے گئے حل شدہ امتحانی پرچوں کو آگ لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ نو امتحانی سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگائے جانے کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو کے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچے بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے، کہ راستے میں حملہ آوروں نے ان سے پرچے چھین کر انھیں نذر آتش کر دیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سپرنٹنڈنٹ کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگائی ہے، جب کہ ادھ جلے پرچے فٹ پاتھ پر بکھرے پڑے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان پرچے چھین کر انھیں آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

    نذر آتش ہونے والے پرچوں کو سپرنٹنڈنٹ مایوسی کے ساتھ بچانے کی کوشش بھی کرتے نظر آتے ہیں، انھوں نے ہاتھ سے آگ بجھانے کی کوشش کی، اور پرچوں کو مکمل جلنے سے بچایا۔

    صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • لاہور: دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، طلباء بازی لے گئے

    لاہور: دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، طلباء بازی لے گئے

    لاہور: میٹرک بورڈ لاہور نے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج میں طلباء نے میدان مار لیا، ڈویژنل پبلک اسکول ماڈل ٹاؤن کے طلبہ نے پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بورڈ میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین لاہور بورڈ نصر اللہ ورک نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا ، پہلی تینوں پوزیشنیں ڈویژنل پبلک اسکول ماڈل ٹاؤن کے طالب علموں نے حاصل کیں ۔

    پہلی پوزیشن رانا عمر فرمان نے1087 نمبر لے کر حاصل کی ، دوسری پوزیشن محمد شایان وحید نے 1086 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ سید مومن علی اور حسین مشتاق نے 1085 نمبر لیکر مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دینے کی تقریب کل الحمرا ہال میں منعقد کی جائے گی۔