Tag: Lahore fire

  • لاہور: سلنڈرپھٹنے سے تیس دکانیں جل کرراکھ، قرآن کریم محفوظ رہا

    لاہور: سلنڈرپھٹنے سے تیس دکانیں جل کرراکھ، قرآن کریم محفوظ رہا

    لاہور : جوہر ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بھڑکنے والی آگ نے لاکھوں کا سامان پھونک ڈالا، قرآن کا نسخہ محفوط رہا،ایک دکان سے نکلنے والے شعلوں نے موٹر سائیکلیں، فرنیچر اور کراکری کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن حاکم چوک پر گیس بھرتے ہوئے گاڑی کا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد دکان میں رکھے کئی سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹتے چلے گئے اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ اتنی ہولناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کی 30 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آسمان سے باتیں کرتے خوفناک شعلوں نے ارد گرد کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی راکھ کردیا۔

    ابتدائی طور پر لوگوں نے وہاں اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، اس دوران چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    فرنیچر اور کراکری کی تیس دکانوں میں رکھا سامان بھی نہ بچ سکا، فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ جب تک آگ لاکھوں کا سامان بھسم کرچکی تھی۔

    قرآن کریم کا معجزہ 

    اس موقع پر قدرت کا نظارہ بھی دیکھا گیا کہ ایک دکان میں رکھا قرآن پاک کا نسخہ بالکل محفوظ رہا، البتہ اس میں رکھے ہوئے بڑے نوٹ جل کر راکھ ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • لاہور: کارخانے میں آتش زدگی سے بھاری مالی نقصان

    لاہور: کارخانے میں آتش زدگی سے بھاری مالی نقصان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ٹمبر مارکیٹ میں جوتے کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں راوی روڈ پر ٹمبر مارکیٹ کے قریب جوتے کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

    ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کارخانے میں مو جود جوتے کے استعمال کا لاکھوں روپے مالیت کا لیدر جل کر خاکستر ہوگیا۔

    کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔ خوفناک آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں: انار کلی گنپت روڈ پر پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

    یاد رہے کہ صرف ایک ہفتہ قبل ہی لاہور کے معروف کاروباری علاقے انار کلی میں شاپنگ پلازہ میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 21 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

  • لاہور:  لوہاری گیٹ پر تین منزلہ مکان میں خوفناک آتشزدگی ، 6افراد جاں بحق

    لاہور: لوہاری گیٹ پر تین منزلہ مکان میں خوفناک آتشزدگی ، 6افراد جاں بحق

    لاہور: تین منزلہ مکان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ کے باعث چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہوری گیٹ کے قریب مکان میں گذشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ پوری بلڈنگ میں دھواں بھر گیا۔ بلڈنگ میں سوئے تمام افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اہل خانہ کے مطابق انھیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    اس واقعہ میں شاہد اپنی بیوی اور چار سالہ علی سمیت جاںبحق ہوگیا جبکہ جانبحق افراد میں ستر سالہ معذور گلشن بی بی بھی جھلس گئیں۔

    پانچ گھنٹے بعد اس آگ پر قابو تو پالیا گیا لیکن حادثے میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کو واپس نہیں لایا جاسکتا ۔اہل خانہ کی آہ وبکا سے جائے وقوعہ پر موجود ہر شخص کی آنکھ نم ہے۔

  • لاہور:پلازہ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاک

    لاہور:پلازہ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاک

    لاہور: لبرٹی پلازہ میں سات گھنٹے سے لگی آگ پرقابو نہ پایاجاسکا، کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کرخاک ہوگیا، ریسکیوعملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    لاہور لبرٹی مارکیٹ کے سپر اسٹور میں خوفناک آتشزدگی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ علی الصبح اچانک بھڑک اٹھی،  ایک جانب فائرفائٹر کا عملہ اسے بُجھانے کیلئے کوشاں رہا تو دوسری طرف بپھری آگ نے عمارت کی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    خوفناک آتشزدگی نے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کو پھونک ڈالا، بتایا گیا کہ آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گیارہ برس پہلے بھی یہ پلازہ آتشزدگی کا شکار ہوچکا ہے۔

  • لاہور: پلازہ میں آگ لگنے سے 13 افراد اجاں بحق متعدد زخمی

    لاہور: پلازہ میں آگ لگنے سے 13 افراد اجاں بحق متعدد زخمی

    لاہور : انارکلی میں واقع پلازہ میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹ جانے سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

    لاہور میں انارکلی میں واقع پلازہ میں آگ لگ گئی ہے، آگ نے عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔

    ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید زخمیوں کو بھی ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

    امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔