Tag: Lahore-Encounter

  • لاہور:شادمان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، 4ڈاکو ہلاک

    لاہور:شادمان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، 4ڈاکو ہلاک

    لاہور: پولیس نے شادمان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان تین گھنٹے مقابلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی گھن گرج میں نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کا علاقہ شادمان ٹاؤن تین گھنٹے تک فائرنگ کی آوازوں سے گونجتا رہا، پولیس اور ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے درمیان مقابلہ ہوا ، جو ڈکیتی کے دوران پولیس کے نرغے میں آگیا۔

    ڈاکو گھر میں گھسے ہی تھے کہ 15 کی اطلاع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوئوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

    فائرنگ سے15سال کا نوجوان عبداللہ بھی زخمی ہو گیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو چوری کی گاڑی میں آئے تھے، جو اسلحے سے بھری ہوئی تھی، پولیس نے فائرنگ کر کے گاڑی کے چاروں ٹائر پھاڑ دئے ۔ ڈاکو پولیس کا گھیرا توڑ کر فرارہو گئے لیکن پولیس نے انہیں بھاگنے کا موقع نہ دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ڈاکو جہنم واصل ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لاہور میں شادمان کے علاقے میں 4 ڈاکو بابر نامی شخص کے گھر میں گھس آئے۔15 کی اطلاع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے چھت کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: حساس اداروں کی کارروائی، خودکش بمبارسمیت 4دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار

    لاہور: حساس اداروں کی کارروائی، خودکش بمبارسمیت 4دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار

    لاہور :حساس اداروں کی کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت چار دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار کرلئے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اہم عمارتوں کے نقشے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچالیا، فیروز والا میں کالاشاہ کاکو کے قریب دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس اورحساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا تو وہاں پہلے سے موجود خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جبکہ دیگر دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف آئی جی پنجاب کے آفس سمیت لاہور کی اہم سرکاری عمارتیں تھیں۔

    پولیس نے دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد حساس اداروں کی عمارتوں کے نقشے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔